The Latest

وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نامزد اور متوقع وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کو مبارک باد پیش کرنے کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید عباس نقوی کی سربراہی میں ان سے ملاقات ۔

 بیرسٹر خالد خورشیدکی رہائش گاہ پرہونے والی اس ملاقات کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کےنومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، محمد کاظم میثم، صوبائی ترجمان الیاس صدیقی، کاچو ولایت علی خان اور دیگر صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں جناب خالد خورشید اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کے درمیان صوبے میں حکومت سازی کے مراحل اور آنے والے وقتوں میں پیشرفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

متوقع وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور باہمی مشاورت کیساتھ گلگت بلتستان کے معاملات کو آگے لیکر چلنے اور عوامی مسائل کےحل کا اعادہ کیا۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی راجہ جہانزیب بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جسے کسی قیمت پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا پاکستان کے غیرت مند مسلمان تحریک آزادی بیت المقدس اور آزادی فلسطين کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ سر زمین فلسطین کی آزادی کے حامی تھے اور پاکستان نے پہلے دن سے لے کر اب تک سرکاری اور عوامی سطح پر فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے اور اسرائیل کو ہم ایک غاصب اور ناجائز ریاست سمجھتے ہیں اسرائیل امت مسلمہ کے پاکیزہ جسم میں ایک کینسر کا پھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ریاستوں نے غاصب اسرائیل کو تسلیم کر کے امت مسلمہ اور قبلہ اول سے خیانت کی ہے اور تحریک آزادی فلسطين کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے جو کہ ایک ناقابلِ معافی جرم ہے عرب شیوخ امریکی غلامی میں اپنی غیرت اور شرافت کا سودا کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین اور تحریک آزادی کشمیر دونوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے جب کہ ہم اسرائیل اور انڈیا کے گٹھ جوڑ کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے پوری دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان اپنی شرعی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کے حق میں آواز بلند کریں عرب شیوخ نے ایک طرف بیت المقدس اور فلسطین کا سودا کیا تو دوسری طرف انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بھی شرمناک رویہ اختیار کیا۔ امت مسلمہ کو ان خاٸن عرب حکمرانوں سے کسی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد ایم بی ایس بادشاہت کا منصب حاصل کرنے کے لیے تمام جائز و ناجائز طریقے استعمال کر رہا ہے مخالفین کا قتل عام حبس بیجا سے لے کر اسرائیل کو تسلیم کرنا اسی منحوس منصوبے کا حصہ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے نامور جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کو اسرائیل اور امریکہ کی مذموم کاروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے دہشتگرد صہیونی آلہ کاروں کی اس بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جس آگ سے کھیل رہا ہے وہ بہت جلد اس کے اپنے دامن سے لپٹ جائے گی۔ایران کی اہم ترین شخصیت کو نشانہ بنایا جانا بدترین جارحیت اور ریاست کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔اسرائیل،امریکہ اور عرب ریاستیں خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔یہ شیطانی اتحاد اپنی سالمیت و بقا کی جنگ دوسروں کے کندھے پر سوار ہو کر لڑنا چاہتا ہے۔خود کو سپر پاور قرار دینے والی طاقتیں اندر سے کھوکھلی ہوتی جارہی ہیں۔امریکہ اقتصادی اعتبار سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔اسرائیل کی غاصب ریاست کا خاتمہ ایک اٹل حقیقت ہے جو بہت جلد پوری ہو کر رہے گی۔

انہوں نے کہا کسی بھی ملک میں دہشت گردی کا مطلب اسے اپنے خلاف  لڑنے پر آمادہ کرنا ہے۔اسرائیل اور امریکہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ساری دنیا پر حکمرانی کرنے کے خواب کی تعبیر یہود ونصاری کے لیے انتہائی بھیانک ہو گی۔تاریخ شاہد ہے کہ ظالموں کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا آیا ہے۔عرب ریاستوں کو چاہیئے کہ وہ منافقانہ طرز عمل ترک کر کے عالم اسلام کا ساتھ دیں۔کلمہ گو کبھی توحید کے دشمنوں کی طرف دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھا سکتا۔جو مسلمان حکمران امت مسلمہ کے مقابلے میں یہود ونصاری کو اپنا دوست سمجھتے ہیں وہ قیامت کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سامنا کس منہ سے کریں گے۔دنیا حق و باطل کے دو گروہوں میں تقسیم ہو رہی ہے۔ باطل سرنگوں اور حق فتح یاب ہو کر رہے گا یہ خدا کا وعدہ ہے

وحدت نیوز(شکاپور)یوم شہادت امام علی ؑ کے موقع پر جلوس عزا برآمد کرنے پر شکارپور پولیس کی جانب سے ایم ڈبلیوایم ضلع شکار پور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار اور دیگر 40 عزاداروں پر درج جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ختم کرکے انسدادی دہشت گردی عدالت نے تمام عزاداروں کو باعزت بری کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ رمضان میں 21تاریخ کو شکارپور میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر شکارپور پولیس کی جانب سے قائم مقدمہ اور ایف آئی آرمیں نامزد ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار ،فدا عباس لاڑک سمیت تمام 40عزاداروں آج عدالت نے باعزت بری کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ شکارپورپولیس نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے جلوس یوم علی ؑ نکالنے پر 40 سے زائد عزاداران کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ بنایا تھا، جس پر آج انسداد دہشت گردی عدالت نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے تمام نامزد عزاداران کوباعزت بری کرنے اور کیس خارج کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

اے ٹی سی عدالت کے باہر وکلاءکے ہمراہ گفتگو کرتےہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں اور دیگر عزاداروں نے عدالتی فیصلے کو حق وسچ کی فتح قرار دیا اور کہاکہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے ، ہم کسی صورت عزاداری سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

وحدت نیوز(شکارپور)ہمیشہ حق سچ کی فتح ہوئی ہے شکارپور پولیس نے متعصبانہ رویہ اختیار کرکے ایم ڈبلیو ایم ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار سميت 40 عزاداروں پر اے ٹی سی کی ایف آئی آرز درج کی تھی جس مقدمہ سے عزادار باعزت بری ہوگئے یہ شکارپور کے عزاداروں کی فتح ہے ۔

یاد رہے کہ ماہ رمضان المبارک میں 21 رمضان یوم شہادت امیر کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس بر آمد کرنے پر شکارپور پولیس نے عزاداروں پر بلاجواز فائرنگ لاٹھی چارج کرکے عزاداروں کو گرفتار کیا گیا تھا 100 سے زیادہ عزاداروں پر ایس او پیز کے تحت جھوٹے مقدمے درج کیئے گئے تھے اور 40 سے زیادہ عزاداروں پر تھانے پر حملہ کی جھوٹے ایف آئی آرز داخل کی گئی تھی جس میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور اصغر علی سیٹھار، نظام الدين انقلابی، کامران حیدر دل، فرحان حیدر شیخ، ایم ڈبلیو ایم صوبائی رہنما فدا عباس لاڑک، سمیت جتوئی ہاؤس کے ترجمان علی حسن جتوئی، سید میر شاہ، سمیت دیگر عزادار شامل تھے۔

 مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام ہو مجلس وحدت کے بہادر کارکنوں اور شکارپور کے عزاداروں پر جس نے 21 رمضان یوم علی علیہ السلام کے جلوس بر آمد کرنے پر ہر تکلیف کو برداشت کیا مگر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے شکارپور کے عزاداروں کو انسداد دہشت گردی عدالت سے باعزت بری ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو)نو منتخب رکن مرکزی تنظیم سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین برائے گلگت بلتستان مولانا محمد جان حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی تنظیم سازی کونسل میں خدمت کا موقع دینے پر مرکزی قائدین کا شکر گزار ہوں۔انشاء اللہ تنظیمی توانائی کو بہتر بناکر آنے والے بلدیاتی اور ڈسٹرکٹ انتخابات میں شعبہ سیاسیات کے شانہ بہ شانہ بہترین کامیابی حاصل کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی قائدین کے اعتماد پر پورے اترنے کی مکمل کوشش کرینگے۔تنظیم سازی،یونٹ سازی کیساتھ نومنتخب اراکین اسمبلی کے تعاون سے تنظیمی نظریاتی بنیادوں کی محوریت میں پورے جی بی میں بہترین کارکردگی دکھاینگے۔

وحدت نیوز(لسبیلہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان ضلع لسبیلہ کی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس کے سیکریٹریز نے شرکت کی اور تنظیمی فعالیت کی رپورٹس پیش کیں، اجلاس میں خصوصی شرکت ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کی ، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری روابط سید قربان شاہ دوپاسی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادرسید اختر شاہ رضوی،صوبائی سیکرٹری ایمپلائزونگ سعیداحمد لاشاری بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(سکردو)علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی تربیتی کونسل کے رکن برائے گلگت بلتستان مقرر۔مرکزی سیکریٹری تربیت حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے جناب حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر مشتاق حکیمی کو مرکزی تربیتی کونسل کا رکن منتخب کیا۔آپ گلگت بلتستان میں شعبہ تربیت کے امور کی نگرانی کرینگےاورشعبہ تربیت کی نصاب سازی،احیاء مساجد سمیت دیگر امور میں معاونت کرینگے۔یاد رہے ڈاکٹر مشتاق حکیمی کا تعلق گلگت بلتستان کے روندو سے ہے اور آپ نے قضاوت میں پی ایچ ڈی کی ہے۔حالیہ جی بی انتخابات میں حلقہ 4روندو سے مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔اور کم وقت میں بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔

وحدت نیوز(کھرمنگ) وحدت اور انصاف کا دور شروع ہوا ہے انشاللہ گلگت بلتستان کی تہتر سالہ محرومیوں کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار کیا مجلس وحدت مسلمین کے سکریٹری نشر و اشاعت وزیر غلام محمد کلیم نے اپنے اخباری بیان میں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے کھرمنگ حلقہ گیارہ سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ نمائندے منتخب اسپیکر اسمبلی سید امجد علی زیدی کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ سید اسد شاہ زیدی ڈپٹی اسپیکر بن کر اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے رہے اب انکے سیاسی جانشین سید امجد زیدی اسپیکر کے عہدے پر منتخب ہوکر گلگت بلتستان اسمبلی کو چلائیں گے۔ اسمبلی کا اہم ترین منصب ملنا پورے حلقے کے عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے دور رس نتائج نکلیں گے جسکا آغاز ہوچکا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین  کی بابصیرت قیادت نے تنظیم کیساتھ خالص نظریاتی وابستگی ، مسلسل تحرک اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ضلعی سکریٹری جنرل شیخ اکبر رجائی کو نامزد کیا جس کی قدر دانی پورے علاقے کی عوام کرتی ہے، اسطرح شیخ اکبر رجائی اور سید امجد زیدی کا بیک وقت ارکان اسمبلی بننا تاریخی موقع ہے جس سے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوا چاہتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی لاہور جامعۃ المنتظر میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مدظلہ العالیٰ سے ملاقات،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ان کے بھائی حجۃالاسلام قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree