The Latest
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے وحدت ہاؤس کوئٹہ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ دہشتگردوں کے اپنے انجام کو پہنچنے سے ہی ممکن ہے پشاور جیسے المناک سانحہ کے بعد فوری طور دہشت گردوں کا تختہ دار پر نہ لٹکانا سمجھ سے بالاترہے ، اس دلخراش سانحے کے بعد کمزوری کا مظاہرہ کرنا پاکستان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے ،اس سانحے سے ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار اور دل غمزدہ ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ دہشت گرد اسلام کے لبادے میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور آئے دن مختلف اسلامی ممالک میں بے گناہ مسلمان بچوں ، عورتوں ، بوڑھے اور جوانوں کو خون میں نہلارہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر مسلمانوں کے ناموس ان ناپاک دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں جواسلام کے سراسر منافی ہے بلکہ اسلام کو بدنام کرنے کی ناپاک سازش ہے، یہ کہاں کا دستورہے کہ کفر کے نام پر اپنے ہی مسلمان بھائیوں ،بہنوں، بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جائے جبکہ کفری طاقتیں مسلمانوں سمیت دیگر غریب طبقوں کا استحصال کرکے اپنے عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں ، بعض نہ فہم نام نہاد مولوی اس المناک سانحہ میں دہشت گردوں کی مذمت کے بجائے پاکستانی معصوم معماروں اور پاکستانی عوام کے گناہوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جو کہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے کیونکہ انہی لوگوں اور حکومت وقت نے امریکہ ومغربی طاقتوں کے اشاروں پر ناچتے ہوئے اس ناسور طالبائزیشن کوجنم دئیے ، انہی طالبان کے کرتوتوں سے گزشتہ تین دہائیوں میں اسلام اور پاکستان و پاکستانی عوام نے جو نقصان اٹھایا و ہسب کے سامنے ہیں جو عکاس ہے ان طالبان دہشت گردوں کی درپردہ پشت پناہی کرنے والے شیطان پرست اسلام دشمن ، پاکستان دشمن امریکی ، اسرائیلی، مغربی طاقتوں او ر ان کے حلیف ممالک کے سازشوں کا۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن اس المنا ک سانحے کے بعد حکومتی اقدامات سے مطمأن نہیں، چاہیے تو یہ کہ فوری طور پرجتنے بھی دہشت گرد گرفتار ہے ان کو سرعام پھانسی پر لٹکادیتے لیکن حکومت حسب روایت کمیٹی بناڈالی جس سے عوام میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے ،جوقابل افسوس ہے ماضی میں کمیٹیوں کے اقدامات سب کے سامنے جو قابل افسوس ہے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستا نی حکومت اور پاک فوج سے پرزور مطالبہ کرتاہے کہ فی الفو ر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے حمایت کرنے والوں کو تختۂ دار تک پہنچائیں تاکہ پاکستانی عوام سکھ ، چین کی زندگی گزار سکے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پشاور سانحے کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے،مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے ، مظلوم چاہے جس مسلک کا بھی ہو ہم اس کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولاناسید حمید حسین نقوی نے گڑھی دوپٹہ میں طالبان مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی عرصے سے مسلسل کہتے چلے آرہے تھے ، ضرب عضب طرز کا آپریشن پورے ملک میں لانچ کیا جائے، دہشت گردوں اور ان کے ایجنٹوں کو سرعام سزائیں دیں جائیں ، ملک کے کونے کونے سے ڈھونڈ کر انہیں عبرت ناک سزائیں د ی جائیں ، اگر ایسا کیا جاتا تو شاید اس طرح کے سانحات دیکھنے کو نہ ملتے مگر اب بھی وقت ہے کہ پوری قوم ایک ہو کر ان ظالموں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار بن جائے،افواج پاکستان کا ساتھ دے تا کہ ظالمان جیسے ناپاک درندوں کا پاک سرزمیں سے خاتمہ کیا جاسکے۔ ظالمان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، غیر مسلموں کو بھی ان کے حقوق دیتا ہے، ایک انسانیت کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کا بنیادی فلسفہ دین اسلام کا ہی ہے ، طالبان کے حامی ان کی وکالت میں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ، احمقوں کی جنت میں رہنے والے حمایتیوں کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیا جائے تو معاشرے میں حقیقی امن ممکن ہو گا،ظالمان کے ہمدرد دراصل ان کے اسپانسرز ہیں، ظالمان کو کسی بھی قسم کی سپورٹ فراہم کرنے والوں کو بھی اسی نظر سے دیکھنا چاہیے جس نظر سے ظالمان کو دیکھا جاتا ہے، اچھے اور برے طالبان کا فرق ختم کرتے ہوئے ان کا خاتمہ کیا جائے،تکفیری اپنے مقاصد کے لیئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ، بیرون ممالک کی آشیر باد سے ان کے مقاصد کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ڈالر و ریال ان کے خون میں شامل ، پھر کیوں کر یہ مملکت خداداد پاکستان کے ہمدرد ہو سکتے ہیں ، ضروری امر ہے کہ پاک سرزمین کو نجاستوں سے پاک کر حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنایا جائے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین ملک عزیز پاکستان میں آخری دہشت گرد کو ٹھکانے لگانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور موجودہ حالات میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔بزدل دہشت گردوں کی بھول ہے کہ ہم اپنے معصوم کے بہیمانہ قتل سے خوف زدہ ہوکر ان کی خود ساختہ شریعت کے آگے سرتسلیم خم کریں گے۔ ان دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والے مولوی شاید یہ بھول گئے ہیں کہ یہ ملک محبان اہل بیت اور خاندان رسالت کے پروانوں کا ہے جو خوارج اور یزیدیوں کی دہشت گردی کے آگے کبھی سرنہیں جھکائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد بلال ثمائری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردوں اور اس کے پشت پناہوں کی سرکوبی اور ملک عزیز سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔دہشت گردوں سے زیادہ دہشت گردوں کو سہولیات اور سپورٹ فراہم کرنے والوں کا جرم زیادہ سنگین ہے لہٰذا حکومت ایسی تمام جماعتوں اور تنظیموں کی سرکوبی کیلئے حکمت عملی ترتیب دے جو بیگناہ انسانوں کے سفاک قاتلوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نا اہلی سے فائدہ اٹھاکر گلگت بلتستان میں کئی خطرناک دہشت گردوں نے پناہ لی ہوئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔وزیرستان آپریشن شروع ہونے سے بیشتر طالبان دہشت گردوں نے گلگت بلتستان میں اپنے سہولت کاروں کے پاس پناہ لی ہوئی ہے جنہیں ڈھونڈ نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں داعش کی حمایت وال چاکنگ کرنے والے مجرموں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہ کرنا دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے کینال ویو لاہور میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل تک اہل تشیع کے دشمن اہل تشیع کو تنہا کرنے اور نفرت کا نمونہ بنانے کے درپے تھے آج وہ خود نفرت کا نمونہ بن چکے ہیں اور تنہائی کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج طالبان کے حامی ہر طرف منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور اہل بیت کے حامی اور پیروکار سرخرو اور سر بلند ہیں۔ انہوں نے سانحہ پشاور کے مظلوم شہداء کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے ایک بار پھر یزیدیت کی تصویر پیش کر دی ہے، آج ہر محب وطن اور اسلام کا حقیقی پیروان دہشت گردوں طالبان، داعش ،لشکر جھنگوی سے نفرت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے لہذا پاک فوج ملک بھر سے دہشت گردوں کا صفایا کر دے تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو سکے اور ملک دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ مذہبی شخصیات منبر و محراب سے معاشرے میں موجود ناامنیت کا خامتہ کرسکتی ہیں، ملی یکجہتی کونسل جیسے پلیٹ فارم سے قوم کو بہت فوائد پہنچائے جاسکتے تھے، تاہم اب تک ایسا نہیں ہوسکا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ پشاور کے تناظر میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل صرف ایسے واقعات رونماء ہونے کے انتظار میں ہوتی ہے کہ پشاور جیسے سانحات رونماء ہوجائیں، اس کے بعد اجلاس بلایا جائے اور چائے کا کپ سامنے ہو اور دعا کرکے واپس چلے جائیں، کیا ہم ایسے اقدامات نہیں کرسکتے کہ ایسی سفاکانہ کارروائیوں کو روکا جا سکے۔؟ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل مذہبی اور مذہبی سیاسی جماعتوں کا پلیٹ فارم ہے، یہاں سے ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں، مگر اس کو ہماری سستی کہا جائے یا کچھ اور۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملی یکجہتی کونسل سے قوم کو بہت سے فائدے پہنچا سکتے ہیں، مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم ایسا نہیں کر رہے ہیں، اب ہمیں تقسیم کار کرنی چاہئے، کام کو تقسیم کرکے اس کی رپورٹ بھی طلب کرنی چاہیے کہ ہم نے کیا کیا اور احتساب ہو۔
انہوں نے جے یو آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اب فضل الرحمٰن صاحب سے بات ہونی چایئے کہ آیئے آپ فعال کردار ادا کریں، جو مذہبی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل میں شامل نہیں ان کو اس اتحادمیں شامل کرنا چایئے اور جو شامل ہیں اور فعال نہیں ان کو بھی فعال کرنا چاہیے۔ علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کوئی حکومت نہیں جس کے پاس فوج ہو، مگر یہاں موجود مذیبی شخصیات جن کے پاس دین ہے، مساجد ہیں، منبر اور محراب ہے، وہ ایسے پیغامات دے سکتے ہیں جن سے معاشرے میں ناامنیت کو ختم کیا جاسکے، ملی یکجہتی کونسل کو صوبائی اور ضلعی سطح تک مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے اجلاسوں سے پہلے مرکزی اجلاس منعقد ہو، اسلام آباد میں آفس تو ہے مگر پتہ نہیں کہ وہاں کیا ہو رہاہے، علامہ امین شہیدی نے جب خطاب ختم کیا تو اس موقع پر لیاقت بلوچ کے ساتھ دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، لیاقت بلوچ نے کہا پہلے آپ دھرنوں میں تھے آپ میسر نہیں تھے، اب دھرنے ختم ہوئے تو زحمت کریں، اس پر علامہ امین شہیدی نے کہا اگر آپ بلاتے تو ہم دھرنے چھوڑ کر آپ کے پاس آجاتے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) سانحہ پشارو کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ ان دس فیصد مدارس کی نشاندہی کریں جہاں دھشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے۔ یا جو دہشت گردی کے لئے نرسری کا کام کرتے ہیں۔ محض کمیٹیوں کی تشکیل سے کام نہیں چلے گا۔ صاف گوئی اور حق گوئی کے بغیر معاملات کو سنبھالا دینا مشکل ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ لیت ولعل سے کام لینے کی بجائے مجرموں کو بے نقاب کیا جائے۔ طالبان اور داعش اسلام اور عوام کے دشمن ہیں۔جن کے خلاف فوج کو ملک بھرمیں آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو دھشت گردوں کے حامی ہیں انہیں شامل تفتیش کیا جائے،اور بے گناہ انسانوں کے قتل کا فتویٰ جاری کرنے والوں کو بھی تختہ دار پر لٹکایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان کی عوام اور ان کی نمائندہ سیاسی جماعتیں دھشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھشت گردوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔
اس موقع پر احتجاجی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما مخدوم سید ظفرعباس شمسی، مولانا عبدالوہاب لغاری، غلام حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں دو تا چار جنوری کو منعقد ہونے والی صوبائی تعلیمی ورکشاپ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جس میں صوبہ بھر سے تنظیمی کارکن شرکت کریں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے لاہور میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور کا سامنا کر رہا ہے، ملک و قوم کو بیرونی نہیں اندرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں ، حکومت کو پہاڑوں سمیت مدارس اور مساجد میں چھپے دہشت گردوں اور کے سہولت کاروں کے خلاف بھی ٹھوس کاروائی عمل میں لانی ہو گی، اسلام آباد وزیر ستان سے زیادہ خطرناک شہر ہے، پارلیمنٹ ہاوس اور سپریم کورٹ کی ناک کے نیچے خطرناک دہشت گرد پناہ گزین ہیں، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس طالبان کی وکیل کی پریس کانفرنس تھی، لال مسجد کی اسلام و پاکستان دشمنی کی طویل تاریخ ہے، جامعہ حفصہ کی مسلح طالبات نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، شہریوں کو یرغمال بنایا ، ڈنڈوں کے زور پر من گھڑت شریعت کے نفاذ کی کوشش کی ، پاک فوج کے سپاہیوں پر گولیاں چلائیں اور آج تاریخ کے سفاک ترین سانحہ پشاور کی مذمت کرنے سے انکار کیااور اسے امریکی ڈرون حملوں کا در عمل قرار دیا، فوج طالبان سمیت ان کےلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کے خلاف بھی فوری کاروائی عمل میں لائے ، مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی اور طالبان کی موجودگی کے خلاف روز اول سے واضح موقف رکھتی ہے، مولوی عزیزا ور ام حسان نے ایم ڈبلیوایم کی لیڈر شپ پر بلاجواز الزامات لگا کر کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کی مصداق کو پورا کیا ہے، ایم ڈبلیوایم میدان کی جماعت ہے، لال مسجد کے سامنے احتجاج کرنا ہوتا تواپنے جھنڈوں کے ساتھ کرتی، طالبان اور ان کے حمایتی مولانا عبد العزیز کے خلاف الطاف حسین کا ٹھوس موقف قابل تحسین ہے،حکومت اگر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں سنجیدہ ہے تو فلفور لال مسجد کے خطیب مولوی عزیز کو گرفتار کر کے بغاوت کا مقدمہ درج کرے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے، دہشتگردی پوری امت کیخلاف فتنہ ہے، پھانسی کے منتظر تمام دہشتگردوں کو بلاتاخیر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک اسکول کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کا قتل عام سفاکی اور بربریت کی انتہاء ہے، اس واقعہ نے ہر درد دل رکھنے والے شخص کو خون کے آنسو رلا دیا ہے، اس واقعہ کا درد پوری پاکستانی قوم نے محسوس کیا ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم یکسوئی کیساتھ متحد ہوکر دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے، اور ایک ہی ہدف ہو کہ ہم نے اپنے ملک اور اسلام کو دہشتگردوں سے بچانا ہے، مذہبی شخصیات کو معاشرے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار اد اکرنا ہوگا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انسانیت، اسلام اور پاکستان کے دشمن دہشتگردوں کو سرعام پھانسی دی جائے، ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ کسی خاص مجرم کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے باقی سزایافتہ مجرموں کو پھانسی نہ دی جائے، دہشتگردی پوری امت کیخلاف فتنہ ہے، اس فتنہ کیخلاف جو جتنی تاخیر سے اٹھے گا اسے اتنی ہی زیادہ قربانی دینا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بغیر کسی مسلکی تفریق کہ اب تمام مساجد، عبادت گاہوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے یہ پیغام عام کرنا ہوگا کہ ہمیں اپنی سرزمین کو ان شدت پسندوں سے بچانا ہے، شدت پسندی نے اگر اسلام کا لباس پہنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ مسلمان ہیں،بلکہ وہ اسلام کے حقیقی دشمن ہیں، دہشتگردوں نے سانحہ پشاور کے ذریعے اسلام کے چہرے کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے، اخوت اور امن کا درس دیتا ہے، اور ان دہشتگردوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درد دیتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی جیلوں میں ایک ہزار سے زائد دہشتگرد پھانسی کے منتظر ہیں، فوری طور پر ان تمام دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے، اس کے علاوہ جو بھی عالم دین فرقہ وارانہ فضاء بنانے اور مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرے اس پر بھی آہنی ہاتھ ڈالا جائے۔
وحدت نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ کربلا ایک ایسا معرکہ ہے جس میں طاقت پر کردار غالب آیا، کامرہ کینٹ میں نماز جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کربلا دنیا کا ایک ایسا انوکھا معرکہ ہے کہ جس کی تاریخ بشریت میں نہیں ملتی، ایک ایسی جنگ اور کائنات کا ایک ایسا منفرد نظام و انقلاب ہے جس میں دنیا کے رائج قوانین کے برخلاف طاقت کا مقابلہ قوت سے نہیں بلکہ کردار سے کیا جارہا ہے۔ کربلا ایک ایسی داستان کا نا م ہے جس میں طاقت یہ کردار غالب آیا اور فتح کردار کی ہوئی، سرخرو کردار ہوا، ایک ایسا کردار اور ایسے اصول و قواعد جس پر صرف ایک حسین (ع) نے نہیں بلکہ بھہتر حسینیوں نے عمل کیا، ایسے اصول اور انسانی فطرت سے ہم آہنگ اسلام کے بتائے ہوئے وہ قواعد و ضوابط جن کی تعمیل میں انسانی سعادت مضمر تھی اور سیدالشہداء (ع) نے انہی اصولوں کی پاسداری کی۔
کوہاٹ میں چہلم کے جلوس سے خطاب میں علامہ سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ زعمائے ملت تشیع نے آج سے 25 سال قبل کہا تھا کہ انسانیت کے یہ مجرم فقط خون موالیان علی ابن ابیطالب (ع) پر اکتفا نہیں کریں گے، سانحہ ھنگو میں شہید ہونے والے اساتذہ کہ جن کا مشغلہ ، انبیا(ع) کا مشغلہ اور جن کا مشن رسولان الہی کا مشن یعنی انسان کو جہالت کی اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج پر فائز کرنا ہے، کے خون کا اگر تدارک ہوتا تو آج آرمی پبلک سکول جیسے واقعات رونما نہ ہوتے ، ہم راہیان کربلا ہیں، شہادت کی معراج سے واقف ہیں، راہ عزت و عظمت سے آشنا ہیں اور دامن حسین (ع) متمسک رہ کر دنیا کو بیداری کا پیغام دے رہے ہیں، انشاء اللہ دیس اور وطن و دین و ملت اسلامیان پاکستان زندہ و تابندہ رہے گا اور شیعہ سنی وحدت کے نتیجے میں ہم اپنے مادر وطن کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا بھرپور دفاع کریں گے۔ علاوہ ازیں بکٹ گنج مردان میں بھی چہلم کے جلوس سے رہنما ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پی کے نے شرکت کی اور اس موقع پر اہل سنت عالم پیر ارشد علوی قادری چشتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
استعمار کے آلہ کارتکفیریوں نے پاکستان میں سینکڑوں طلباء کو درندگی کا نشانہ بنایا، آیت اللہ خامنہ ای
وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کے آفیشل ٹوئٹر اوکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تکفیریوں نے (مسلمانوں سے) جنگ کو ہمارے شہروں کی طرف موڑ دیا ہے اور پاکستان میں سیکڑوں معصوم بچوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ہے، سب کو جان لینا چاہئے کہ تکفیری استعماری طاقتوں کے لئے کام کرتے ہیں اور علاقائی کٹھ پتلی حکومتیں تکفیریوں کو منصوبہ بندی مالی امداد اور پشت پناہی فراہم کرتی ہیں۔واضع رہے کہ دنیا بھر کو ان تکفیریوں کے خطر ے سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ایران کے سپریم لیڈر اور انقلاب اسلامی کےرہبر امام سید علی خامنہ ای کا ہے۔