The Latest
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے شہدائے بنگش و اورکزئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے زیادہ بیرون ملک سرمایہ رکھنے والے حکمران وطن عزیز اور اس میں رہنے والے مہذب و مکرم شیعیان علی ابن ابیطالب کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں۔ آج کا یہ پروگرام سالہا سال گزرنے کے باوجود شہداء کی یہ عظیم یاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے، ان کی یاد کو نہیں بھولے، ان کے مشن کو نہیں بھولے، ان کی عظیم قربانیوں کو نہیں بھولے، عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع اور شیعیان علی ابن ابیطالب کی حفاظت ہم خود کریں۔ ان حکمرانوں کے آقاوں کو شریکۃ الحسین (س) نے دربار شام میں فرمایا تھا کہ میں ان لوگوں سے خیر کی کیا توقع رکھوں جن کے ابدان کا گوشت شہداء کے خون سے بنا ہے۔ تو اس ملک عزیز کا اربوں روپیہ ہڑپ کرنے والے نااہل حکمرانوں سے خیر کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔
لوہے ، تانبے اور سونے کے ذخائرکی رائیلٹی پر پہلا حق رجوعہ سادات کے مکینوں کا ہے،علامہ عبدالخالق اسدی
وحدت نیوز (لاہور) چینوٹ رجوعہ سادات سے معدنی ذخائر کا نکلنا خدا وندکریم کی جانب سے پاکستان کے غریب عوام پر خاص عنایت ہے،خدا ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ ان وسائل کو عوامی فلاح بہود اور ملکی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں،پاکستان کی سر زمین کو اللہ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر ہم اپنے ملکی معدنی وسائل پر توجہ دیں تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے ،لوہے ، تانبے اور سونے کے ذخائرکی رائیلٹی پر پہلا حق رجوعہ سادات کے مکینوں کا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکر ٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پنجاب کابینہ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اگر حکمران مخلص اور ایماندار ہوں ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ مہینوں میں ممکن ہے، ہائیڈور پاور پروجیکٹ سے گلگت بلتستان اورخیبر پختونخواہ سے 80 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس سستی بجلی کے منصوبوں کو فقط اپنے مفادات کے لئے نظر انداز کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جفاکش اور غیور عوام کو چاہیئے کہ وہ صالح اور محب وطن لوگوں کا انتخاب کریں جو ملکی اور عوامی مفادات کے لئے کام کریں ۔
وحدت نیوز (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کی حمایت پر ہم اُن کے شکر گذار ہیں،لانگ مارچ ہر صورت ہوگا،اگر لواحقین شہداء کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو سندھ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج ہوگا ،پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے،سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے ،تھر کے عوام بھوک سے مررہے ہیں باقی ماندہ سندھ پر دہشت گردوں ،ڈاکوں،بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا راج کر رہے ہیں ،پاکستان کی معاشی شہ رگ کو ان نااہل حکمرانوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے اجلاس سے خطا ب میں کیا،انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے خلاف اندرون سندھ میں آج(جمعہ)کو مکمل شٹر ڈاوُن ہڑتال ہوگی،اور اتوار کو شکار پور سے وزیراعلیٰ ہاوُس تک لانگ مارچ ہو گا،تحر یک انصاف 'ملی یکجہتی کونسل'جے یو آئی (نورانی)،سنی اتحاد کونسل پاکستان،پاکستان عوامی تحریک،اور سندھ کے قوم پرست جماعتوں نے بھی شہداء شکار پور کمیٹی کی13فروری کی ہڑتال ' لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،ہم انشااللہ شہداء کے خون کا سودا نہیں ہونے دینگے ۔
وحدت نیوز (کراچی) سانحہ شکار پور شہداء کمیٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ،شکار پور شہداء کمیٹی کا سندھ میں فوجی آپریشن کا مطالبہ، فوجی آپریشن تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں، تیرہ فروری کو سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جبکہ پندرہ فروری کو ہر صورت شکار پور سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔شکار پور شہداء کمیٹی کا سندھ میں فوجی آپریشن کا مطالبہ، فوجی آپریشن تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں، پندرہ فروری کو ہر صورت شکار پور سے زیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارسانحہ شکار پور کے شہداء کے وارثین کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے و حدت ہاؤس کراچی میں جاری جنرل باڈی اجلاس میں اپنے ٹیلی فو نک خطاب میں کیا ۔
علامہ مقصود علی ڈومکی کا سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنے اقتدار کو تحفظ دینے کی بجائے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہداء کمیٹی شکار پور کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں تاہم سندھ میں فوجی آپریشن کے مطالبے پر وہ اپنے اقتدار کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ قائم علی شاہ اپنا اقتدار بچانے کے لئے عوام کی جانوں کی قربانی دینے پر آماد ہ ہیں جو کہ شرمناک فعل ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں دہشت گردوں کے مراکز پر جب تک فوجی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی شہداء کمیٹی اپنے فیصلہ جات پر قائم ہے۔سانحہ شکارپور دہشتگردی کے خلاف15فروری کو شکار پور سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک شہداء کے لواحقین کے ہمر ہ لانگ ہر حال میں مارچ کیا جائے گا جبکہ 13فروری کو اندورن سندھ میں سانحہ شکار پور دہشتگردوں کی عدم گرفتاری اور حکومت سندھ کی کالعدم تکفیری گرہوں کی سر پرستی کے خلاف پر امن ہر تاک کی جائے گی۔احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے اگر ریاست حکمران دہشتگردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے تو عوام کو ان کے خلاف اب اُٹھنا ہوگا۔علامہ حسن ہاشمی نے شہداء کمیٹی کے سر براہ علامہ مقصود ڈومکی کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز (شکار پور) شکار پور شہداء کمیٹی کا سندھ میں فوجی آپریشن کا مطالبہ، فوجی آپریشن تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں، پندرہ فروری کو ہر صورت شکار پور سےوزیراعلیٰ ہائوس کراچی تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارسانحہ شکار پور کے شہداء کے وارثین کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنے اقتدار کو تحفظ دینے کی بجائے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہداءکمیٹی شکار پور کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں تاہم سندھ میں فوجی آپریشن کے مطالبے پر وہ اپنے اقتدار کو اولین ترجیح دے رہے ہیں جس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ قائم علی شاہ اپنا اقتدار بچانے کے لئے عوام کی جانوں کی قربانی دینے پر آماد ہ ہیں جو کہ شرمناک فعل ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں دہشت گردوں کے مراکز پر جب تک فوجی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی شہداء کمیٹی اپنے فیصلہ جات پر قائم ہے ۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) انقلاب اسلامی ایران کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر مشہد مقدس میں ایک عظیم ریلی نکالی گئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی حرم مطہر امام رضا میں اختتام پذیر ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ اس عظیم ریلی میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان کے قومی پرچم کے سائے تلے مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور سب سے نمایاں بینر پر امام خمینی و رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی تصاویر کے ساتھ من انقلابی ام یعنی میں انقلابی ہوں، کی تحریر درج تھی۔ ریلی میں پاکستانی علماء کی قیادت علامہ عقیل حسین خان نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل حج الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کی زیر قیادت سرزمین ایران پر رونما ہونے والا اسلامی انقلاب پوری دنیا میں غلبہ اسلام کا نقطہ آغاز ثابت ہوا ،آج استعماری قوتیں غلبہ اسلام سے خوفزدہ ہیں اور اسلامی انقلاب کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ملت اسلامیہ کے خلاف سازشوں کے جال بن رہی ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی ،انقلاب اسلامی کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس نے مذہب و مسلک کی قید سے بالا تر ہو کر انسانی ذہنوں کو بیدار کیا اور بالخصوص ملت اسلامیہ کو استعماری طاقتوں سے آزادی کے حصول کا راستہ دکھایا ، انہوں کہا کہ ا نقلاب کسی علاقہ، سرزمین، یا مذہب کے لیے مختص نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے اثرات کو روکا جا سکتا ہے۔
فرانس، روس، چین یا دوسرے ممالک میں انقلاب آئے تو انہوں نے بھی باقی اقوام پر اپنے اثرات ڈالے، لیکن ایران میں آنے والے انقلاب اور باقی ممالک میں آنے والے انقلابات میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایران کا انقلاب "اسلامی" یعنی دین مبین اسلام کے بنیادی اصولوں پر قائم تھا جبکہ دوسرے ممالک میں آنے والے انقلابات خاص اقتصادی، یا معاشرتی نظریہ کی بنیاد پر تھے، کہ جنکا دین اسلام سے کوئی براہ راست رابطہ نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے جہاں پورے عالم اسلام پر اپنے اثرات مرتب کئے وہاں اس سے سرزمین پاکستان پر بھی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں، اس خطے میں شہید علامہ عارف حسین حسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستانی معاشرے کو انقلاب اسلامی کی حقیقت سے روشناس کرانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا اور ملت تشیع پاکستان کو آج بھی شہید حسینی کے وہ تاریخی کلمات اچھی طرح یاد ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم ولایت فقیہ سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور پاکستانی سرزمین سے کسی کو بھی برادر اسلامی ملک ایران میں انقلاب کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا امریکہ، اسرائیل اور سامراجی سازشوں کا راستہ روکنے کے لئے ملت اسلامیہ کے ہر فرد کو اسلامی انقلاب کا ساتھ دینا ہوگا، تاکہ شیطان بزرگ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) انقلاب اسلامی ایران کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر وحدت ہاوس مظفرآباد سے جاری اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نے کہاہےکہ عظیم انقلاب اسلامی جس کا سرچشمہ انقلاب کربلا ہے اور خود بانی انقلاب حضرت آیۃ اللہ خمینی بزرگوار نے فرمایا کہ ہمارا انقلاب انقلاب کربلا کا صدقہ ہے،یقیناانقلاب اسلامی کے بانی نے مقاومت ،ہمت وجوانمردی امام حسین واصحاب حسین علیھم السلام سے درس لے کر (250)ڈھائی سوسالہ شہنشاہیت کا غرور خاک میں ملا کر دنیا کے نقشہ پر ایک الہی اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی جو دنیا بھر کے مظلومین ،محرومین اور مستضعفین کے کے کرن امید ہے،رہبر معظم فرماتے ہیں'انقلاب اسلامی عالم اسلام کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے،حضرت جمال الدین افغانی مرحوم جب تبلیغ دین کے لئے نکلتے تو لوگوں کو کہتے کہ 'اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے'تولوگ پوچھتے تھے کہ اگر یہ ضابطہ حیات ہے تو کہیں بطور رول ماڈل کیوں نہیں یقینا آج سید مرحوم کی روح پکار پکار کر دنیا کو متوجہ کر رہی ہوگی کہ جمہوری اسلامی ایران میں اسلام بطور رول ماڈل موجود ہے۔
حکیم الامت فلسوف مشرق حضرت علامہ محمد اقبال (رح)نے بہت پہلے اس انقلاب کی پیشنگوئی ان الفاظ میں کی تھی۔
می رسد مردی کہ زنجیر غلامان بشکند
دیدہ ام از روزن دیوار زندان شما
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں اس انقلاب کے ذریعے مملکت ایران کو ایک آمر ،جابر اور طالم شہنشاہی نظام سے آزادی ملی اس کے ساتھ ہی برطانیہ اور امریکا سی بھی آزادی نصیب ہوئی اور اسلام وقرآن کے قوانین کا بول بالا ہواخدا وند منان اس انقلاب کو انقلاب حضرت حجت (ع)کا ضمیمہ کر دے اور اس عظیم انقلاب سے مربوط فرمائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد ضانے 19 کروڑ کی لاگت سے کوئٹہ میں پدک کے مقام پر زائرین کے لیے عارضی قیام گاہ اور تفتان بارڈر پر زائرین کے قیام و طعام کے لئے ایک میگا پروجیکٹ اور مسجد اور بیت الخلا و وضو خانہ کی تعمیر کو عملی جامہ پہنانے کیلئےکمشنر کوئٹہ سے ایک خصوصی ملاقات. آغا رضا کی طرف سے پیش کئے گئے PC1پر کمشنر کوئٹہ رکا اظہار اطمینان اورکمشنرنے فنڈز کی فوری منظوری کے لئے آغا رضا سے خصوصی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر سے ایران ، عراق اور شام بائی روڈ زیارات پر جانے والے زائرین کو کوئٹہ شہر اور تفتان بارڈر پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زائرین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کوئٹہ اور تفتان میں قیام اور طعام کیلئے19 کروڑ کی لاگت سے میگا پروجیکٹ کا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کا جامعہ الولایت کا دورہ۔ جہاں پر طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مشرق وسطی میں ابھرنے والی مقاومت اسلامی کی دفاعی پوزیشن کے حوالے سے کہا کہ امریکہ و اسرائیل اس وقت مشرق وسطی میں شکست تسلیم کر چکے ہیں۔ جس کی مثال امریکی صدر باراک اوباما کا رہبر معظم سید علی خامنہ ای کو لکھا گیا خط ہے جس میں اس نے ایران سے داعش کو ختم کرنے کے لئے مدد مانگی ہے۔ اور حزب اللہ کا شام و لبنان کی سرحدوں پر دہشتگردوں اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح سے ثابت ہو گیا کہ جبہ مقاومت اب ناقابل شکست طاقت بن چکا ہے۔ اور انشاٗ اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب سر زمین پاکستان پر حقیقی محبان وطن کی حکومت آئے گی۔ اور پاکستان میں آئین کی بالا دستی ہو گی۔