وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین 13 مئی سے جاری اسلام آباد میں علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور ان کے مطالبا ت کی بھرپور حمایت کے لئے سینکڑوں خواتین کی قصرزینب سے دربار قصر علی اصغر گڈولہ روڈ تک شاندار احتجاجی ریلی کے دوران مختلف خواتین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے گھروں سے اس لئے باہر آئی ہیں کہ ملک بھر میں ہمارے وکلاء ، علماء ، پروفیسرز ، ڈاکٹر ز، ٹیچرزکیوں قتل کیے جارہے ہیں ڈی آئی خان سمیت پارا چنار، گلگت، کراچی اور دیگر اضلاع میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے ۔ کیا ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں؟ ہمارے گھروں سے روز جنازے اٹھتے ہیں کہرام برپا ہوتا ہے اور الٹا حکومتی اہلکار ہمارے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں ۔ ۔ حکومتی اہلکار اور سیاست دان ملکر ہمارا ستحصال کر رہے ہیں ۔ ہمارے عظیم قائدعلامہ عارف حسین الحسینی کو کس نے شہید کیا تھا؟ اس کا جواب حکومتی اہلکاروں کے پاس ہے ۔ اب تک ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے خواتین پر جوش انداز میں میں کہنا تھا لاشیں اٹھاتے ہیں اٹھاتے رہیں گے مجلس میں جاتے ہیں جاتے رہیں گے ۔
خواتین نے اپنے ہاتھوں میں پر چم اور پلے کارڈ اٹھا کر ظالم حکومت کے خلاف، دہشتگروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی اختتام پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عبا س جعفری کے مطالبات جن میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ، شیعہ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کاروائی، عزاداری امام حسین پر لگائی جانے والی پابندی کا خاتمہ، پنجاب میں ذاکرین اور علماء پر لگائی جانیوالی پابندی کا خاتمہ کے علاوہ دیگر تمام مطالبات کی حمایت بھر پور اعلان کیا ہے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد وحدت کی ایک آواز پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں ریلی میں شریک خواتین اور بچوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ بھر پور میڈیا Coverge پر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرک میڈیا کا خواتین نے شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس ایران کے سیکریٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان کو پنجاب حکومت کی انتقامی سیاسی پالیسی کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں تبلیغ دین کے لئے ایران سے پاکستان آنے والے ایم ڈبلیوایم شعبہ مشہد مقدس ایران کے سیکریٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان کو ان کے آبائی علاقے سرگودھا سے ساہیوال جاتے ہوئے راستے میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بلاجوازگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں گذشتہ ماہ مشہد سے لاہور ایئرپورٹ اترنے والی ایک سرگودھا کی ہی رہائشی خاتون طالبہ سیدہ مسرت بانوجو کہ گذشتہ اٹھارہ برس سے ایران میں زیر تعلیم ہیں کو بھی ایف آئی اے نے گرفتار کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا اور ان پر دہشت گردوں کی معاونت کا جھوٹا الزام لگایا تھا، جنہیں ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں کی مداخلت کے بعد رہا کردیا گیا ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کراچی،حیدر آباد،اسلام آباد،لاہور، پشاور،کوئٹہ،ملتان،ڈیر اسماعیل خان ، فیصل آباد،سکھر،جیکب آباد ،ٹنڈو محمدخان اور شکار پور سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ مظاہروں میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینرز اورپوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور ملک میں جاری دہشت گردی اورنواز حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔کراچی مرکزی ریلی مسجد شاہ خراسان سے امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ تک نکالی گئی جس میں مرکزی سیکرٹری خانم زہرا نقوی،گل زہرا،علامہ احمد اقبال ،علی حسین نقوی،علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ باقر زیدی ،علامہ اظہر نقوی،سمیت دیگر رہنماؤں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے عدم توجہی پر کڑی تنقید کی۔
مرکزی سیکرٹری خانم زہرا نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہمارے بے گناہ لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہمارے باصلاحیت،پڑھے لکھے اور ہنرمند افراد کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے۔کالعدم مذہبی جماعتوں کو حکومت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جس کے باعث وہ ملک میں دندناتی پھر رہی ہیں۔عدلیہ سمیت ملک کے دیگرمقتدر اداروں کی طرف سے ان واقعات پرمسلسل خاموشی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا جب ریاست بے گناہوں کو پابند سلاسل کرنے لگے اور جرائم پیشہ افراد کو رعایت دینے لگے تو پھر ملک میں عدل و انصاف کی بجائے اختیارات کی حاکمیت سمجھی جاتی ہے۔اس وقت وطن عزیز کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔اس غیر منصفانہ طرز عمل کے خلاف علامہ ناصر عباس نے اپنی آواز بلند کی ہے۔۔ ملک و ملت کے لیے علامہ ناصر عباس کی مخلصانہ جدوجہد لائق تحسین ہے۔
انہوں نے پاکستان میں ملت تشیع پر ہونے والے مظالم سے نہ صرف اقوام عالم کو آگاہ بلکہ ایک طویل اور پُرامن احتجاج کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے شیعہ پرتشدد سیاست کے خلاف ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آئینی و قانونی راہ کو ہی بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں ملک کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اپنے اعلی سطح وفود کے ہمراہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کر کے علامہ ناصر عباس کے مطالبات کو آئینی و اصولی قرار دے چکے ہیں۔علامہ ناصر عباس کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے اس کے باوجود حکومت دانستہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے جو حکومتی ذمہ داریوں اور اخلاقی قدروں کے منافی ہے۔جن حکمرانوں کے پاس پاکستان کے پانچ کروڑ تشیع کی نمائندہ جماعت کے سربراہ کی بات سننے کا وقت نہیں ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا۔ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکے ہیں۔ ہم آج سے اپنے احتجاج کی تحریک کو ملک کی اہم شاہراوں کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کے مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج میں کمی واقعہ نہیں ہو گی۔مظاہرے سے خطاب میں علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا مطالبات کی عدم منظوری پر 22جولائی کو پر امن ملک گیر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے اور ملکی اہم شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا ۔
وحدت نیوز (کراچی) گزشتہ 63روز سے دہشتگردی،لاقانونیت اورکرپشن کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف عملی احتجاج جاری ہے جو پوری قوم کی آواز ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماوں نے احتجاجی کیمپ میں جا کر مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کو اصولی اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس کے باوجود وفاقی حکومت کی طرف سے مسلسل سرد مہری برتی جا رہی ہے جو پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد ملت تشیع کی تضحیک ہے۔ حکومت ایک طرف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلند و بانگ دعووں میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف کالعدم مذہبی جماعتوں کو ان قومی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے جو ملک میں قیام امن کے ذمہ دار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی جیسے شہر میں رمضان المبارک کے دوران انتظامیہ کی موجودگی میں جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر چندے اکھٹے کیے گئے ہیں جو نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی حیثیت کو مشکوک بنارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود عکی ڈومکی نے صوبائی دفتروحدت ہاؤس میں جاری پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی عالمی سازش کو تقویت دے رہے ہیں۔ پاکستان کے ہر محب و طن کو قائد و اقبال کے اس پاکستان کی تلاش ہے جو نفرتوں اور تفرقہ بازی سے پاک ہو۔جہاں ہر مذہب و مسلک اپنے عقیدے کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کرسکے۔مختلف سیاسی رہنما اس حقیقت کا برملا اظہار کرچکے ہیں کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی میں موجودہ حکمران فریق کا کردار ادا کر رہے ہیں موجودہ حکومت دہشت گردوں کو وسائل اور معاونت فراہم کرتی ہے پاکستان میں موجود ایک مخصوص مسلک کے باصلاحیت افراد کی صرف اس لیے مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی جار ہی ہے کہ حکمرانوں کو ان سے اختلاف ہے پاکستان کے حکمران فرعونیت، قارونیت اور یزیدیت جیسی تین صفات کا مجموعہ ہیں پاکستان میں عدل و انصاف کے پرخچے اڑائیں جا رہے ہیں ملک کے با اختیار اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام پر ہونے والی اس حکومتی ظلم و بربریت کا نوٹس لیں اگر پاکستان کے مظلوموں کی آواز نہ سنی گئی تو وطن عزیز کی بقا و سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مجلس وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 جولائی کو پاکستان کے مختلف شہروں میں ایم ڈبلیو ایم کی خواتین احتجاج کریں گی۔22 جولائی کو ملک کی تمام اہم شاہراوں پر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے دیے جائیں گے۔7اگست کو اتحاد بین المسلمین کے داعی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا۔رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پر زور مذمت کی مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جارحانہ کاروائی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین ترین واقعات کا فوری نوٹس لیں۔کانفرنس میں مولانا احسان دانش،علی حسین نقوی،ناصر حسینی،آصف صفوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
وحدت نیوز (ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ٹھٹھہ کے زیراہتمام پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری جنرل سید اسداللہ شاھ نے کی ۔ مظاھرین شرکاء نے ہاتھوں نے پلے کارڈز اور بینئرز اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سےسید اسداللہ شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کی توہین کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں سر زمین حجاز پر مقامات مقدسہ کا احترام اور حفاظت مسلم امہ کی ایمان کا حصہ ہے چندعرب اور طاغوتی طاقتوں کے پالے ہوئے دہشت گرد آج عالم اسلام کے مقامات مقدسہ کونشانہ بنا کر امت مسلمہ کوکھلے عام چیلنج کر رہے ہیں، آل سعود نے اپنے اقتدار کی بقا اور تحفظ کو حرمین شریفین سے جوڑ کر کے عالم اسلام کے جذبات کو ہمیشہ مجروع کیاہے۔دنیا کے مسلمانوں پر یہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے کہ حرمین شریفن اور خادمین دونوں مختلف ہیں۔شام ،یمن، فلسطین، بحرین سمیت دنیا کے جن جن اسلامی ممالک میں نفرت و خونریزی کی آگ بھڑکی ہوئی ہے اس میں عرب ممالک ملوث رہے ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان) عالمی یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم عباس رضا مشہدی اور دیگر رہنمائوں نے ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول کریم ۖ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہا کے مرقد مبارک عالم اسلام کے لیے مقامات مقدسہ ہیں۔ ان کی حفاظت امت مسلمہ پر واجب ہے۔ عالم استکبار اپنے آلہ کاروں کے ذریعے شعائر اللہ کی توہین کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔ داعش، النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر صیہونی طاقتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا جا سکے۔ اس سازش کے پس پردہ سعود و یہود گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کے نام پر واویلا کرنے والوں کی جنت البقیع کے معاملے پر خاموشی منافقانہ طرز عمل ہے۔ اہلبیت رسول ۖ اور صحابہ کرام کی 1400 سو سالوں سے موجود قبروں کو بلڈوز کیا جانا اسلام کی مقتدر شخصیات کی سخت ترین توہین ہے۔ جس پر تمام مسلمانوں کو بلا تخصیص مسلک آواز بلند کر کے رسول کریم ۖ سے محبت کا ثبوت دینا چاہیے۔ علامہ اقتدار نقوی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا دختر رسول کریم ۖ حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے۔ ریلی سے تحریک نفاذ جعفریہ کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔