وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم رضا عابدی نے وحدت ہائوس میں منعقدہ ڈویژنل شوریٰ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے انصاف کے حصول کے لئے پیش کردیا چارٹرآف ڈیمانڈ پر حکومت کی جانب سے عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف ملک گیر پیہہ جام کے سلسلے میں 22جولائی کو کراچی کی تین بڑی شاہراہیں شام 4تا رات 9 بجے تک کیلئے بلاک کی جائیں گی، جن میں شاہراہ پاکستان انچولی،نیشنل ہائی وے ملیر15اور نمائش چورنگی  شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار ونظریات کے روشنی میں بحال کرنے کیلئےحکومتی بے حسی کے خلاف مظلوم عوام کا سڑکوں پر نکلناناگزیر ہو چکا ہے، کراچی کےشہری ، فرقہ واریت، پاکستان کی مسلکی تقسیم، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پرامن پاکستان اور مستحکم پاکستان کیلئے سڑکوں پر نکلیں ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی  کےضلعی سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی  کی زیر صدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پرریاستی ناانصافیو ں ، عزاداری اور عزاداروں پر حکومتی پابندیوں کے خلاف اور  ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لئیے22 جولائی کو فیض آباد شاہراہ کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا کہ  بعد نمازجمعہ تا 6بجے شام تک دھرنا ہوگا،ظالم حکمرانوں کے خلاف قیام کاوقت کا آگیا ہے راولپنڈی اسلام آباد کے عوام نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے سڑکوں پر نکلیں اور اپنا حق چھین لیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری کو فی الحال بھوک ہڑتالی کیمپ سے گھر منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے ذاتی معالج مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں اسپتال بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے 17 جولائی کو خواتین کی ریلی کے دوران میں بھی ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری سکردو میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے کہ اچانک زمین پر گر گئے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کی بھوک ہڑتال کو 68 دن مکمل ہوگئے ہیں، بھوک ہڑتال کے باعث ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نقاہت کا شار ہیں اور تقریباً 24 کلو وزن بھی کھو چکے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ 17جولائی کو خواتین کے کامیاب احتجاج کے بعد 22جولائی کو ملک بھر میں علامہ راجہ ناصر عباس کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے ہوں گے، اور پاکستان کی تمام اہم شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ ہمیں راستے بند کرنے ، دھرنے دینے اور مظاہروں کا شوق نہیں لیکن ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم اپنی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو سڑکوں پر لائیں، ہمیں عوامی اذیت کا احساس ہے لیکن اس کے سوا ہمارے پاس کو راستہ نہیں ہے، ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں ، ملت جعفریہ کا قائد دو ماہ سے بھوک ہڑتال پر ہے حکومت بے حسی کا شکار ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات جن کی پاکستان کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے پورے کیے جائیں ۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ 22جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب بھر کی تمام اہم شاہراہیں بند کردی جائیں گی۔ ملتان میں NLCبائی پاس،مظفرگڑھ میں ڈی جی خان بائی پاس، علی پور میں KLPروڈ، بھکر میں میانوالی بائی پاس،لیہ میں کروڑ لعل عیس روڈ، بہاولپور میں کراچی روڈ، لودھراں میں بہاولپور، رحیم یار خان میں بائی پاس،خانیوال میں جھنگ روڈ پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے اور صبح دس بجے سے رات گئے شاہرائیں بلاک کر دی جائیں گی ۔ ہم حکومت کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ہمارے کسی بھی شہر کے دھرنے یا شرکاء کو ہراساں یا تنگ کیا گیا تو یہ دھرنے پھر کوئٹہ کی یاد دلائیں گے اور اس نواز حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ حکومت ہماری عزاداری کو روکنا چاہتی ہے 22جولائی کو پاکستان کی تمام شاہراؤں پر ماتمداری، مجلس عزا اور نوحہ خوانی ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے صوبائ رہنما ناصرحسینی کے ہمراہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے رفیق خاص ، جامعہ تعلیمات وتبلیغات سندھ کے سربراہ ، رکن شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم بزرگ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی کی مقامی اسپتال میں عیادت کی  ، علی حسین نقوی نے انہیں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ حسن ظفرنقوی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، ساتھ ہی ان کی جلد مکمل صحت یابی کی بھی دعاکی، علامہ حیدرعلی جوادی نے ایم ڈبلیوایم رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(ڈگری) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع میر پور خاص کا ضلعی پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب سیکریٹری جنرل برائے سال 19-2016ڈگری میں منعقد ہو ا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے کی، اراکین ضلعی شوریٰ نے رائے شماری کے ذریعے سید بشیر شاہ نقوی کو آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ ایم ڈبلیوایم ضلع میر پور خاص کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، علامہ مقصودڈومکی نے نو منتخب سیکریٹری جنرل سے ان کےعہدے کا حلف لیا، جبکہ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی سمیت ضلعی کابینہ کے اراکین اور یونٹ مسئولین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree