The Latest
وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن ،محبت ،صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے،باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے ،شہادت سیدنا امام حسینؑ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے ،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا ،سیدنا امام حسین باطل کے سامنے ڈٹ گئے سرکٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکے نہیں ،آپ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش فرماکرواضح پیغام دے دیا دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ امن محبت بھائی چارگی اور رواداری کے فلسفے کو نا صرف محرم الحرام میں بلکہ پورا سال فروغ دینا چاہیے ،انتہا پسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں ،انتہاپسندی کو فروغ دینے والے اسلام وپاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں ۔
وحدت نیوز (گلگت) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے۔محرم الحرام ایثار وقربانی اور ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کا مہینہ ہے۔امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ کربلاحق پرستوں کی رزمگاہ اور حماسہ حسینی کی لازوال داستان کا نام ہے۔امام حسین ؑ نے اپنے قیام کے ذریعے ظاہری تقویٰ اور پرہیز گاری کی نمائش کرنے والوں کے چہروں سے نقاب الٹ دیئے اور حق وباطل کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی کہ قیامت تک فاسق وفاجر حکمرانوں کو ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے۔امام حسین ؑ نے دین محمدی کے سنہرے اقدار کی بحالی اور انسانیت کی بقا کیلئے وقت کے فاسق و فاجر حاکم کیخلاف قیام کیا اور قیامت تک آزادی وحریت کے پرستاروں کیلئے ایک تابندہ مثال قائم کی۔آج کربلا کی اس لازوال قربانی سے سبق لیتے ہوئے دنیا کے ظالم و استکباری قوتوں کیخلاف امام عالی مقام کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر قیام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں کے ہاتھ ظلم سے رنگین ہیں، محرم کے آغاز سے ہی ان پر لرزہ طاری ہوتا ہے اورایک انجانے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جس دن دنیاوالوں کو حسین ؑ کی معرفت حاصل ہوجائے زمانے کے فرعونوں کے تخت الٹ دیے جائینگے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں حسین ؑ کی حاکمیت قائم ہوگی۔
وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام استقبال محرم حسینؑ سب کا کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں خواتین نے بھر پور شرکت کی. کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسولؐ مقبول پڑھی گئی، مقررین نے سیرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالی ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے اپنے خطاب میں مقصد امام حسینؑ اور خواتین کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی اور انہوں نے شرکاء سے چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے ڈیم فنڈ اور سرسبز پاکستان مہم میں بھرپور حصہ لینے کی تاکید کی کانفرنس میں مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبودمحترمہ فرحانہ گلزیب نے بانیان ، ذاکرین اور سامعین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ،کانفرنس میں وحدت اسکائوٹ نے اپنے فرائض انجام دیئے اور آخر میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر سید افتخار نقوی کے گھرشرکاءکیلئے نمازباجماعت اور کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی رکن محترمہ شہناز تقی کی رہائش گاہ پرسیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد محترمہ عظمیٰ تقوی اور ممبران ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے درمیان آئندہ ماہ صفر کے دوران ایام عزاء کے سلسلے میں نوجوان بچیوں (۱۱ سے ۱۹ سال کے درمیان )اور بچے (۷ سے ۱۰ کے درمیان )کا بحوالہ فہم و آگاہی جوانان کربلا کے لیے منعقد کیے جانے والے پروگرام کے لیے ضروری امور اور لائحہ عمل پر مشاورتی اجلاس منعقدکیاگیا-جس میں پروگرام کے لیے مناسب عنوان (Title)تا ریخ و وقت ،جگہ کے لیے مشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ محترمہ عظمیٰ تقوی نے پروگرام کے مختلف تنظیمی تربیتی شعبہ جات کے امور کا مختلف خواہران کو ذمہ دار بنایا یعنی پروگرام کا بجٹ ،نظم و ضبط ،ڈیکوریشن ،تبرک ،ترویج و ابلاغ ,برنامہ وغیرہ وغیرہ ۔بعد ازا اس تفصیلی ملاقات کے شرکاء کی تواضع کی گئی ،اجلاس کا اختتام دعا ء سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا ۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے ولایت مولا علی علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے شرکت کی. کانفرنس میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی. شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب نے خواتین سے خطاب کیا اور محترمہ سیمی الحسینی کو سیکرٹری جنرل ملتان مقرر کیا اور حلف لیا. اآ خر میں دعا کی گئی کہ خدا متعال ہمیں دین اسلام پر چلنے اور اس کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) حجاب اسلام کے شعائراور مسلمان خاتون کی پہنچان ہے ، ایک باوقار مسلمان خاتون کے لئے حجاب عزت افزائی اور تحفظ کا ذریعہ ہے،دشمنان اسلام اس زمانے میں غیرت مند مسلم خواتین کے حجاب سے خوفزدہ ہیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے عالمی یوم حجاب کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ عالمی استعماری قوتیں حجاب اسلامی کے خلاف دنیا بھر میں مہم چلا کراسلام کو محدود کرنے کے درپہ ہیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ جب ایک خاتون باحجاب ہوکر گھر سے نکلتی ہے تو جہاںیہ حجاب اس کی عفت اور عزت افزائی کا سبب بنتا ہے وہیں تبلیغ دین کا بھی باعث ہوتا ہے ، حجاب خواتین میں جاذبیت کا ذریعہ بھی بنتا ہےلہذٰا اسی وجہ سے آج بعض یورپین ممالک کے اندر حجاب پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی،آزادی اظہار رائے، انسانی حقوق اور حقوق کے نسواں کے علمبردار بننے والے ممالک کی جانب سے حجاب کے خلاف اقدامات بھی دراصل انسانی حقوق کے قدغن کے مترادف ہیں، حجاب کرنا بھی بنیادی انسانی آزادی کے زمرےمیں آتا ہے ، جس طرح دنیا بھر میں ہر مذہب کے پیروکاروں کو انکے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گذارنے اور لباس زیب تن کرنے کی اجازت ہے بلکل اسی طرح مسلم خواتین چاہے وہ جس مملکت میں بھی رہائش پزیر ہوں انہیںتعلیمات اسلامی کے مطابق حجاب کرنے کی مکمل آزادی ہونے چاہئے۔
انہو ں نے مزید کہاکہ آج عالمی حجاب کی مناسبت سے میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مسلمان خواتین سے یہ گذارش کرتی ہوں کے وہ اس اسلامی شعائر پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو حجاب جیسی نعمت سے مذین کریں کہ جس میں ان کا وقار بھی ہے عزت بھی اور تحفظ بھی ہے ۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی جانب سے جشن معصومین علیہ سلام کا انعقاد کیا گیا۔ حدیثِ کساء خواہر مہوش نے تلاوت فرمائی۔منقبت اور قصائد جعفری سسٹرز ، خواہر حوریہ ، خواہر عفت بتول اور خواہر تسمیہ ، سحر اور روبی نے پیش کیے۔تمام خواہران جوشِ عقیدت سے جھومتیں اور نعرے لگاتی رہیں۔ بعد ازا خواہر پروفیسر انجم نقوی نے مبا ہلہ و غدیر کی اہمیت و عظمت بیان کی دعا پر اختتام ہوا۔ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی سیکٹری جنرل خواہر قندیل زہرا کاظمی نے کیک کاٹتے ہوئے استغاثہ پیش کیا۔ اور محفل میں آنے والی خواہران کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کے بعد مومنین کے لیے لنگر کا بھی بہترین انتظام کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے یوتھ سیکریٹری نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایشین گیمز میں کراٹے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بلوچستان کی کھلاڑی نرگس کو مبارکباد دینا انکی حوصلہ افزائی کرنا اور نقد انعام دینا خوش آئند اقدام ہے ۔بلوچستان میں دوسرے صوبوں کی نسبت سہولتیں کم ہونے کے باوجود انٹر نیشنل میدان سے برانز میڈل حاصل کرنا پورے ملک و قوم کیلئے سر بلندی کا باعث ہے۔ماضی میں بھی اس صوبہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڈیوں نے نمایا کار کردگی پیش کرکے کئی نیشنل اور انٹر نیشنل میدانوں میں صوبہ کا نام روشن کر چکے ہیں۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق کھیلوں کی سہولتیں دینے سے مختلف گیمز میں لوہا منوانے کا موقع ملتا ہے جس سے پورے معاشرے میں مثبت غیر نصابی سر گرمیوں میں رحجانات بڑھ جائیں گے ۔بلوچستان میں مناسب اور معیاری سہولتیں کم ہونے کے با وجود ایشیئن گیمز میں تمغہ جیتنا اس صوبہ میں باصلاحیت ٹائلینٹید کھلاڈیوں کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو سہولتیں مہیا کرنے اور حوصلہ افزائی سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن یوتھ سیکریٹری نے کہا کہ نرگس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک اور صوبے کا نام روشن کیا جس پر ہمیں فخر ہیں ۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی جانب سے بمقام کاظمی منزل میں ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میںجشن غدیر اور مباہلہ کے سلسلے میں ہونے والے میلاد کے انتظامات پرمشاورت کی گئی۔اس کے علاوہ محرم الحرام کے سلسلے میں بھی زمہ داریاں سونپی گئیں۔کابینہ کی تمام اراکین نے ضلعی سیکریٹری جنرل راولپنڈی محترمہ قندیل زہرا کاظمی کی سربراہی میں عہد کیا کہ وہ ان کے شانہ بشانہ اپنی زمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں گیں۔اس کے بعدمحترمہ تسمیہ اور محترمہ سحر نے خوبصورت انداز میں ہدیہ منقبت پیش کیا۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) ام ابیھا ع تعلیم بالغاں اسکول میں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کی مناسبت سےمیلاد کی با برکت محفل کا انعقاد کیاگیا، خواتین اور بچیوں نے اعمال غدیر انجام دیئے اور ھدیہ نعت، و منقبت پیش کیا ،مدرسہ کی طالبات کا سالانہ امتحان کا رزلٹ اناؤنس کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی ذمہ دار محترمہ غزالہ نے خوبصورت اندازمیں لیکچر دیتے ہوئے غدیر کی کے بارے میں بچیوں کو آگاہی فراہم کی اور سوالات بھی کیے اور پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی طالبات کو انعام تقسیم کیے اور محرم الحرام میں ھماری کیا بنیادی ذمہ داری ہےکے عنوان پر محترمہ سیمی نقوی نے خطاب کیااور اسکول کی تمام بچیوں میں کالے اسکارف کا چھوٹا سا ھدیہ پیش کیا اور محترمہ سیمی نقوی نے آنے والے مہمان گرامی محترمہ غزالہ جعفری اورمسز اسد علی اسدی کا شکریہ ادا کیا ،دعائے امام زمانہ عج سے محفل کا اختتام ہوااور حاضرین کی خدمت میں نیاز تقسیم کی گئی۔