The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا، جسمیں مرکزی شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی اراکین نے شرکت کی ،واضح رہے کہ مرکزی سیکریٹری برائے تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی کاوشوں اور انتھک محنت کی بدولت مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی اورگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس میں لاہور ڈویژن کے مختلف علاقوں سے نمائندہ خواہران و معلمات نے خصوصی شرکت کی۔مرکزی سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان محترمہ سیدہ زہرہ نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور خواتین کارکنان کی سعی اور کاوشوں کو سراہا اور مزید فعالیت اور بہترین نتائج کیلئے مفید تجاویز دیں، محترمہ کبریٰ اور محترمہ زاہدہ کو آیندہ 6 ماہ کیلئے لاہور کا آرگنائزر منتخب کیا گیا، نامزد اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سے محترمہ زہرہ نقوی نے حلف لیا، محترمہ لبنٰی، محترمہ تحسین شیرازی اورمحترمہ نیلم نے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔دعائے امامِ الزماں علیہ السلام اور نمازِ باجماعت کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
وحدت نیوز(گلگت) چیف سیکرٹری کا رویہ ہتک آمیز اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے ریاست کے ساتھ وفاداری اور خلوص کو روپے پیسوں میں تولا نہیں جاسکتا۔سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھول جاتے ہیں کہ خنجراب بارڈر سے کوہستان تک سی پیک گلگت بلتستان سے گزرتا ہے پھر بھی ہم سے پوچھتے ہوکہ ہم نے تمہیں کیا دیا ہے؟
مجلس وحدت مسلمین کی رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے رویے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے محسن ہیں جنہوں نے 28 ہزار مربع میل کا علاقہ آزاد کرکے پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔یہ لوگ کیوں بھول جاتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی وجہ سے ہی پاکستان چین کا ہمسایہ بنا ہے۔گلگت بلتستان کو پاکستان پر بوجھ سمجھنے والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ کشمیر سے سیاچن اور وانا وزیرستان تک اس خطے کے نوجوانوں نے اپنا خون دے ریاست کی حفاظت کی ہے اور پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق 100 ارب دیکر ہم پر احسان نہ کرے پاکستان جی بی کے عوام کے احسانات کے بوجھ تلے ڈوبا ہوا ہے۔اگر جی بی کے عوام وفاق پر بوجھ ہیں تو پھر صا ف صاف بتائیںستر سالوں میں جتنی خیرات دی ہے سود سمیت لوٹادیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں جی بی کے عوام وفادار ہیں اور کسی ناعاقبت اندیش ملازم کی تضحیک سے ریاست سے اپنی وفاداری کا سودا نہیں کرینگے،حکومت جی بی کے عوام کو انصاف نہیں دے سکتی تو تضحیک بھی نہ کرے ۔صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ چیف سیکرٹری کو فوراً علاقہ بدر کرکے اس عہدے پر کسی معقول آفیسر کی تعیناتی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے سکھر ، کراچی (نیورضویہ سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن ) اور لاہور میں شہر کی جامع مساجد میں اعتکاف کی محافل منعقدکی گئیں جس میں خواہران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اعتکاف کی ان مقدس محافل میں کئی ایک علماء کرام اور اسکالرز نے خطاب کیا اور متعفکین کو اعتکاف کی فضلیت اور برکات کےمتعلق آگاہ کیا ۔ اعتکاف کی ان محافل میں دعائوں ، مجالس عزاء اور تلاوت قرآن کریم کے جلسات بھی منعقد کیے گئے ۔ اعتکاف کے لغوی معنی ٹھہرنے کے ہیں۔ لیکن شرعی محاورے میں دنیا کے تمام تر کاروبار و مصروفیات کو ترک کرکے عبادت الٰہی کی نیت اور رضائے الٰہی کے حصول کے جذبے کے تحت مسجد میں ٹھہر کر عبادت ‘ ذکر و اذکار‘ تلاوت قرآن مجیداور درس وتدریس کی محافل وغیرہ میں مشغول رہنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔حالت اعتکاف میں کثرت سے نوافل کی ادائی اور تلاوت‘ دعا‘ ذکر و تسبیح و تہلیل درود شریف وغیرہ کے ذریعے اپنے رب سے تعلق استوار کرنا چاہیے۔
اسی طرح مسجد میں قرآن وسیرت اہلبیت ؑ کادرس دینا اور وعظ و نصیحت کرنا بھی جائز و مستحسن عمل ہے۔ کیوں کہ یہ ذرائع عقائد و اعمال کی اصلاح میں بے حد ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔اعتکاف کی بڑی فضیلت ہے۔ رحمت کائنات ﷺ کا ارشاد گرامی ہے، مفہوم: ’’ جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی میں کوشاں ہو اور اس مقصد میں کام یاب ہو جائے تو (یہ عمل) دس سال کے اعتکاف سے اس کے حق میں بہتر ہے۔ اور جس نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے ایک دن کا اعتکاف کیا تو اللہ تعالیٰ اس بندے اور جہنم کے درمیان تین خندقوں کی دوری کر دیتا ہے جن میں سے ہر خندق کی چوڑائی زمین و آسمان کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ ہے ۔‘‘چوں کہ ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اور اس ماہ مقدس میں اللہ رب العالمین کی رحمتیں اور بخششیں اپنے بندوں کے لیے دیگر ایام کی نسبت بہت زیادہ بڑھی ہوتی ہیں اور خالق کائنات اپنے گناہ گار بندوں کو جو اپنی شامت اعمال کی بدولت اللہ کے غضب اور جہنم کے مستحق ٹھہر چکے ہوتے ہیں۔
مالک کائنات اس ماہ مبارک میں انہیں اصلاح کا موقع عطا فرما دیتا ہے تاکہ اس کے بندے سارا سال کیے گئے گناہوں اور نافرمانیوں پر شرمندہ ہوکر اپنے رب کے حضور گڑگڑا کر اور اپنی جبین نیاز کو خم کرکے اپنے خالق حقیقی سے توبہ و استغفار کرلیں۔ اوریوں وہ مہربان پروردگار اپنی مخلوق کو جہنم سے آزادی کا پروانہ جاری فرما دیتا ہے۔ ماہ رمضان المبارک کی تمام تر عبادات کا محور رضائے الٰہی کا حصول ہی ہوتا ہے۔ اعتکاف بھی رمضان المبارک میں انجام پانے والے ایسے ہی پاکیزہ اعمال میں سے ایک ہے۔معتکف کا حالت اعتکاف میں سونا‘ جاگنا یا خالی بیٹھنا بھی عبادت ہے۔ لیکن حالت اعتکاف میں‘ جہاں تک ممکن ہو سکے اپنےپروردگار کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اعتکاف کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جہاں معتکف محض اعتکاف کے اجر و ثواب میں دو حج دو عمرے کا ثواب ملتا ہے جو وہ حالت اعتکاف میں یک سوئی کے ساتھ ادا کرتا ہے۔ تاہم ان خوش نصیب لوگوں کو اعتکاف کی برکت سے شب قدر کی فیوض و برکات سے بھی مستفید ہونے کا سنہری موقع مل جاتا ہے، جس کی ایک رات کی عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بھی افضل ہے۔ لہٰذا دوران اعتکاف لایعنی باتوں اور مشاغل سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔حسب سابق امسال بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواہران نے ماہ مبارک رمضان المبارک کے بابرکت ایام سے فیضیاب ہونے کے لئے سکھر ، کراچی (نیورضویہ ، اورنگی ) اور لاہور میں خواہران کے لئے اعتکاف کی محافل منعقد کیں جن میں مجلس سے وابستہ خواہران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ان محافل میں دعا ،تلاوت قرآن کریم ۔ مجالس عزاء کے علاوہ خواہران کی روحانی اور معنوی تربیت کے لئے تربیتی دروس کا بھی اہتما م کیا گیا تھا ۔جسے اعتکاف میں شریک خواہران نے بہت سراہا اور شعبہ خواتین کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ ہر سال شعبہ خواتین ،خواہران کے لئے اعتکاف کی محافل برگزار کرے گا ان شاء اللہ۔
وحدت نیوز (گلگت) جعفراللہ کا بیان مضحکہ خیز ہے،متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہیں نواز لیگ کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔حکومت کی متحدہ اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادینگے۔مجلس وحدت مسلمین کی رکن جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ نے ڈپٹی سپیکر کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین شروع دن سے اپوزیشن میں ہے اور موجودہ حالات میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔آرڈر2018 کو جی بی کے عوام نے مسترد کیا ہے اور متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے عوامی تحریک میں اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سپورٹ سے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہوا ہے اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں اپوزیشن لیڈر کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ حکومتی وزراء اور مشیر آرڈر 2018 کے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اب تو خود حکومتی افراددرپردہ آرڈر 2018 کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں اورمراعات و مفادات کی لالچ میں ظاہراً حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید علی رضوی کی قیادت میں ہماری جماعت نے حکومت کو ٹف ٹائم دیکر حکومتی من مانیوں کے آگے دیوار کھڑی کردی ہے جس سے حکومت کے مشیر اور وزراء دباؤ کو برداشت نہ کرسکے اور اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کی ایک پالیسی ہے اور ہم اپنی جماعت کی پالیسی کے پابند ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مسجد رضا ع نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ 3روزہ اجتماعی اعتکاف برائے خواتین اختتام پزیر ہوگیا, اجتماعی اعتکاف کے مختلف سیشنز سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی , مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی, علامہ سید باقر عباس زیدی, علامہ منور نقوی و دیگر مقررین نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا, جبکہ مختلف دعاؤں کی اجتماعی تلاوت کی محافل بھی منعقد کی گئی ,مجلس وحدت مسلمین کراچی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ اس سالانہ اجتماعی اعتکاف میں شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین کارکنان اور مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وحدت نیوز (اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک زیر اہتمام دس روزہ دروس اور یوم خدیجہ علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا ۔دوئم رمضان المبارک سے لے کر دس رمضان المبارک تک درس اخلاق اور روزے افادیت کا اہتمام کیا گیا جس میں معلمہ مہک زہرا از المصطفی یونیورسٹی اسلام آباد نے بہت خوبصورتی سے ان پہلوؤں کو اجاگر کیا نیز آخری دن گیارہ رمضان المبارک کو یوم خدیجہ علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا ۔۔جس میں تلاوت قرآن پاک اور حدیث کساء کے بعد نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ و آلہ و سلم پیش کی گئی بعد از آن شعیب ابی طالب کی منظر کشی کی گئی ترانہ کے بعد روزہ نہ صرف بھوک پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ ایثار و قربانی کا نام بھی ہے پر خاکہ پیش کیا گیا ۔معلمہ مہک نے بی بی خدیجہ ولادت سے بعثت رسول کریم سے ازواج تک حال زندگی کو بہت خوبصورتی سے روشن کیا ۔معلمہ شازیہ از ایران نے بعثت رسول اللہ ص سے لےشعیب ابی طالب اور نوجوان نسل پر اثرات کے پہلو کو اجاگر کیا ۔بعد ازآن خواہر چمن فاطمہ از ایران نےبی بی خدیجہ اسلام پر قربانیاں اور شیعہ خواتین کی ذمہ داریاں اور آخر میں خواہر زینب نے بی بی کی وصیت اور شہادت کے پہلو پر روشنی ڈالی،نیز کوئز کا انعقاد بھی ہوا۔آخر میں دعا امام زمان سے نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکے فلاحی ادارے بیت زہرا( س) کیمینیجنگ اور ورکنگ کمیٹی کی جانب سے یونٹ نمبر ۴ لطیف آباد میں بچت بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ مکینوں کی بھر پور شرکت بچت بازار سفید پوش افراد کے لیے انتہائی کم قیمتوں پہ گھریلوں اشیاء اور روزمرہ کے استعمال کی چیزیں جیسے بچوں اور بڑوں کے عام اور تقریبات میں پہنے جانے والے پرانے اور نئے ملبوسات ،کراکری،ہینڈزبیگ ،نئی اور پرانی جیولری ،جوتے ،الیکٹرونک اشیاء (ٹیلی ویژن،استری)،بچوں کے لیے تھرماس فروخت کیے گئے اس بچت بازار کا مقصد مستحق افراد تک چیزوں کی آسان اور سستی فراہمی ہے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد شعبہ خواتین کی جانب سے غریب و سفید پوش افراد کے لیے ماہ رمضان میں افطار کا انتظام، مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ تقوی نے یونٹ نمبر ۴ لطیف آباد میں بچت بازار کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے علاقہ مکین سفید پوش افراد کے لیے ۵ ماہ رمضان کودعوت افطار کا انتظام کیا تاکہ سب مل کر ماہ مبارک رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹ سکیں۔
وحدت نیوز (تلہ گنگ) مجلس وحدت مسلمین تنظیمی ضلع تلہ گنگ کے زیر اہتمام استقبال رمضان کے سلسلے میں ورکشاپس کا انعقادہوا. چار روزہ ورکشاپ کشمیری امام بارگاہ تلہ گنگ میں میں منعقد ہوئی. ورکشاپ میں مہدویت , احکام , حالات حاضرہ تنظیم , تنظیم کی اہمیت, پاکستان کی سیاسی صورتحال , ماہ صیام کی اہمیت اور افادیت اور شہداء کی زندگیوں کے موضوع پر سیر حاصل لیکچر دئیے گئے ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے لیکچرز اسلامی دستاویزی فلمیں ملٹی میڈیا کے ذریعے خواتین کو دکھائی گئی.خواہر ام کلثوم, خواہر کنیز اور خواہر طاہرہ نے خطاب کیا جبکہ مرکزی راہنماء ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین خواہر تغزل شاداب نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ رمضان اللہ تعالی' کا مہینہ ہے . جس کے ذریعے خداوند متعال نے انسان کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھلنے کا بہترین موقع دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے ایام سے زیادہ سے زیادہ مستفعید ہونے کی کوشش کریں اور مجلس کا لائحہ عمل عوام تک پہنچانے میں بھی رمضان کے ایام بہترین ہیں . ورکشاپ میں ضلع بھر کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تلہ گنگ کے علاقے درمنڈھ میں بھی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد 28 شعبان کو گیا ایک روزہ ورکشاپ میں عصر ظہور میں خواتین کے کردار , احکام رمضان تنظیم کی ضرورت کے موضوعات پر لیکچر ز اور سوال و جواب کی نشست ہوئی اختتامی نشست سے خواہر تغزل شاداب نے خطاب کیا 29 شعبان کو ماہ شعبان کی مناسبت سے جشن آئمہ (ع) کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پروفیشنلز کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں محترمہ تغزل شاداب نے ایم ڈبلیو ایم کے قیام کے محرکات , ضرورت , اہداف و مقاصد , مجلس کی کاوشوں اور کامیابیوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کے تحت عظمت شہداءکانفرنس کا انعقاد، ناصرشیرازی اور زہرا نقوی خطاب
وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عظمت شہداٗ کانفرنس کا انعقاد چنیوٹ شہر کی قدیمی امام بارگا ہ ٹھٹی شرقی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین فیصل آباد ڈویژن اور ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم ’’عظمت شہداء ملت کانفرنس ‘‘ منعقد ہوئی اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل خواہر سیدہ زہراء نقوی بطور مہمان خصوصی کراچی سے تشریف لائیں ۔ اس کے علاوہ برادر سید ناصر شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پروفیسر سمیرا نقوی رکن نظارت امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان شعبہ طالبات اور خواہر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی ۔
اس کانفرنس میں فیصل ڈویژن اور ضلع چنیوٹ کی خواہران کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔خواہر سیدہ زہراٗ نقوی نےاپنے خطاب میں شہداٗ ملت کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ کہ شہداء ملت جعفریہ کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور جن مقاصد کیلئے شہداء نے اپنی جان قربان دی ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ شہید کی موت قوم کیلئے حیات کا درجہ رکھتی ہے۔ شہیدوں کا نام اور شہادت کی ثقافت کو زندہ رکھنا ملک وملت کی بنیادی ضرورت ہے۔ شہادت کی ثقافت کا مطلب ہے عوام اور تمام انسانیت کے بلند مدت اہداف و مقاصد کے لئے ایثار اور قربانی پیش کرنے کی ثقافت اور یہ ثقافت مغرب کی انفرادیت کے کلچر کے بالکل برخلاف ہے جو ہر چیز اور ہر اقدام کو اپنے ذاتی و شخصی مفادات کی کسوٹی پر تولنے کی دعوت دیتا ہے۔ جس معاشرے میں بھی شہادت اور ایثار کا جذبہ عام ہو جائے، تووہ معاشرہ ترقی کرتا ہے اور ایسے معاشرے میں ترقی کا سفرمیں رکاوٹ یا پسماندگی کا کوئی امکان نہیں رہتا۔معاشرے میں شہدا کی یاد اور شہادت کا موضوع ایک زندہ حقیقت کے طور پر پیش کیا جاتا رہے گا تو پھر شکست کا کوئی تصور ہی باقی نہیں رہے گا اور ایسی قوم ہمیشہ بے خوفی کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے راستے پر آگے بڑھتی رہے گی۔آخر میں انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے نیٹ ورک کو توڑنے میں اپناکردار ادا کرے۔ تسلسل سے ہونیوالی قتل و غارت گری سے عوام پریشان ہیں۔
برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شہداء کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کئے جانے اور ان کی گراں بہا یادوں کو فراموش ہونے سے بچانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی یاد میں نشستوں کا اہتمام در حقیقت جہاد اور شہادت کی روش کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے اور ضروری ہے کہ معاشرے میں شہیدوں کی یاد اور ان کی زندگی میں پائے جانے والے اہم نکات کی ترویج کی جائے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان شعبہ طالبات کی رکن نظارت پروفیسر خواہر سمیرا نقوی نے کہا کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ شہدائے راہ حق سے تجدید عہد کرتے ہوئے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔خواہر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی شعبہ خواتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عظمت شہداء کانفرنس کے انعقاد کا یہ پیغام ہوگا کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو فراموش ہونے نہیں دیں گے۔آج کے اس عظیم اجتماع کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنے شہداء کو نہ بھولے ہیں اور نہ کبھی بھولیں گے ۔بعد ازاں شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔