The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی کی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی کے ساتھ ایک تنظیمی نشست ہوئی جسمیں مختلف تنظیمی امور زیرِ غور آئےاور مستقبل قریب کے حوالے سے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے۔توسیعی امور کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ابتدائی طور پہ کراچی میں توسیعی امور دیکھےگی۔اسکے علاؤہ شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے خانم زہرہ نقوی کو بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر دعاؤں کیساتھ مبارکباد پیش کی گئی اور بلخصوص شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے خواہر زہرہ کو چادرکا تحفہ پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی خانم زھرا نقوی نے سال نو کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امام علی ع کا قول نقل کرتے ہوئے کہا
امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کا فرمان ہے .... تمہاری عمر کا جو حصہ گزرچکا وہ ختم ہوگیا جو آنے والا ہے وہ نا قابل یقین ہے، لہذا موجودہ وقت کو (عمل کے لیے) غنیمت جانو ۔۔!!
سیدہ زہرا نقوی نے کہاکہ سال 2018 کا سورج غروب ہوگیا اور اب نئے سال 2019 کی صبح طلوع ہو چکاہے ۔سال نو میں کامیابیاں سمیٹنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ سال گزشتہ میں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں کا احتساب کیا جاے اور اپنے کردار و رفتار کو پرکھا جائے ، اپنا محاسبہ کیا جائے کہ کب کہاں ہم نے غلطی کی, گزرے ہوے 365 دن پر غور و فکر کریں کہ کیسے گزارے اور کہاں گزارے تاکہ آنے والے 365 دنوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے ، اوراپنی گزشتہ کمی و کوتاہیوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔
انہوں نے کہاکہ سال نو ہمارے لیے نئ امیدیں ، نئے عزم و ارادے اور نئے جوش و ولولے لاتا ہے ، نیا سال ہمیں موقع دیتا ہے کہ وقت کو غنیمت سمجھو اور اس سے بھرپور استفادہ کرو ، وہ قومیں جو اپنے وقت کی قدر کرتی ہیں ہمیشہ سربلند رہتی ہیں اور کامیابیاں ان کے قدم چھوتی ہیں ، ایک منظم اور کامیاب و کامران قوم بننے کے لیے ہمیں اپنی ماضی کی تلخیوں کو شیرینی میں بدلنا ہوگا اور اس کے لیے وقت کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا یہ امکانات کی دنیا ہے ، یہاں کچھ ناممکن نہیں اگر ہم اپنے وقت اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، اپنے ارادے مظبوط اور نگاہ منزل مقصود پر مرکوز رکھیں تو کامیابی یقینی ہے ۔
انہوںنے مزید کہاکہ خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ سال نو ہمارے لیے کامیابی و مسرتوں کا سال ہو اور ہمارا ملک اس سال میں امن امان کا گہوارہ بنے اور خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن ہو ، ماضی کے تلخ واقعات کبھی نہ دوہراے جائیں، دہشتگرد اور کالعدم جماعتوں کا قلع قمع کیا جاے تاکہ یہ قوم سکھ کا سانس لے اور اپنے ملک کے استحکام ،امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور مثالی کام سرانجام دے کر ملک کا نام اونچا کریں۔ ۔۔ آمین
وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے ضلع ملیر کے دور افتادہ علاقے بگٹی گوٹھ بن قاسم کے 65 ضرورت مند گھرانوں میں سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کمبل اور بستر فراہم کیئے گئے،, اس موقع پر خیر العمل ویلفئیر کراچی کے سیکریٹری زین رضوی, امام جماعت مسجد وامام بارگاہ بگٹی گوٹھ مولانا انصاف علی حیدری, ایم ڈبلیوایم بگٹی گوٹھ یونٹ کے سیکریٹری جنرل محبت علی ودیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (لاہور) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین لاہور کے تحت مختلف علاقوں میں سردی سے بچائو کے لئے ضرورت مندوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس لاہور میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی مسول برادر سید حسین زیدی ، مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیکرٹری فلاح و بہبود برادر حسنین ناصر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم عباس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عمران کی کاوشوں سے جوسخت سردی سےبچائو کے لئےجوامدادی سامان / گفٹ جمع کیےگے تھے. جس میں سردیوں کے کپڑے، جیکٹس، چادر اور دیگر اشیاء شامل ہیںکو لاہور کےعلاقہ ہنجروال شالمار ٹاون اور بھٹی ٹائون کے مختلف یونٹس کے نمائندگان کے حوالے کر دیا گیا جوامدادی سامان اپنے اپنے یونٹس میں موجود مستحقین تک پہنچا دیں گے. جبکہ آفس سٹاف کے علاوہ شیخوپورہ کے سیکرڑی فلاح و بہبود مولانا گلزار فیضی صاحب کو بھی ان کے علاقہ کے ضرورت مندافراد کے لئے سامان حوالے کیا گیا۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدر آبادکے زیر اہتمام تعلیم بالغاں ام ابھیا ع اسکول،شکر الحمدللہ تعلیم کی ترویج کے سفر پر روادواں ہے اس سال ماشاءاللہ چار خواتین اور بچیوں نے پہلی کلاس میں فرسٹ، سیکنڈ،تھرڈ، فورتھ، پوزیشن لی اور ماشاء اللہ جماعت دوسری میں ،چار خواتین اور بچیوں نے فرسٹ، سیکنڈ، اور تھرڈ ،فورتھ پوزیشن لی خواھر سیمی ،اور خواھر غزالہ جعفری نے خواتین اور بچیوں میں انعام تقسیم کیے اور مدرسے کی تمام بچیوں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کےلیے اسکارف کا تحفہ دیا جو کہ انعام بھی ہے اور مدرسے کا یونیفارم بھی ہے خواھر غزالہ نے طالبات کی بہت حوصلہ افزائی کی اور تعلیم کی اہمیت بتاتےہوئے کہا ہے علم حاصل کرنے میں عمر کی قید نیں ھوتی اور رسول خدا کا فرمان. ھے علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر کی آغوش تک،اخر میں خواھر سیمی نقوی نے خواھر غزالہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر ائیں دعا امام زمانہ عج سے اختتام کیا۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) محترمہ عظمیٰ تقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت نامزد ہوگئی ہیں، محترمہ عظمیٰ تقوی کی بحیثیت مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت تقرری کا اعلان ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے دورہ حیدر آباد کے موقع پر کیا جبکہ انہوں نے محترمہ عظمیٰ تقوی سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا، اپنے دورہ حیدر آباد کے موقع پر انہوں نے ضلع حیدر آبادشعبہ خواتین کی عہدیداران سے ملاقات بھی کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرانقوی نے صٖحافیوں کے معاشی قتل عام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادپیش کردی ہے، قرار داد کے متن میں کہاگیاہےکہ حکومت میڈیا ہائوسزکی جانب سے صحافیوں کے معاشی قتل کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ موژر اقدامات کرے، حقیقت یہ ہے کہ کئی میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی بڑی تعدادکو نوکریوں سے برطرف کیا جاچکاہے ،کئی اداروں میں صحافیوں کو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں،صحافی برادری اس وجہ سے پریشان ہے کہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑرہے ہیں، ان کے بچوں کو اسکولوں سے نکال دیا گیاہے، جہاں کھانے کے پیشے نہیں ہوں گے وہاں صحافی بچوں کی فیس کہاں سے دیں گے، قرارداد کے متن میں حکومت سے صحافیوں کی میڈیا ہائوسزمیں ملازموں کو محفوظ بنانےکے قانون سازی کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی اسلام آباد ڈویژن کے زیر اہتمام سیاسی میدان میں خواتین کا کردار" کے موضوع سےایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آفس اسلام آباد میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خواہر سیدہ زہرا نقوی نےخواتین عہدیداران سے خطاب کیا۔
علامہ راجا ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور سیاست کے زریعے قرآن وسنت کے مطابق لوگوں کی خدمات کے فریضے کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےاور اس فریضے میں عورت مرد میں کوئی فرق نہیں۔ اگرخواتین سیاسی میدان میں مردوں کے ساتھ چلیںتو معاشرے میں تبدیلی اور شعور کی بیداری کاکام برسوں کے بجائے مہینوں میں مکمل ہوجائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو معاشرے میں عدل و انصاف قائم کر سکے۔
سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ آج کی نشست کا مقصد سیاست میں خواتین کو متحد کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تعداد اور طاقت میں بہت زیادہ ہیں مگر ہم بکھرے ہوئے ہیں ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مزید جدوجھد کی ضرورت ہے۔اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کی تمام اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اور اسلام آباد ڈویژن کے زیر اہتمام سیاسی میدان میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر خصوصی نشست کے اختتام پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے شعبہ خواتین میں شمولیت اختیار کرنے والی اٹک کی خواتین کے وفد سے خصوصی ملاقات کی اور سیاسی میدان میں خدمات انجام دینے کے حوالے سے آگاہی دی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا اجلاس رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سیدہ زہرا نقوی کے زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری تربیت نرگس سجاد، سیکرٹری فلاحی بہبود فرحانہ گل،سیکرٹری تنظیم سازی سیدہ معصومہ نقوی اور معاون شعبہ تربیت تغزل شاداب شامل تھیں اجلاس میں شعبہ خواتین کو مزید فعال کرنے اور ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔