ہمارا شعار امن ہے لیکن ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے،شیخ احمد نوری واراکین جی بی کونسل

07 May 2025

وحدت نیوز(گلگت) چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جی بی کونسل اقبال نصیر اور دیگر ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا شعار امن ہے لیکن ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے۔جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر بنے گی۔مساجد اور پرامن عوام پر حملہ مودی سرکار کی بدترین اور شرمناک حرکت ہے۔ جس سے پاکستان قوم کبھی نہیں ڈرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج اور پوری قوم اپنے وطنِ عزیز، قومی وقار اور آزادی کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔ دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree