مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نئی مرکزی کابینہ کا اعلان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں باصلاحیت ٹیم سامنے آگئی

03 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ کے اراکین کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ملت کے تنظیمی استحکام اور قومی وحدت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

نئی کابینہ میں علمی، تحریکی اور انتظامی بصیرت رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے تاکہ مجلس وحدت مسلمین کو ایک مضبوط و فعال پلیٹ فارم کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔نئی مرکزی کابینہ کے اراکین کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔

1-وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی 2-مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی 3-مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی 4-ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی 5-مرکزی صدر علما ونگ علامہ سید حسین عباس گردیزی 6-سیکریٹری نشر و اشاعت و کنوئیر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی7- سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی8-مرکزی سیکریٹری رابطہ و ترجمان محسن شہریار زیدی 9-مرکزی آ فس سیکرٹری ملک اقرار حسین علوی10- مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ تصور علی مہدی 11-مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاہد علی خان 12۔صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدارحسین نقوی

چیئرمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ کے اعلان کے موقع پر کہا کہ یہ نئی ٹیم ملت اور وطن کی خدمت، قومی وحدت، اور دینی شعور کے فروغ کے لیے شب و روز کام کرے گی۔ ہم نے باصلاحیت، باکردار اور محنتی افراد کو ساتھ ملا کر ایک مضبوط ادارہ سازی کی بنیاد رکھ دی ہے۔"

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک نظریاتی، عوامی اور متحرک پلیٹ فارم کے طور پر پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree