سید ناصرشیرازی کی 30 ممالک کی نمایاں علمی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات کی کانفرنس میں شرکت ، ایم ڈبلیوایم اصفہان کے عہدیداران کی ملاقات

03 May 2025

وحدت نیوز(اصفہان) ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان، حالیہ دورے پر ایران تشریف لے گئے ہیں۔ اس موقع پر 30 ممالک کی نمایاں علمی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات، بشمول مسلم و غیر مسلم دانشوروں، نے مختلف کانفرنسوں میں مشرقی تمدن، ثقافت اور عالمی سیاسی صورت حال پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔ ڈاکٹر ناصر عباس شیرازی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خطہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ چیلنجز اور امکانات پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

دورے کے دوران مجلس وحدت مسلمین ایران کے شعبہ اصفہان کے صدر حجت الاسلام سید محسن نقوی اور نائب صدر سید اسرار عباس نقوی نے ڈاکٹر ناصر عباس شیرازی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مہمان کی اصفہان آمد پر خیرمقدم کیا گیا اور تنظیمی امور کے حوالے سے گہرا تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے اختتام پر مہمان کو اصفہان کی ثقافتی سوغات بطور یادگار پیش کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree