The Latest
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ متنازعہ حیثیت کا تعین کرنے کے لیے متحدہ ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ اس فیصلے سے عوام کو غلامی کی طرف دھکیلا گیا ہے اور بیوروکریسی کو مضبوط کرکے گورنر اور وزیراعلیٰ کے اختیارات کو کم کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔ رکن جی بی اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد گلگت بلتستان میں متنازعہ حیثیت کے تعین کے لئے تمام جماعتوں اور عوام کو متحد ہوکر تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان اگر متنازعہ ہیں تو یہاں سی پیک منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم کیسے بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے فیصلے خود کریں۔ خطے کو محرومیوں سے نکالنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین(شعبہ خواتین ) کی مرکزی سیکریٹری برائے شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ کا پیشہ وارانہ مہارت کی حامل خواتین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ،مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) کی مرکزی مسئول شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے ضلع چینیوٹ میں سافٹ ویئر انجینئر محترمہ ردا بتول سے ملاقات کی اور انھیں تنظیم کے مقاصد و نصب العین سے آگاہ کیا ، جس کے بعد محترمہ ردا بتول نے مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) کے شعبہ ورکنگ وومن میں اپنی خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کیااوراس بات کااعادہ کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروے کار لاتے ہوئے تنظیم کے ذریعے سافٹ ویئر کے میدان میں ملک و ملت کی بھرپور خدمت کے لیے آمادہ ہیں۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) ضلع حیدر آباد کے زیر انتظام ، اُمّ ابیھاع تعلیم بالغاں مدرسہ و سکول میں ماہانہ امتحانات کا انعقادکیا جارہاہے،مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) حیدرآباد کے زیر انتظام اُم ابیھاع تعلیم بالغاں مدرسہ و سکول میں گزشتہ تین سال سے دینی و دنیاوی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے ، سال ۲۰۱۹ جنوری میں نئی شروع ہونے والی کلاسز کا پہلا ماہانہ ٹیسٹ لیا گیا جس میں 25 خواتین اور بچیوں نے حصہ لیا۔
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) ضلع اٹک کی جانب سے فلاحی پروجیکٹ بیت زھرا (س) کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ، تقریب کا آغاز مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراةالعین کے گھر شب جمعہ کی مناسبت سے دعاے کمیل سے کیا گیا، اس موقع پر ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ نزہت اور مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا بھی موجود تھیں اور علاقے کی دیگر خواتین نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس احسن اقدام کو سراہتے ہوے بیت زھرا(س) پروجیکٹ میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور رُکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ملک کے نوجوانوں کے مستقبل اور کیرئیر کاؤنسلنگ کے حوالے سےقرار داد ،محترمہ سیدہ زہرہ نقوی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک انتہائی اہم قرار داد جمع کروائی جس میں خصوصیت کے ساتھ اس امر پر توجہ دلوائی گئی کہ نواجوان کے مستقبل کی رہنمائی کےلئے حکومتی سطح پر باقاعدہ کیریئر کاؤنسلنگ کے ادارے ہونے چاہیں۔
وحدت نیوز (سندھ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ صوبہ سندھ کی جانب صوبہ بھر میںسے 11 تا 13 جنوری ایام خیرالعمل منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کو ان تین روز میں عمل خیر کے طور پر مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دہی کا کہا گیا۔1۔ صفائی کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے محلے، مسجد، امام بارگاہ اسکول یا شہر میں صفائی کا اہتمام کریں2۔ مریضوں سے ہمدردی کے عنوان سے ہسپتالوں میں جا کر مریضوں کو فروٹ، دوا ، کھلونے بلڈ ڈونیش یا صرف ایک پھول دے کر عیادت کریں3۔ غربہ و مسکینوں کی مدد اس سلسلے میں غریبوں کے گھروں میں راشن بیگ تقسیم کرکے سردی کی مناسبت سے گرم اشیاء دے کر غریب طلبہ میں کتابیں یا ڈریس دے کر یا کچھ وقت غریبوں کے ساتھ گزار کر بھی مدد کی جاسکتی ہے۔اس پروگرام پر عمل پہرا ہوتے سندھ کے مختلف اضلاع میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جن کی مختصر تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
ضلع دادو میں 11 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل اصغر حسینی کی سربراہی میں صفائی کا اہتمام کیا گیا، 12 جنوری کو تعلقہ اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش کیا اور 13 جنوری کے دن غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے اور ضلعی سیکرٹری جنرل نے غریب بچوں کے ساتھ وقت گزار۔ضلع سانگھڑ میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل سید عمران شاہ نے کابینہ کے ساتھ مل سید محلے کی صفائی کی اور ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود کی جانب سے ہسپتال میں جا کر مریضوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔ضلع بدین 12 جنوری کے دن تحصیل ماتلی میں صوبائی اسمبلی کی ایم پی اے، ادی تنزیلا قمبرانی کے ساتھ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم یعقوب حسینی نے ماتلی کے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش، ضلعی سیکرٹری جنرل سید نادر شاہ نے بھی بدین کے ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اس کے علاوہ ایم پی اے صوبہ سندھ آدی تنزیلا کی جانب سے ایام خیرالعمل کے مناسبت سے اسکول کے بچوں کتابیں اور دوسری ایشیا بھی تقسیم کی گئی۔ضلع نواب شاہ کی تحصیل دولتپور میں 11 جنوری کے دن صوبائی رہنما برادر شفقت لانگا کی قیادت میں لانگا محلے میں صفائی کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع ٹنڈو محمد خان میں 12 جنوری کے دن شہر کے معززین کے ساتھ مل کر شجر کاری کی گئی اور 13 جنوری کے دن غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے۔ اور اسی ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود کی جانب سے ایک یونٹ میں صفائی کا اہتمام بھی کیا گیا ضلع ٹنڈو الہیار میں 12 جنوری کے دن امامبارگاہ بڑا پڑ پر صفائی کی گئی۔ضلع گھوٹکی میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا معشوق علی کی قیادت میں شجر کاری کی گئیضلع خیرپور کی تحصیل کنب میں صوبائی رہنما مولانا نقی حیدری نے 12 جنوری کے دن مدرسہ علی میں صفائی کا اہتمام کیا۔ضلع شکارپور میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل برادر فدا حسین کی قیادت میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور پھول پیش کیا گیا ان کے ہمراہ شہر کے مشہور سرجن آفتاب احمد پٹھان بھی تھے ضلع عمر کوٹ میں 12 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری جنرل نے غریب بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیا۔ضلع سجاول کی تحصیل دڑو میں 13 جنوری کے دن صوبائی رہنما مختار دائو کی وفد کے ساتھ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔
کراچی ڈویژن میں ڈویژنل سیکرٹری فلاح و بہبود زین رضوی کی جانب سے 12 جنوری کے دن غریبوں میں رضائیں تقسیم کی اور 13 جنوری کو مولانا نشان حیدر کی جانب سے مریضوں کی عیادت کی اور جوگی موڑ یونٹ میں صفائی کا اہتمام کیا گیاکراچی ڈویژن سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح وبہبود، ضلع جنوبی کی کابینہ اور صوبائی رہنما ناصر حسینی نے ایک وفد کی صورت میں 13 جنوری کے دن جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور پھل اور جوس پیش کیا ،کراچی ڈویژنل عہدے دار و ضلع شرقی عہدے داروں نے کےوفد نے 13 جنوری کے دن جے ڈی سی کے اولڈ ایج ھوم و یتیم بچوں کی رہائش کے مرکز گلستان زینبیہ س عباس ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں مقیم افراد کی خیریت دریافت کی, انہیں پھل اور جوس پیش کیئے اور ان کےساتھ وقت گزارا ۔ 13 جنوری کے دن ہی ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ضلع وسطی کےوفد نے ایام خیر العمل کی مناسبت سے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر, امام جمعہ مسجد نور ایمان اور بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کی عیادت کی , وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری, ناصرحسینی, زین رضوی, کاظم محمد, عباس زیدی, اقتدارحسین شامل تھے،یم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ضلع غربی کےوفد نے ایام خیر العمل کی مناسبت سے قطر اسپتال اورنگی ٹائون کا دورہ کیا اور اسپتال میں موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی, ان کو تحائف پیش کیےاور ان کےساتھ وقت گزارا ،قطر اسپتال کی انتظامیہ نے مجلس وحدت مسلمین کے اس پر خلوص عمل کو سراہا اور مجلس کے حق میں دعاکی۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری, , زین رضوی,امتیاز زیدی علی، اصغر جعفری ،امجد بیگ، حسنین علی اور قطر اسپتال کے امتیاز بھائی اور دیگر شامل تھے۔
ضلع حیدرآباد میں 13 جنوری کے دن ضلعی سیکرٹری لیڈیز ونگ کے تعاون سے ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم رحمان رضا نے غریبوں کو گرم کپڑے دیے گئے اور رضائیں تقسیم کی گئی?اظہار تشکر?♥ ہم ایام خیرالعمل کے سلسلے میں تین روز میں سرگرمیاں انجام دینے والے ان تمام اضلاع سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح و بہبود کابینہ کے افراد اسی طرح سے ڈویژن کراچی کے سیکرٹری جنرل و سیکرٹری فلاح و بہبود، صوبائی کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر یعقوب حسینی ، سیکرٹری رابطہ شفقت لانگا آفس سیکرٹری ناصر حسینی، سیکرٹری فنائس برادر ظہیر اور مختار دائو اور خواہر عظمی تقوی سیکرٹری جنرل لیڈیزونگ ضلع حیدرآباد کا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ہم خاص طور پر ایم پی اے سندھ آدی تنزیلا کا بھی جنھوں نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالااس موقع پر چیئرمین خیرالعمل آقا باقر زیدی کا بھی شکریہ ادا کرتے جنھوں نے ان ایام کو منانے میں ادارے کی طرف رہنمائی کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی فرمائی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ خواتین) کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ اجلاس وحدت ہاوس لاہور میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدار ت مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہاکہ اگر خواتین کی تنظیم مضبوط ہوجاتی ہے تو کوئی انھیں شکست نہیں دے سکتا، انقلاب اسلامی ایران میں خواتین کا کردار سب سے نمایاں ہے۔
تیسری نشست میں مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین ) کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے مرکزی کابینہ کی توسیع کی اور نئی شامل ہونے والی خواہران سے حلف لیا گیا ، تمام عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا،جن میں محترمہ تحسین شیرازی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل) - محترمہ ام البنین (ڈپٹی سیکرٹری جنرل) - محترمہ معصومہ نقوی ( شعبہ امور تنظیم سازی ) -محترمہ نرگس سجاد (شعبہ سیاسیات و تربیت) -محترمہ عظمی تقوی (شعبہ نشرواشاعت) -محترمہ فرحانہ گلزیب (شعبہ فلاح و بہبود) - محترمہ سیمی نقوی ( شعبہ اطلاعات و روابط) -محترمہ انیلا کرن (شعبہ ذاکرات)-محترمہ سائرہ ابراھیم (شعبہ جوانان) -محترمہ سمیرا نقوی (شعبہ تعلیم )-محترمہ قراةالعین (سیکرٹری مالیات) - محترمہ فرح دیبا (سیکرٹری شماریات)- محترمہ بتول رضوی ( سیکرٹری میڈیا سیل ) ان کیساتھ چار معاونین میڈیا سیل میں فرائض انجام دینگی۔محترمہ بینا شاہ (وحدت آفس سیکرٹری ) -محترمہ شبانہ میرانی (شعبہ تحفظ عزادای) - محترمہ بشریٰ ( شعبہ مدارس)اپنی دیگر معاونین کے ہمراہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔ محترمہ عدیلہ ( شعبہ اطفال )ان کے علاوہ شعبہ ورکنگ وومن کی مسئولیت محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ کو دی گئی اور ان کیساتھ مزید چار معاونین کام کرینگی، محترمہ گلشن زیدی ، شعبہ تعلیم کی مسئولیت انجام دینگی اور ان کیساتھ بھی چار دیگر معاونین فرائض انجام دینگی۔ ۔۔۔~ معاونین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اجلاس کی چوتھی نشست کا آغاز محترمہ معصومہ نقوی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس نشست میں مختلف علاقہ جات میں یونٹ سازی ، ڈویژن اور ضلع سازی کے امور پر تفصیلا ًبحث کی گئی ،نیز تنظیمی فعالیت کو تیز کرنے اور ہر شعبہ کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کی گئی ، شعبہ خواتین کی سینیئر عہدیداران محترمہ معصومہ نقوی، محترمہ تحسین شیرازی ، محترمہ نرگس سجاد نے بھی کابینہ کی دیگر اراکین اور انکی معاونین کی اپنے تجربات کی بنیاد پر بھرپور راہنمائی کی،دو روزہ اجلاس کی پانچویں اور آخری نشست ،جس میں تنظیم کے نظم و ضبط تمام شعبہ جات میں معاونین بنانے اور کام کرنے کے حوالے سے سب شرکاء اجلاس نے اپنی اپنی آراء و تجاویز پیش کیں اور اس بات کا عزم کیا کہ اپنی تمام تر کوشش و قوت کو بروے کار لا کر ملت کے لیے خدمات انجام دینگے ، آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل خانم زھرا نقوی نے تمام شرکاء کی زحمات اور کوششوں کو سراہتے ہوے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) صوبائی سیکریٹری خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ صوبہ سندھ الفت عالم کربلائی نے مرکز کی مشاورت سے 11 جنوری 2019 سے 13 جنوری 2019 تک ایام خیرالعمل منانے کا اعلان کیاہے،اس سلسلے میں تما م اضلاع کو ھدایت کی جاتی ہے کہ وہ یونٹ سطح تک مندرجہ ذیل سرگرمیاں میں سے کوئی یا سب ان تین روز میں انجام دیں ۔
1۔ صفائی کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے محلے، مسجد، امام بارگاہ اسکول یا شہر میں صفائی کا اہتمام کریں آگاہی کے سلسلے نشروعشات یا وال چاکنگ بھی کر سکتے ہیں۔
2۔ مریضوں سے ہمدردی کے عنوان سے ہسپتالوں میں جا کر مریضوں کو فروٹ، دوا ، کھلونے بلڈ ڈونیش یا صرف ایک پھول دے کر عیادت کرسکتے ہیں اس سلسلے میں بھی کسی مرض سے بچنے کے لیے آگاہی کی نشروعشات بھی کی جاسکتی ہے۔
3۔ غربہ و مسکینوں کی مدد اس سلسلے میں غریبوں کے گھروں میں راشن بیگ تقسیم کرکے سردی کی مناسبت سے گرم اشیاء دے کر غریب طلبہ میں کتابیں یا ڈریس دے کر یا کچھ وقت غریبوں کے ساٹھ گزار کر بھی مدد کی جاسکتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ بھی کوئی عمل خیر کا انجام دے کر 11 جنوری سے 13 جنوری تک خیرالعمل ایام منایا جاسکتا ،امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں اپنی ذاتی طور پر کوششیں کریں گے اور ہر ضلع و یونٹ لیول تک ان ایام کو سرانجام دے کر اپنا و قوم فریضہ ادا کریں گے،شعبہ تنظیم سازی سندھ شعبہ سیاسیات صوبہ سندھ اور شعبہ نشرواشاعت صوبہ سندھ سے درخواست ہے کہ وہ ان ایام کو منانے میں ادارے کی مدد کریں، تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ مرکزی ایگزیکٹیو باڈی میں تہہ کیا گیا ہے کہ تمام پروگرام اضلاع اپنی مدد آپ کے تحت انجام دیں گے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے ایک توجہ دلاؤنوٹس میں کہاکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 227کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین اور انتظامی امور و قرآن وسنت کے مطابق ہونا چاہئے، لہذٰا صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس ایوان کی رائے ہے کہ تمام ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے ایسے اشتہارات پرپابندی عائد کی جائے جو خواتین کی ہتک حرمت کا باعث ہوں اور فحاشی وعریانی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے محترمہ سیمی نقوی کو بطور مرکزی سیکریٹری برائے رابطہ جبکہ محترمہ شبانہ میرانی کو بطور مرکزی سیکریٹری برائے تحفظ عزاداری نامزد کردیا ہے، اس موقع پر محترمہ زہرانقوی نے امید ظاہر کی کہ دونوں خواہران پہلے سے زیادہ تنظیمی فعالیت انجام دیں گی اور سندھ بھرمیں مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل میں اپنا بھرپورکرداراداکریں گی۔