The Latest
وحدت نیوز (ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے ضلع ٹنڈو الہ یار کے علاقے مٹھن شاہ پاڑو میںایم ڈبلیوایم شعبہکا یونٹ قائم کیا ، اس تنظیمی نشست میں محترمہ سلمیٰ عبدالرزاق کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں پوری کابینہ کا چناو کیا گیااور حلف برداری ہوئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین ) مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کی معاون محترمہ ارم اور محترمہ غزالہ جعفری بھی موجود تھیں،جنہوں نے نو منتخب کابینہ کی مختلف تنظیمی امور میں راہنمائی کی۔
وحدت نیوز (نصیرآباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے باری شاخ ضلع نصیرآباد بلوچستان میں تین متاثرہ مومنین کے جل کر تباہ ہوئے ہوئے گھروں کی تعمیر نوکا آغاز،تینوں متاثرہ مومنین کو 2، 2کمروں پر مشتمل گھر بناکردیئے جائیں گے،خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے وائس چیئرمین مسرت کاظمی اور ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی خصوصی توجہ اور کوششوں سے تینوں متاثرہ مکانوں کی تعمیر نو پر متاثرہ مومنین نے دلی مسرت اور شکریہ کا اظہار کیاہے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے سنگ بنیاد رکھ کر مکانوں کی تعمیر نو کے کام کا باقائدہ آغاز کردیا ہے۔
وحدت نیوز (ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں ضلعی کابینہ تشکیل دی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کی معاون محترمہ ارم اور غزالہ جعفری بھی موجود تھیں۔ محترمہ سیدہ سیمی نقوی نے امامبارگاہ مولا رضا ع ٹنڈوالہ یار میں خواتین کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہمیں سیرت و کرادر زینبیہ (س) پر چلتے ہوے امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی میں اپنے حصے کا کام انجام دینا ہے ، ایک باحیا ، متقی اور تعلیم یافتہ عورت ہی اس معاشرے کو خمینی بت شکن جیسا فرزند عطا کر سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی یہ تنظیمی سرگرمیاں خواتین کے اندر شعور و آگہی اور انھیں اپنے فرائض انجام دینے کی طرف راغب کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو رہی ہیں ۔بعد از خطاب محترمہ سیمی نقوی نے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ امیر رضوی اور ان کی کابینہ سے حلف لیا اور سہ ماہی برنامہ دیا جس میں ہفتگی محافل دعا و مناجات، خواتین کے لئے دروس کی نشست اور معصومین علیھم السلام کی ولادت و شہادت منانا شامل ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرا نقوی صاحبہ نے لاہور میں شریکة الحسین۴ سنڈے سکول کی پرنسپل محترمہ فرحانہ فصاحت کی جانب سے منعقد کی گئ نشست میں حسن ٹاؤن اور اتفاق ٹاؤن لاھور میں دو یونٹ قائم کیے۔ اس موقع پر محترمہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کا منشور بیان کیا اور کہا کہ فقہ جعفریہ کا متحد و منظم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہمیں شعبہ خواتین کے ذریعے کردار فاطمی و زینبی کو اس معاشرے میں اجاگر کرنا ہے ، کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورت کا بنیادی کردار ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان امام علی علیہ سلام کے فرمان ، ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار رہو پر عمل کرتے ہوے مظلومین پاکستان کی آواز بن گئ ہے۔ نشست کے آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل(شعبہ خواتین) محترمہ زہرا نقوی نے ناصرہ اظہر(اتفاق ٹاون) اور معزز فاطمہ (حسن ٹاون) سے بطور یونٹ سیکرٹری جنرل حلف لیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نےجامعہ خدیجة الکبریٰ لاہورمیں یوم شھداء کی تقریب سے خطاب کیا،اپنے خطاب میں انہوں نے شھدائے ملت تشیع کو خراج تحسین پیش کرتے ہوےکہاکہ “ شھدا ہمارا افتخار ہیں ان کی عزت و تکریم کرنا اور ان کی یاد منانا ایک عظیم عبادت ہےہماری ناقص عقلیں اِن شہداۓ کرام کے اُس مقام و منزلت کو سمجھنے سے قاصر ہیں ، جو وہ خدا کے ہاں رکھتے ہیں۔ خداوند کریم اُن ہستیوں کو ہی شہادت کا رتبہ عطا کرتا ہے جو اُسکے نزدیک معتبر و مقرب ہوں۔ شھداء اپنے حصے کا کام کر گئے اب ہمیں اپنا کام انجام دینا ہے ،زندہ قومیں اپنے شھداء کی یاد کیساتھ ان کے ہدف کو بھی زندہ رکھتی ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل لاہورمحترمہ لبنی زیدی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی سے لاھور میں ملاقات کی،اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی نے شعبہ خواتین کی تنظیمی فعالیت کو سراہا اور انکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تنظیمی امور اور شعبہ جات کے حوالے سے ان کی رہنمائی بھی کی۔ علامہ صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ھم سب کو مل کر اللہ کی رضا کی خاطر سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان راجا ناصر عباس جعفری کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے مشن اور ہدف میں صادق اور خالص ہیں۔
وحدت نیوز(کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی، پیشہ ورانہ مہارت کی حامل خواتین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ڈاکٹر عبیرہ بخاری سے تنظیمی حوالے سے ملاقات کی، ڈاکٹر عبیرہ بخاری کمالیہ تحصیل ھیڈ کوارٹر میں سرکاری ملازمت کر رہی ہیں، انھوں نے اپنے شعبے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی مکمل یقین دھانی کروائی کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ ورکنگ وومن کے پلیٹ فارم سے مومنین و مومنات کی خدمت کے لیے جب بھی ضرورت پڑی وہ اپنی خدمات پیش کریں گی، علاوہ ازیں ڈاکٹر عبیرہ بخاری نے تحصیل گوجرہ اور کمالیہ کے تمام پروفیشنلز کی تفاصیل حاصل کرنے کی ذمہ داری اپنے ذمے لی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے مریدکے (لاھور) کے مقام پر ایک تنظیمی نشست کے دوران نئے یونٹ کا افتتاح کیا ،اس نشست سے خطاب کے دوران محترمہ معصومہ نقوی نے یونٹ سازی کی اہمیت اور ھدف کو بیان کرتے ہوے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملک کے مختلف علاقوں میں یہ یونٹ سازیاں دراصل عوامی پلیٹ فارم پر سپاھیان امام زمانہ عج کی تیاری ہے،انھوں نے یونٹ کو فعال و متحرک بنانے کے لیے ممبران کو ہفتہ وار دروس اور دعا ومناجات کے پروگرام رکھنے کی تاکید کی، اس سے پہلے بھی مرکزی مسئولِ تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم (شعبہ خواتین )ضلع لاھور میں آٹھ یونٹ قائم کر چکی ہیں۔
وحدت نیوز(بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تحصیل بھوانہ کی جانب سے 13 جمادی الاول سے مجالس فاطمیه(س) کا سلسلہ جاری ہے،یہ مجالس تحصیل بھوانہ کے مختلف علاقوں اور محلوں میں منعقد ہو رہی ہیں اور ان تمام مجالس عزا سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی خطاب کررہی ہیں ،محترمہ گلشن زیدی نے آج کی مجلس سے خطاب کرتے ہوے معاشرہ سازی میں خواتین کے کردار کو تفصیلا ًپیش کیا۔ انھوں نے کہاکہ ایک زندہ و بیدار اور مہذب معاشرے جب ہی وجود میں آتے ہیں جب وہاں کی خواتین شعور و آگاہی رکھتی ہوں،یہ سلسلہ مجالس 3 جمادی الثانی روز شہادت جناب سیدہ سلام الله علیھا تک جاری رہیگا۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین(شعبہ خواتین) و رُکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) لاھور کے تمام یونٹس کا نمائندہ اجلاس وحدت ہاؤس لاھور میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سای محترمہ سیدہ معصومہ نقوی بھی موجود تھیں۔ اس تنظیمی نشست سے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی صاحبہ نے لاھور کے تمام یونٹس کو بھرپور فعالیت کیساتھ تنظیمی و تربیتی اور فلاحی امور انجام دینے اور ہر شعبے کو منظم اور مربوط بنانے کی ھدایات کیں۔ علاوہ ازیں ایام فاطمیه س کے حوالے سے مجالس کا انعقاد اور مجالس سے خطاب میں جناب سیدہ سلام الله علیھا کے سیاسی پہلو کو اجاگر کرنے اور اسوہ فاطمی س پر روشنی ڈالنے کی تاکید کی گئ۔ نشست میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت جناب سیدہ (س) پر لاھور شھر کی سطح پر ایک بھرپور اور پروقار جشن سعید کا انعقاد بھی زیر غور رہا۔ جسکے حوالے سے مختلف انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس بی بی پاک دامن یونٹ، سمن آبادیونٹ، علی رضا آبادیونٹ ،اقبال ٹاؤن یونٹ، بھلہ سٹاپ یونٹ، بھاٹی گیٹ یونٹ، نشتر کالونی یونٹ اورگرین ٹاؤن یونٹ کی عہدیداران نے شرکت کی ۔