The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ماہ رمضان المبارک میں مستحقین کی امداد اور فلاح وبہبود کے حوالے سے فلاح وبہبود کمیٹی لاہور کا اجلاس منعقد ہوا ،سیکرٹری یوتھ سید سجاد نقوی اور ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات لاہور سید ذوالفقار نقوی نے اجلاس کے شرکا کو ویلفٸیر پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر سید سجاد نقوی نے کہا کہ آٸے روز بڑھتی مہنگاٸی نے غریب عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ماہ رمضان میں متوسط طبقہ کے لیے سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت حتی الامکان ان مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیئے ۔

 دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات سید ذوالفقار نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے ہم ایک ٹیم تشکیل دےرہے ہیں جو مخیر حضرات کے ساتھ ہم آہنگی کرے گی۔ جبکہ مستحق افراد کو اس ماہ صیام میں راشن تقسیم کیا جاٸے گا تاکہ معاشرے کےاس پسے ہوٸے طبقے کے چہرے پر خوشیاں بکھیری جائیں۔ اجلاس میں ویلفیئر ٹیم لاہور کے ممبران رانا کاظم، سید شعیب حیدر ، سید کامران اور سید ذیشان نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(گلگت)  اپوزیش لیڈر کیپٹن محمد شفیع کی گرفتاری عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ایک معمولی جھگڑے پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ خود اپنی جگہ سوالیہ نشان ہے جس کو جواز بناکر عوامی حقوق کی جدوجہد کرنے والے رکن اسمبلی کو گرفتاری انتقامی کاروائی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما ورکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے قائد حزب اختلا ف کیپٹن محمد شفیع کی گرفتاری پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے ایک معمولی جھگڑے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنا اور کئی سالوں تک مقدمے کو طول دینا انصاف کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اگر کیپٹن محمد شفیع کا جرم اتنا سنگین ہے تو اس مقدمے کا فیصلہ ہونا چاہئے اور انہیں اس کی سزا فوری ملنی چاہئے لیکن کئی سالوں تک مقدمے کو طول دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ دبائو بڑھاکر عوامی حقوق کی جدوجہد سے بازرکھنے کے حربے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس مقدمے کو محض ایک ٹول کے طور پر استعمال کررہی ہے ، اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی انتقام کا جذبہ کارفرما ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔اس طرح کے غیر دانشن مندانہ فیصلوں سے عدالتوں کا اپنا وقار بھی مجروح ہورہا ہے جہاں انتہائی سنگین کیسز التوا اور تاخیر کا شکار ہیں اور سالہا سال سے ان کیسز کا نہ صرف فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ انصاف کے منتظر بے بس عوام عدالتی نظام سے پر عدم اعتماد کرتی نظر آتی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے نامزد اراکین کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی بھی موجود تھیں۔ ضلعی کابینہ کے منتخب عہدہ داران کو درج ذیل شعبہ جات کی ‎ذمہ داریاں سونپی گئیںہیں ۔

سیکرٹری تعلیم ، محترمہ فرحانہ، سیکرٹری تنظیم سازی ، محترمہ رضوانہ رضا ،سیکرٹری روابط عندلیب سید، سیکرٹری سیاسیات محترمہ حمیرا ،سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ نیئر زھرا ،سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ بشریٰ شیرازی،سیکرٹری میڈیا سیل محترمہ نگین رضوی ،معاون محترمہ کرن ،سیکرٹری مالیات محترمہ نادیہ ،سیکرٹری امور فلاح و بہبود محترمہ ناصرہ اظھر،سیکرٹری شعبہ عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول ،سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ،سیکرٹری شماریات محترمہ فریحہ ،سیکرٹری یوتھ محترمہ کلثوم ،معاون محترمہ عذرا ،سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ عذرا ،معاون محترمہ رباب ،سیکرٹری شعبہ اطفال محترمہ افشین، معاون محترمہ ساجدہ ۔

حلف برداری کے بعد ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے تمام اراکین سے خطاب کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مذہبی اور سیاسی منشور سے آگاہ کیا۔ جس کا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے۔ اسلامی حکومت کے قیام کے لئے عملی جدوجہد مختلف ادیان مذاہب اور مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ تعلیمات قرآن اور محمد و آل محمد علیہم السلام کی روشنی میں امام حسین کے ذکر اور افکار کا فروغ اور اس کا تحفظ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا احیاء تنظیم کا نصب العین ھے۔ تمام اراکین کابینہ نے قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے جدوجہد جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ کیا ۔

وحدت نیوز(اٹک) غیبت امام مھدی علیہ سلام میں ہماری ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ معرفت امام ع اور منتظرین امام کی صفات  و خصوصیات کے عنوان پر ذیادہ سے ذیادہ محافل منعقد کی جائیں ۔عصر حاضر میں ہم مشاھدہ کریں تو دیکھیں گے کہ دنیا ظلم و جور سے پر ہو چکی ہے عدل و انصاف نا پید ہو چکا ہے ہر طرف قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔ شیطانی و طاغوتی طاقتیں دنیا کا نظام اپنے قابو میں کرنا چاہتی ہیں ۔نفسا نفسی کے اس دور میں صرف گنتی بھر لوگ ایسے ہیں جو استکباری و سامراجی طاقتوں اور نظام کے خلاف کلمہ حق اور الہی نظام کی بات کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا نے ضلع اٹک میں منعقدہ “ امام زمانہ ع اور ہماری ذمہ داریاں” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ظلم کے سامنے سر جھکانا اور خاموشی سے سہ لینا یہ عمل ہمارے مکتب کی تعلیمات کے برخلاف ہیں ہمیں اپنی بساط کے مطابق باطل قوتوں کے سامنے اپنی آواز  بلند کرنی چاہیے اور ظلم و شقاوت کے اس نظام کے خلاف برسرپیکار رہنا چاہیے۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں خواتین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر محترمہ صائمہ ، محترمہ ندا حیدر اور محترمہ سعدیہ بتول نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور نہایت مفید موضوعات و ارشادات کو سامعین کے گوش گزار کیا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کے زیراہتمام عصر حاضر و دینی تشخص کے عنوان سے سالانہ عظیم الشان کنونشن منعقد ہوا۔ سالانہ کنونشن میں ضلع بھر سے خواتین نے بھرپور شرکت کی اور مختلف علماے کرام اور معلمات نے خطاب کیا۔ کنونشن سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان ضلع لاھور کے سیکرٹری جنرل مولانا حسن ہمدانی نے ایم ڈبلیو ایم کے اھداف و مقاصد کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔ جامعہ بعثت کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے راہنما مولانا حسن مھدی کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے ثمرات اور ظہور امام زمانہ ع کے مقدمات کے عنوان سے گفتگو کی۔

محترمہ معصومہ نقوی نے ولی فقیہ کی محبت و اطاعت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شخصیت دنیا کے تمام با اثر اور ذہین افراد پر حاوی ہے، ہم دیکھتے ہیں دنیا کی تمام اہم شخصیات چاہے وہ علمی ہوں یا سیاسی حتی کہ دشمن بھی، ان کی باصیرت قیادت علوم و افکار اور تمام ظالم اور طاغوتی قوتوں کے مقابل سینہ سپر رہنے کی صلاحیت کے معترف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ہمارے تمام منصوبے جو عالمی سطح پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بناتے ہیں، ان کا توڑ اس رہبر با بصیرت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جانتا ہے کہ سید علی خامنہ ائ کہ جن کی زیر سرپرستی نظام ولایت فقیہ قائم دائم ہے، ان کی موجودگی میں ایرانی انقلاب اور ایرانی قوم کا ہم بال بھی بیکا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمارے رہبر کی معرفت رکھتا ہے، ان کے عظمت اور مقام و حیثیت کو پہچانتا ہے اور اگر اپنے ان کی معرفت حاصل کر لیں اور ان کی رہبری کو قبول کرتے ہوے اطاعتِ ولی فقیہ انجام دیں تو یقیناً امامہ زمانہ عج کا ظہور جلد ہوجاے گا۔

محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے ورکنگ وومنز کی راہنمائی کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ کس طرح اپنے شعبے کے ذریعے دین کی خدمات انجام دے سکتی ہیں۔ محترمہ سمیرا نقوی نے ماہ شعبان کی اہمیت و فضیلت اور ولادت امام زمانہ عج کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کنونش میں جامعہ بعثت کی طالبات اور ایم ڈبلیو ایم ضلع چینیوٹ کی خواھران نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔ علاوہ از ایں ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ انجم کاظمی نے سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

وحدت نیوز(کراچی) خدیجتہ الکبریٰ فاؤنڈیشن پاکستان اور خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے باہمی اشتراک عمل سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا جامع مسجد حسینی ماروی گوٹھ ، قائد آباد میں اہتمام کیا گیا جس میں طبّی ماہرین ڈاکٹر محمد عالم اور ڈاکٹر صباءنے250خواتین ومرد مریضوں کا علیحدہ علیحدہ معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں، بعض مریضوں کو ڈرپس بھی لگائی گئیں،ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات احسن عباس رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل سید عارف رضا، ضلعی سیکریٹری خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ سعید رضا، انچارچ الزہرا کلینک ممتاز مہدی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے، علاقہ مکینوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقادکو خوب سراہا اور ایم ڈبلیوایم کا شکریہ اداکیا،اس کیمپ کے انعقاد میں جامع مسجد حسینی ٹرسٹ خصوصاً سرپرست انتظامیہ حب علی لاکھو نے خصوصی طور پر تعاون کیا جس کیلئے منتظمین ان کے مشکورہیں اس ان کی توفیقات خیرمیں اضافے کیلئے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) آل سعود کے مظالم آئے روز بڑھتے جارہے ہیں، شہر قطیف میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے عوض شیعہ علما ، جوانوں اور بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے لیکن امت مسلمہ اور عالمی انسانی حقوق پر واویلا کرنے والی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں، جس سے ان کی منافقت اور جھوٹی ہمدردی کے نعروں کا پول کھل چکا ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے جعفریہ کالونی میں خواتین کا یونٹ قائم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یونٹ کابینہ کی حلف برداری بھی کی گئی   

محترمہ عظمی نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آل سعود اسلام کے نام پر دھشت گردی اور ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں امریکی اور اسرائیلی حمایت سے یہ اپنے ہی ہم مذہب ممالک پر جنگ مسلط کر چکے ہیں یمن میں سعودی مظالم اور جارحیت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور غزائی قلت سےاب تک پچاسی ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ انشاءالله وہ وقت دور نہیں جب بے گناھوں اور معصوم لوگوں کا خون ناحق سعودی بادشاہت اور تخت و تاج کو خس و خاشاک کی طرح بہا کے جائے گا بے شک حق چھا جاے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔

 انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کا تعارف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس الہی تنظیم کا یہی خاصہ ہے کہ یہ مظلومین کی جماعت ہے اور انشاءالله آنے والے وقت میں مزید طاقت بن کر ابھرے گی۔ اس موقع پر جعفریہ کالونی کی خواتین نے ایم ڈبلیو ایم کی کارکردگی کو سراہتے ہوے اس الہی پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنے کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے دختر شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی صحت و سلامتی کے لیے وحدت ہاوس لاھور میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے خواتین نے شرکت کی،اس موقع پر زیارت عاشورا   پڑھی گئ جسکے بعد تمام شرکاۓ محفل نے آیة شفا کا مخصوص عمل انجام دیا بعد ازیں محترمہ سیدہ زھرا نقوی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی صحت و سلامتی کے لیے بالخصوص اور تمام بیماروں کی شفایابی کے لیے بالعموم دعا کی گئی، پروگرام کے اختتام پر ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے تمام یونٹس کے نمائندہ شرکاء سے خطاب کیا اور ماہ مبارک رمضان میں اعتکاف اور یوم القدس کی ریلی کے حوالے بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ھدایات کیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے گرین ٹاون لاھور میں خواتین کا یونٹ قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے خواتین سے خطاب میں کہا کہ منتظرین امام زمانہ ع کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں ہمارے افعال و کردار سے یہ ظاہر ہونا چاہئے کہ ہم امام مھدی ع کے حقیقی منتظر ہیں فقط زبانی جمع خرچ سے ہم اس ذمہ داری سے عہدہ بر آ نہیں ہوسکتے۔ سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردی کے اندوہناک سانحوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان دنیا میں جہاں کہیں ظلم کا بازار گرم ہے بلا تفریق مسلک و مذہب اس بربریت اور دھشت گردی کے خلاف آواز بلند کرتی ہے ایم ڈبلیو ایم اس وقت ملک میں استعماری و استکباری طاقتوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہی ہے جو کہ ظہور امام ع کے زمینہ سازی کا ایک مرحلہ ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے لاھور بھر میں یونٹ سازی کا سلسلہ جاری ہے ،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے نشمین اقبال کا دورہ کیا جہاں خواتین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عظمی نقوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تعارف اور مقاصد بیان کیے اور کہا اس وقت ہم جس دور میں جی رہے ہیں اس میں ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنا ممکن نہیں ،ہمارے لوگ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو رہے ہیں ، بم دھماکوں میں شیعہ مسلک کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسی پر اکتفا نہیں بلکہ پاکستان کے محب وطن اور قابل شیعہ شہریوں کو جبری طور پر اغوا کر لیا جاتا ہے ، جس مکتب و درسگاہ کے ہم پیروکار ہیں وہاں ایسے ظلم پر خاموش رہنا ظالم کی مدد کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ کربلا کو اپنا مرکز و محور ماننے والی قوم کبھی غیر متحرک نہیں رہ سکتی، بعد ازاںعلاقے کی خواتین کی بھرپور آمادگی سے نشمین اقبال لاھور یونٹ تشکیل دیا گیا۔ اور تمام یونٹ ممبران کی حلف برداری بھی کی گئی۔

Page 75 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree