مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا مرحوم علامہ سجاد حسین قمی کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

07 May 2025

وحدت نیوزز(خوشاب)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مرحوم علامہ سجاد حسین قمی کے گھر جا کر اُن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی، اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین سرگودھا، مولانا استاد ذوالفقار اسدی بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے مرحوم کی دینی و قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سجاد حسین قمی ایک مخلص، فعال اور دردِ ملت رکھنے والے عالمِ دین تھے، جنہوں نے ہزارہ ڈویژن، کشمیر، پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بے لوث خدمات انجام دیں۔ وہ ایک جید مدرس اور مؤثر مبلغ کے طور پر قوم کا سرمایہ تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

علامہ کاظمی نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھی اہل خانہ کو تعزیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے مرحوم کے فرزند ارجمند حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ اپنے عظیم علماء کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ان شاءاللہ۔

آخر میں مرحوم کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، حضرت امام حسین علیہ السلام کی شفاعت نصیب ہو، اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree