The Latest
وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یونٹ نمبر ۹ کی جانب سے امام بارگاہ حسینی مشن یونٹ نمبر ۹ میں ولادت باسعادت بنتِ رسول خدا (ص) جناب سیدہ فاطمہ (س)کے سلسلے میں جشن بعنوان “جشن ام ابیہا (س) “منعقد کیا گیا ۔جشن کا آغاز حمد باری تعالی اور حدیث کساء سے ہوا ،مختلف بچیوں اور خواہران نے منقبتوں سلام کی صورت میں شہزادی سیدہ زہرا (س)کے حضور نظرانہ پیش کیا ۔اس کے علاوہ پروگرام میں بچوں کے مابین تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔خواہر کنول بتول ،خواہر سکینہ فاطمہ اور خواہر عظمیٰ تقوی (جی ایس ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین)کی خصوصی شرکت اور مختصر اور جامع خطابت ،جشن میں علاقہ
مکینوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے شہزادہ علی اکبر ع کی ولادت با سعادت کے موقع پر یوم جوان منانے اور وحدت کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سےوحدت ہاؤس پنجاب میں میٹنگ بلائی گئی،میٹنگ میں ضلع لاہور کے مختلف ٹاؤن سیکرٹریز نے شرکت کی، سیکرٹری یوتھ سید سجاد نقوی نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے
تمام ٹاؤن سیکرٹریز کی ایجنڈے پر رائے لی،سید سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں جوانوں کو متحد کرنے کے لیے یوم جوان جیسے پروگرام کا انعقاد خوش آئند ہوگا جس سے ایک نئی روایت قائم ہوگی اور جوانوں میں سیرت حضرت علی اکبر ع بیان کرنے کا بھرپور موقع ملے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ
دینا بھی ایک اچھی روایت ہے جس کے لیے وحدت یوتھ 25 مارچ کو ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں لاہور کے 8 ٹاؤنز سے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ یوم جوان 25 اپریل کو منایا جائے گا۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کی جانب سے جشنِ ولادت حضرت بی بی فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہ اور جشنِ عبادت کا انعقاد فیصل آباد کے مرکزی امام بارگاہ میں کیا گیا۔جسمیں شھزادیِ کونین س کی بارگاہِ عالیہ میں منقبت کے نذرانے خواہران نے پیش کئے۔جسکے بعد خصوصی طور پہ خواہر ثمینہ نقوی اود مرکزی سیکرٹری برائے تنظیم سازی مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین خواہر فرحانہ گلزیب نے خطاب کیااور سیدۃ النساء العالمین س کے کردار و افکار پر روشنی ڈالی۔اسکے بعد خصوصی طور پر ۳۰ بچیوں کو جشنِ عبادت کے عنوان سے تحائف دئیے گئے اور نیتِ تقلید کرائی گئی۔
وحدت نیوز (جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم اور علاقہ کی مقامی انجمن کی معاونت سے خاتون جنت ، دختر رسول خدا (ص) حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت “یوم مادر” کے عنوان سے منایا گیا ، اس جشن سعید میں ایم ڈبلیوایم کی خواتین کارکنان کی جانب سے کپ کیکس کا اسٹال لگایا گیا اور یوم مادر کے حوالے سے مخصوص کارڈز اور پھول ہدیتہ پیش کیے گئے،اس پُر رونق محفل سے خواہر حدیثہ سید نے خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں انھوں نے جناب سیدہ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بی بی دو عالم تمام خواتین کے لیے اسوہ حسنہ ہیں،ان کی ذات اقدس سے ہمیں زندگی کے تمام شعبہ جات میں راہنمائی ملتی ہے ،یہ انھی کا وجود گرامی ہے کہ جس کے باعث ماں کے رشتے کو وہ مقام و مرتبہ ملا جو اسلام میں اور کسی رشتے کو نہیں ملا ، ماں کی شان کے لیے یہی کافی ہے کہ خدا نے جنت ماوں کے قدموں تلے رکھ دی ،علاوہ ازیں خواہران نے جناب سیدہ (س) کی شان میں قصیدہ خوانی بھی کی،اس پُرمسرت جشن کے اختتام پر حاضرین نے کپ کیکس ، پھول اور کارڈز کیساتھ اپنی مادران کو پیش کر کہ اپنی دلی وابستگی و محبت کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنر ل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مسلم لیگ نواز کے سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نوازکی جانب سے رسول اکرم (ص) اور دختر رسول (ص)حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار مریم نواز کی جانب سے توہین رسول (ص) و دختررسول (ص)کا فوری سوموٹو نوٹس لیں، اعلانیہ مستند کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کا خود کو رسول (ص) اور آل رسول (ص) سے تشبیہ دینا توہین رسالت(ص) کے زمرے میں آتا ہے، پیغمبر اکرم (ص) اور ان کی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہراؑکی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے نذدیک انتہائی قابل احترام ہے،جس کی توہین سے تمام امت مسلمہ کے قلب رنجیدہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کے سابق سربراہ اور نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے سارٹیفائیڈ چور، جھوٹے اور لٹیرے قرار پائے ہیں ، جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی کسی صورت اپنے والد سے پیچھے نہیں ان کے بعض ناقابل بیان کارنامے بھی زبان زدِ عام ہیں، ایسے لوگوں کی جانب سے خود کا دنیا کے سب سے بڑے صادق اور امین ،رحمت اللعالمین ، خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور ان کی پاکیزہ دختر، خاتون جنت، شہزادی کونین ، مادرحسنین کریمین ؑ حضرت فاطمتہ الزہراؑ سے موازنہ انتہائی قابل مذمت اور قابل سزا اقدام ہے ،انہوں نے معززعدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین اور قانون کے مطابق مریم نواز شریف کے خلاف کاروائی اور سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یونٹ نمبر 10 کی جانب سے امام بارگاہ حسینی میں ولادت باسعادت بنتِ رسول خدا (ص) جناب سیدہ فاطمہ (س)کے سلسلے میں جشن بعنوان جشن عبادت منعقد کیا گیا ۔جشن کا آغاز حمد باری تعالی اور حدیث کساء سے ہوا ۔مختلف بچیوں اور خواہران نے منقبتوں سلام کی صورت میں شہزادی سیدہ زہرا (س)کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔جشن میں بچیوں کی جانب سے سبق آموز ٹیبلو پیش کیا گیا ۔بعدازاخواہر کنول بتول ،ذاکرہ اہلیبیت (ع) نے خطاب کیا ۔جشن میں خواہر عظمیٰ تقوی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ڈسٹرکٹ حیدرآباد نے خصوصی شرکت کی اور عنوان سیرت جناب سیدہ (س) پر انتہائی پر اثر خصوصی خطاب کیا۔جشن میں علاقہ مکین خواتین کی بھر پور شرکت رہی۔ پروگرام میں حصہ لینے والے شرکاء کو تحائف بھی پیش کیے گئےپروگرام کے اختتام پر شرکاء کو نیازپیش کی گئی۔
وحدت نیوز(گلگت) چین کے صوبے شنجیانگ میں پاکستانیوں کی 50 سے زائد چینی شریک حیات کی گرفتاری کے خلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی (جی بی ایل اے) نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ گلگت بلتستان کے مردوں کی بیویوں کو جیل سے آزاد کرائے۔جی بی ایل اے میں مجلس وحدت مسلمین کی رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ خنجراب پاس کے ذریعے چین اور پاکستانی شہری تجارت کی غرض سے ایک دوسرے کے ملک میں دورے کرتے ہیں اور اسی دوران چینی خواتین سے شادیاں بھی ہوئیں جو دونوں ممالک کے قوانین کے ہرگز منافی نہیں۔اس میں کہا گیا کہ کہ چین کی پولیس نے گزشتہ برس ان تمام خواتین کو حراست میں لے لیا جنہوں نے غیر ملکیوں سے شادیاں کیں اور ان میں وہ خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے پاکستانی مردوں سے شادی کی تھی۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ چینی خواتین کی غیر قانونی حراست سے گلگت بلتستان میں بچوں سمیت اہل خانہ پریشانی کا شکار ہیں اس لیے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ چینی حکام سے مسئلے کے حل پر بات کریں۔
قرار داد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان اور صوبہ شنجیانگ کے شہریوں میں شادی کی روایت 10 برسوں سے قائم ہے تاہم متعدد چینی خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ صوبہ شنجیانگ پہنچی تو انہیں گرفتار کرلیا گیا اور پاکستان میں ان کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں۔جی بی ایل اے کے ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے کہا کہ چین کی جانب سے مذہبی انتہا پسند کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاون جاری ہے جس کے باعث پاکستانی مردوں سے شادی کرنے والی چینی خواتین کو بھی مشتبہ قرار دے کر حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حراست میں لی جانے والی تمام خواتین میں سے کسی کا بھی دہشت گردی یا انتہاپسندی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔قرار داد میں کہا گیا کہ چینی ورکز اور انجینئرز کو خطے میں مقامی افراد سے کبھی کوئی شکایت نہیں رہی اور نہ ہی گلگت بلتستان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے راستے پاک-چین تجارتی تعاون کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات بہت مضبوط ہیں واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے تقریباً 50 مردوں نے چین کے پڑوسی صوبے شنجیانگ میں مسلم چینی خواتین سے شادی کی اور چین کی پولیس نے گزشتہ سال خواتین کو حراست میں لینا شروع کردیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ملیر کے زیر نگرانی فلاحی پروجیکٹ بیتِ زہرہ س کی جانب سے مجلسِ ایصالِ ثواب کا انعقاد کیا گیا۔جس سے محترمہ ام البنین ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان نے خطاب کیااور شہزادیِ کونین حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہ کے کردارو افکار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ سیدۃ النساء العالمین س بہترین بیٹی،بہترین شریکِ حیات اور بہترین ماں ہو نے کیساتھ ساتھ میدان عمل میں دیکھیں تو اول ترین مدافع ولایت ہیں۔یہ زمانہ فاطمی س ہے اور ہر زمانہ کے مدافعانِ دین و ولایت کے لئے شہزادیِ کونین کا اسوہ ہی بہترین راستہ ہے،بعد ختم مجلس ملک وملتِ جعفریہ کی سلامتی،بے گناہ اسیروں کی جلد از جلد رہائی اور شہداء ملت کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کرائی گئی۔
وحدت نیوز(گلگت) حکومت صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔کھیلوں کے فروغ کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے۔وحدت یوتھ کی جانب سے فرست وحدت فٹسال پریمیئر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے،نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں سے ہمیں بڑا حوصلہ ملا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جگلوٹ حافظ کریم داد نے وحدت فرسٹ فٹسال پریمیئر لیگ کے اختتامی میچ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم غلام عباس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عارف قنبری نے مہمانان کا استقبال کیا اور انہیں علاقائی ٹوپی تحفے میں پیش کی۔پریمیئر لیگ کا فائنل درویش کلب برمس اور وحدت کلب گلگت کے مابین کھیلا گیا جس میں درویش کلب برمس نے فائنل میچ 2-0 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اس موقع پر عمائدین اور علاقہ اور شائقین فٹبال کی کثیر تعداد میچ دیکھنے کیلئے موجود تھی۔تقسیم انعامات کے دوران معزز مہمانان نے اپنے خطاب میں یوتھ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور اس ٹیلنٹ کو انشاء اللہ اوپر تک لیجائنگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کیلئے مختلف مقامات پر گراؤنڈ تعمیر کررہی ہے اور عنقریب نوجوانوں کو اپنی مثبت صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع میسر آئیگا
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کے شعبہ تحفظ عزاداری کی جانب سے مجلس ایام فاطمیہ بسلسلہ شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کا انعقاد کیاگیا، امام بارگاہ معصومین میں منعقدہ مجلس عزاء میں مرثیہ خوانی کے فرائض خواہر شہر بانو (شھرو) اور ساتھی خواہران نے جبکہ خطابت ذاکرہ اہلیبیت محترمہ فضا ءعمران دستی نے بعنوان معرفتِ شہزادی کونین عبد اور عبادت فرمائی ،بعد ختم مجلس اجتماعی دعائے سلامتی امام زمانہ ع اور ملک و ملت کے لئے دعا کرائی گئی۔