وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے یوتھ سیکریٹری نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایشین گیمز میں کراٹے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بلوچستان کی کھلاڑی نرگس کو مبارکباد دینا انکی حوصلہ افزائی کرنا اور نقد انعام دینا خوش آئند اقدام ہے ۔بلوچستان میں دوسرے صوبوں کی نسبت سہولتیں کم ہونے کے باوجود انٹر نیشنل میدان سے برانز میڈل حاصل کرنا پورے ملک و قوم کیلئے سر بلندی کا باعث ہے۔ماضی میں بھی اس صوبہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڈیوں نے نمایا کار کردگی پیش کرکے کئی نیشنل اور انٹر نیشنل میدانوں میں صوبہ کا نام روشن کر چکے ہیں۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق کھیلوں کی سہولتیں دینے سے مختلف گیمز میں لوہا منوانے کا موقع ملتا ہے جس سے پورے معاشرے میں مثبت غیر نصابی سر گرمیوں میں رحجانات بڑھ جائیں گے ۔بلوچستان میں مناسب اور معیاری سہولتیں کم ہونے کے با وجود ایشیئن گیمز میں تمغہ جیتنا اس صوبہ میں باصلاحیت ٹائلینٹید کھلاڈیوں کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔کھیلوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو سہولتیں مہیا کرنے اور حوصلہ افزائی سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن یوتھ سیکریٹری نے کہا کہ نرگس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک اور صوبے کا نام روشن کیا جس پر ہمیں فخر ہیں ۔