ایم ڈبلیو ایم۔شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام مجلس عزاء برائے شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کا انعقاد

29 April 2025

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام، امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان مجلس عزاء اور عزاداری کا انعقاد بروز جمعہ 25 اپریل کو حسینیہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا، استاد جامعہ المصطفی میں کیا گیا۔ اس پُر وقار پروگرام میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت مجاہد حسین نے حاصل کی۔ اس کے بعد برادران ساجد علی مہدوی، شہزاد جعفری، غلام علی بلتستانی اور حبدار علی زرداری نے اہل بیت علیہم السلام کی شان میں نظرانہ عقیدت پیش کیامجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین جناب سید حسن رضا نقوی نے خطاب فرمایا۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حقیقتِ نورانی اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر آئمہ علیہم السلام کے ساتھ ان کی وحدت حقیقی کو اجاگر کیا۔انہوں نے آیتِ مبارکہ "کُونُوا مَعَ الصَّادِقِینَ" کے تحت قرآن کی نظر میں صدق کے معنی و مفہوم کو بیان کیا اور امام صادق علیہ السلام کی علمی عظمت، عبادت، ورع و تقویٰ اور طاغوتِ وقت کے خلاف جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔خطاب کے بعد عزاداری برپا کی گئی، اور آخر میں پروگرام کا اختتام دعا و زیارت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے کیا گیا۔ اختتامی مراحل میں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree