اسلام مزدور کے حقوق کو نہایت اہمیت دیتا ہے، مگر سب سے زیادہ حق تلفی بھی انہی کی، کی جاتی ہے،معصومہ نقوی

01 May 2025

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی خوبصورت دنیا محنت کشوں کی مرہونِ منت ہے ، کسی بھی ملک، قوم اور معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، مگر سب سے زیادہ حق تلفی بھی انہی کی، کی جاتی ہے۔اسلام مزدور کے حقوق کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہیں کہ مزدور کا معاوضہ پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کیا جائے، اور اسے وہی کھلایا پہنایا جائے جو آجر خود استعمال کرتا ہو۔ حتیٰ کہ آپؐ نے فرمایا: ‘‘جس نے اپنے ماتحت کا حق ادا نہ کیا، قیامت کے دن میرا ہاتھ اس کے گریبان میں ہوگا۔

’’انہوں نے کہا مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھیتوں، کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے۔ مقامِ افسوس یہ ہے کہ عالمی سطح پر مزدوروں کا یہ دن بڑے اہتمام کے ساتھ منا کر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تو کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ طبقہ آج بھی سرمایہ داری نظام کے زیرتسلط بری طرح پس رہا ہے جس کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ موجودہ مہنگائی سے عام آدمی تو متاثر ہوا ہی ہے جبکہ مزدور طبقہ تو عملاً زندہ درگور ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا دن منا کر فرض پورا نہیں ہو جاتا اور نہ ہی حکومتوں کو کاغذی کارروائیوں میں ان کی اجرت بڑھا کر مطمئن ہوجانا چاہیے۔ مزدور ایک قابل رحم طبقہ ہے، مہنگائی کے تناسب سے ہی ان کی اجرت مقرر ہونی چاہیے اور ان کے حالات بہتر بنانے کیلئے مروجہ قوانین پر سختی سے عملدرامد کیا جائے، تب ہی ان کے ساتھ یکجہتی کے تقاضے پورے ہوسکیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree