The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مچھروں کی بہتات کے سبب ڈینگی اور ملیریا جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مچھر ماراسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایم ڈبلیوایم کے رضاکاروں نے ملیر کے مختلف علاقوں میں ایام شہادت مولا علیؑ کی مجالس وجلوس کے مقامات اور تراویح میں مصروف مساجد میں خصوصی طور پر جبکہ جعفرطیار سوسائٹی، عمار یاسر سوسائٹی ، غازی ٹاؤن فیز 1، فیز2،باغ اسد، ایچ ایریا، علیم آباد، جناح اسکوائر،اردو نگر، مدینہ کالونی ،کھوکھراپار، سعود آباد، حسینی کوارٹرز، حسین آباد برف خانہ، محمدی ڈیرہ، عابدیہ سینیٹر، زُہرہ گارڈن ودیگر مقامات پرعمومی گلی محلوں میں بلاتفریق اسپرے کیا۔ مچھروں کے ستائے اہلیان ملیر نے بروقت اسپرے مہم کے آغاز پر ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے استحکامِ پاکستان و آزادئ قدس ڈویژنل کنونشن کا انعقاد آئی آر سی لان میں کیا گیا، کنونشن سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ونگ ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے مرکزی خطاب و اعلانِ نو منتخب ڈویژنل صدر کیا جبکہ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبۂ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی، مولانا حسن رضا نقوی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل برادر صابر ابو مریم نے شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا، جبکہ برادر علی مہدی، برادر مزمل علی، برادر امجد جتوئی، برادر معظم، برادر آصف علی اور برادر تراب جعفری نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا.

کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، عزاداری ونگ صوبۂ سندھ کے صدر برادر زین رضوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری جناب شبر رضا رضوی، مولانا حیدر عباس عابدی، ذاکرینِ امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر عون رضوی، مولانا محمد علی جلبانی، ایم ای ایس او پاکستان کے جنرل سیکرٹری برادر سجاد رضا، ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے صدر علامہ ملک غلام عباس، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے صدر برادر احسن رضوی،نائب صدر شعیب رضا، رابطہ سیکریٹری حسین رضوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کے صدر برادر نوشاد، ایم ڈبلیو ایم ضلع کیماڑی کے سیکرٹری تنظیم سازی برادر ضیغم سمیت تمام تر ٹاؤنز کے صدور اور ممبران نے شرکت کی.شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان میں اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وون ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے ۲۳ مارچ یوم پاکستان  کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پوری قوم کیلئے یکجہتی کا دن ہے،برصغیر کے مسلمانوں نے فکر ِاقبال کی روشنی اور قائد اعظم کی قیادت میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کامیاب جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان جیسا عظیم ملک حاصل کیا، قیام پاکستان کا مقصد‘ اسلام کی سربلندی قائم کرنے کیساتھ ساتھ پاکستان میں اسلامی قوانین کا نفاذ کرکے اسلام اور خوشحالی کی طرف گامزن کرناہے۔  

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر اورخدا کی عظیم نعمت ہے، نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقا اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور)10رمضان ، رحلت اُم المومنین ملیکۃ العرب جناب خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھا کے موقع پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے کہا کہ جناب خدیجة الکبری سلام اللہ علیھا ان باوقار و عظیم خواتین میں پہلی خاتون ہیں کہ جنھوں نے دین اسلام کی خاطر بے پناہ قربانیاں پیش کیں ام المومنین،سیدہ خدیجۃالکبریٰ عرب کی معزز ترین اور دولت مند خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ علم و فضل اور ایمان میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں پیغمبر اسلام صلی ا للہ علیہ و آلہ وسلم آپ کی رفاقت اور غمگساری کو آخری سانس تک نہ بھول پائے اور فرمایا کہ خدیجہؑ جیسی رفیقہ مجھے کوئی اور نہ ملی۔

 انھوں نے کہا جناب خدیجہ سلام اللہ علیھا رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے پہلے بھی ایک تاریخ ساز شخصیت تھیں جاھلیت کے اس دور میں کہ جہاں عورت کو زندہ درگور کر دیا جاتا جناب خدیجہ سلام اللہ علیھا نے گھر بیٹھے منظم و مربوط تجارتی نظام کو سنبھالا ذرائع آمد و رفت اور وسائل نقل و حمل کے حد درجہ محدوداور غیر ترقی یافتہ ہونے کے باوجود نہ صرف عربی حدود بلکہ عرب سے باہر دیگر ممالک تک آپ کا سلسلۂ تجارت وسیع تھا۔دنیاقومیت میں محدود تھی اور آپ کی تجارت بین الاقوامی تھی۔

کردار جناب خدیجة پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے مزید کہا ام المومنین ملیکة العرب جناب خدیجہ س نے دین اسلام کی ترویج و تبلیغ میں اپنی ساری دولت راہ خدا میں خرچ کر دی رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دی اور کار رسالت کی انجام دہی میں رسول اللہؐ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے جناب خدیجہ س نے بیشمار مصائب و آلام تحمل کیے ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ  پیچیدہ صورتحال میں امت مسلمہ سیرت ام المومنین جناب خدیجة الکبری س کو اپناتے ہوے پہلے سے ذیادہ اپنے اطراف میں موجود غربا و مستحقین  کا خیال رکھیں اور ان کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما سیدہ معصومہ نقوی نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام عالم اسلام کو ماہ عظیم ، ماہ صیام اور ماہ خدا یعنی رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، رمضان کریم جہاں رحمتوں برکتوں اور خدا کی مغفرت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے وہیں تزکیہ نفس ، تقوی و پرہیزگاری ، ایمان محکم اور گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے ، اس ماہ میں ہمارا چھوٹے سے چھوٹا  نیک عمل یہاں تک کہ روزہ دار کا سونا بھی عبادت شمار ہوتا ہے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفئ صل للہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ رمضان کی اہمیت کو اپنے خطبے میں بہترین انداز میں ارشاد فرمایا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس کے دن تمام دنوں سے بہتر اور جس کی راتیں تمام راتوں سے افضل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس با برکت مہینے میں مسلمانوں کو اپنی اصلاح  اورنفس کی تعمیر نو کے لئے ذکر خدا سے مدد حاصل کرنی چاہیئے اس مہینے کے مبارک ایام میں بندگی و عبادت ، صلہ رحمی ، گناہوں سے پرہیز ، واجبات کی ادائیگی،  اعمال حسنہ کی انجام دہی ، طلب مغفرت و رحمت اور پروردگار کی قربت کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔

 انہوں نے معاشرے کے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام مہنگائ کی چکی میں بری طرح پس چکی ہے ماہ مبارک رمضان میں اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کے لیے دل کھول کر غرباء و ضرورت مند گھرانوں کی مدد کی جاے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت مندی ہمارا نصیب ہو اللہ تعالی اس عظیم مہینے کے صدقے فلسطین کے مظلومین کی مدد و نصرت فرمائے ، دشمنان دین کو نابود کرے اور ہمارے ملک کو استحکام و خوشحالی عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ شعبہ چنیوٹ کے زیر اہتمام مہدوی معاشرے میں خواتین کے کردار پر منعقدہ سمینار میں شرکت اور خطاب ۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے چنیوٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کے شعبہ چنیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار میں شرکت کی اور خواتین سے خطاب کیا ۔ 8 فروری دنیابھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے ضلع چنیوٹ میں خواتین ونگ نے مہدوی معاشرے میں خواتین کے کردار کے موضوع پر بہت ہی عمدہ سمینار کا اہتمام کیا ۔ سمینار مین خواتین نے بھر پور شرکت کی۔ مختلف عالمات اسکالرز نے خطابات کیے ۔

مجلس وحدت  مسلمین پاکستان خواتیں ونگ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے معروف خطیب اور مجلس وحدت مسلمین۔ پنجاب کے صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اس سمینار میں شرکت فرمائی اور سمینار میں موجود شرکاء خواتین سے خطاب فرمایا ۔

علامہ صاحب کا خطاب موضوع کی مناسبت سے بہت ہی عمدہ اور مدلل تھا ۔ قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں خواتین کے کردار پر بہت ہی عمدہ گفتگو کرتے ہوئے کربلا میں کردار زینبی (س،) کو بیان کیا ۔

جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے آج کی خواتین اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق بھی گفتگو فرمائی جسے شرکاء خواتین نے بہت سراہا ۔

وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم خواتین کے موقع پر مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین  وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ خاتون کو اللہ تعالی نے بیک وقت دوہری صفات سے مزین کیا ہے جہاں وہ اپنے خاندان و اولاد کے لیے نرم گو ، شائستہ اور بردبار ہوتی ہے وہیں جب یہ خاتون معاشرے میں کام کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہے تو صنف آہن بن جاتی ہے خواتین چاہیں تو  اپنی ذات میں چھپی صفات کو پہچانتے ہوئے خدا کی جانب سے عطا کردہ بھرپور صلاحیتوں سے استفادہ  حاصل کر سکتی ہیں جو نہ صرف انفرادی طور پر بلکہ اجتماعی طور پر بھی ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں بہترین کردار ہو سکتا ھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ خواتین عالم سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ کو اپناتے ہوئے اطاعت خداوندی‘عفت و پاکدامنی‘ پردہ و حیا‘ عبادت و ریاضت‘ زہدو تقوی کے ذریعہ اپنی انفرادی زندگیوں کو کامیاب بناسکتی ہیں بلکہ معاشرہ سازی کے لئے اجتماعی معاملات میں اپنی گود سے ایسی نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں جو دنیا میں اسلامی انقلاب لانے کی استعداد رکھتی ہوں بلاشبہ خواتین کے لیے سیدۃ النساء العالمین ، دختر رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بہتر کوئ رول ماڈل نہیں انہوں نے مزید کہا کہ استعماری قوتیں ہماری خواتین کو آزادی کے نام پر بے حیائ اور فحاشی کی جانب اُکسا رہی ہیں اسلامی خواتین کو معلوم ہونا چاہیے کہ دین اسلام نے خواتین کو جس عزت ، وقار اور شرف سے نوازا ہے وہ انمول ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) پندرہ شعبان روز ولادت با سعادت صاحب العصر والزمان امام مہدی عج کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نجات دہندہ عالم بشریت حجت خدا، مھدی برحق امام عصر علیہ الصلواۃ والسلام کی ولادت باسعادت کے پر نور موقع پر اہلبیت اطہار علیہم السلام  و کل عالم انسانیت کو دلی طور پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔ حضرت بقیۃ اللہ عج وہ متفق علیہ ہستی ہیں جن کو تمام اسلامی فرقے تسلیم کرتے ہوۓ آپؑ کے ظہور پر اعتقاد رکھتے ہیں دنیا سے ظلم و ستم ، فساد و تباہی کے خاتمے اور عدل و انصاف مہر و محبت کی فضا قائم ہونے کے سلسلے میں آپؑ کی ذات سے لو لگاتے ہوئے تمام مکاتب فکر اپنے طور پر آپؑ کی آمد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا مھدی موعود عج عدل الہی کی بنا پر  عالمی حکومت قائم کریں گے آپ کے قیام کے بعد عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا اور ظلم و ستم کی جڑیں خشک ہو جائینگی۔امام مھدی عج کے حقیقی ناصران میں شمار ہونے کے لیے پہلے ہمیں سچا منتظر بننا ہوگا ایسے انتظار کرنے والے افراد جنکے وجود کو ہر ذرہ امام عج کے لیے چشم برآہ ہو اور ہمارا کردار و گفتار قول و فعل تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے مطابق ہو منتظرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام عج کی زمینہ سازی کریں۔

انہوں نے مذید کہا کہ شب نیمہ شعبان کی عبادات و مناجات میں ہماری سب سے اہم دعا تعجیل ظہور امام زمانہ عج کی ہونی چاہیے کیونکہ آپ عج کے ظہور اور قیام کے ذریعے ہی محرومی ناکامی اور بے چارگی کے راستے بند ہوجائینگے مستکبرین کا تختہ الٹ جائے گا اور مستضعفین اور محروم غالب آجائینگے  اور پوری کائنات کے اندر صرف اور صرف توحید کا پرچم سر بلند نظر آے گا ۔ان شاء اللہ

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین کی شعبہ خواتین قم کی صدرسیدہ نگہت زہراء نقوی نے اپنے ایک پیغام میں ایام اعیاد کے موقع پر تمام مسلمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ایام مبارکہ میں قائد وحدت نے اپنی سیاسی بصیرت اور فہم سے نہ صرف مکتب تشیع بلکہ تمام مکاتب کے پیروکاروں کو جو خوشی پہنچائی ہے وہ بیمثال ہے ۔ہم انتخابات میں بہترین حکمت عملی اپنانے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خداوندِمتعال سے دعا گو ہیں کہ یہ کامیابی ظہور امام عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے مقدمات میں سے قرار دے۔

وحدت نیوز(لاہور) تین شعبان ولادت باسعادت سالار شہداء آقا ابا عبداللہ الحسین کے پُر مسرت موقع پر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے اپنے پیغام میں حجت زمن امام مھدی عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور کل مومنین و مومنات کو ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اُس امامِ برحق کی آمد ہے جس نے ظلمتوں سے گھِری ہوئی دنیا کو روشن نور میں بدل دیا حریت و آزادی کے علمبردار،اسلام و قرآن کی سربلندی و سرفرازی کے پیغامبر سبط رسول الثقلین، علی (ع) و فاطمہ (س) کے دل کا چین، عالم اسلام کے نور عین حضرت امام حسین علیہ سلام جہان عالم کے لیے عزت و سربلندی ،بلند مقام و کمال ، نورِ ھدایت اور حریت و بیداری کا استعارہ ہیں، سید الشھداءؑ کی ذات مبارکہ تمام تر انسانیت کے لیے نقطہ ِ کمال تک پہنچنے کا ایک سریع ترین ذریعہ ہے ۔

سیدہ معصومہ نقوی نے اُمت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے الہیٰ، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے، ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور ان پر واضح کر دے کہ ہم حسینی ہیں، جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو بن سکتے ہیں، لیکن اپنے نظریات اور اصولوں سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

Page 2 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree