The Latest
29 ستمبر بروز ھفتہ مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ شعبہء خواتین کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی امام بارگاہ درگاہ جاڑل شاہ بخاری سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں مومنات نے زینبیٔ کردار ادا کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جامعہ ام المومنین خدیجۃ الکبریٔ کی پرنسیپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے، یہ توہین آمیز فلم بناکر رسولِ خدا ص کی شان میں گستاخی کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر امریکہ اس فلم سے لا تعلقی کا اظھار کرتا ہے تو اس فلم میں ملوّث لوگوں کو سزا کیوں نہیں دیتا۔ اس گھنونی حرکت کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مظالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ورنہ ہمارے یہ احتجاجات جاری رہیں گے۔ ہم حسینی ہیں اور حسینی کبھی بھی رسول اللہ ص کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہء سندھ کی مسعول خواھر سلمیٰ علوی نے خطاب کرتے ہوئے آمریکا کی اس گستاخانہ حرکت کی سخت لفطوں میں مذمت کی اور کہا کہ طاغوت نے ہم حسینیوں اور کنیزانِ زینبؑ کی غیرت کو للکارا ہے۔ سن لو یزیدیو ہم تمھاری کسی بات سے ڈرنے والے اور خاموش رہنے والے نہیں ہیں۔ ہم حق کی بات کرتے ہیں اور باطل کے دشمن ہیں۔
اے زرداری تو خود کو شیعہ کہلاتا ہے۔ شیعہ تو عاشقِ رسول ص ہوتا ہے، مگر تیری غیرت کہاں گئی؟ کیوں تم نے آمریکا سے اپنی یاری ختم نہیں کی۔ جو امریکہ کا یار ہے غدار ہے غدار ہے۔ اور پیپلز پارٹی حکومت اپنے اھلِ وطنوں سے غداری کرتی آئی ہے۔ شیعہ کی نسل کشی ہو رہی ہے، آئے روز درجنوں مومنین شھید کیے جا رہے ہیں۔ اے زرداری اس بار تو کس منہ سے ووٹ مانگے گا۔
اے حسینیو عہد کرو کہ کسی ظالم پارٹی کو ووٹ نہیں دینا، اس بار ووٹ بس حسینؑ کا ہے۔
مجلسِ وحدت لاہور شعبہ خواتین کی طرف سے گستاخانِ رسول کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی گورنر ہاؤس کے سامنے سے شروع ہوئی لاہور بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ،ریلی کا آغاز لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے ہوا ، خواتین نے مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر توہین ِ رسالت کے مرتکب امریکی پادری اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ، خواتین سے خطاب میں مولانا ابوزر مہدوی نے فرمایا کہ ہم اپنے رسول کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ، امریکہ دیکھ لے کہ مسلمان متحد ہیں ، امریکہ اپنے خرید کردو میڈیا اور حکومت کے ذور سے اس احتجاج کا رُخ نہیں موڑ سکتا ، ہم وقت کے یذید کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ، شہید رضا تقوی جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ۔
نعروں کی گونج میں خواتین پریس کلب کی جانب بڑھتی رہیں، شملہ پیاڑی سے پہلے امریکن قونصلیٹ کی حفاظت کے لئے لگے ہوئے کنٹینرز کے سامنے بھر پور نعرے لگائے گئے ، مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل ۔ ڈاؤن ود یو ایس اے کے نعروں سے علاقہ گونج اُٹھا

اسلام آباد ( پ ر ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کنوینئر سیدہ رباب زیدی نے ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے خلاف جمعہ کے روز خواتین کی احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ، انہوں نے یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نیشنل پریس کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ سرزمین وطن پر بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ، بالخصوص ملت تشیع کی نسل کشی کا سلسلہ عروج پر ہے ، کوئٹہ کراچی ، پارا چنار ، گلگت بلتستان ، ڈی آئی خان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کا کوئی بھی علاقہ قتل و غارت گری اور خونریزی سے محفوظ نہیں ، شیعہ عمائدین کو چن چن کو بے رحم گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کوئی دن ایسا نہیں نہیں گزرتا جب اہل تشیع کی لاشیں نہ اٹھائی گئی ہوں ہر روز یوم عاشور اور ہر علاقہ کربلا بنا ہوا ہے حکومت اور حکومتی ادارے بے بس ہو چکے ہیں اور ملک کا ہر شہری عدم تحفظ کا شکا ر ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک نظریاتی جماعت ہے جو ملک و قوم کی سلامتی و استحکام ، سرزمین پر پائیدار امن کے قیام، معاشرے کی تطہیر اورنظریہ پاکستان ، دینی عقائد و عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تمام ممکنہ توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے ، موجودہ ملکی حالت کے تناظرمیں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف عوامی شعور کو اجاگر کرنے ، ھکومت ، سیکورٹی فورسز ، اور عدلیہ کی توجہ شیعہ نسل کشی کی جانب مبذول کرانی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے لگایا جانے والا یہ احتجاجی کیمپ بلا شبہ ظلم و جور اور مظالم کی چکی میں پسنے والے مفلوک الحال پاکستانی عوام کے کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے ۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ، اور راولپنڈی و اسلام آباد کی تما م خواتین تنظیموں ، معلمات اور خواتین کے دینی اداروں کی سربراہان کی جانب سے اس کیمپ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے شرکائے کیمپ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ک کیا اور خواتین کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین د دہانی کرائی
احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے آج اعلان کردیا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی پر ریاستی خاموشی اور شیعہ نسل کشی کے خلاف جمعہ کے دن خواتین کی ریلی برآمد ہوگی جبکہ اتوار کے دن بچوں کی ریلی برآمد ہوگی خواتین اور بچوں کی ریلی دہشت گردی سے متاثرہ خواتین اور یتیم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں ریاستی عدم دلچسپی کی مذمت کرینگے
طلبہ اور آغا علی رضوی کی گرفتاری کے خلاف بلتستان بھر میں مظاہرے ریلیاں جاری ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی قیادت میں یادگار چوک پر دھرنا اور استقبالیہ جلسہ
آغا علی رضوی اور طلبہ رہا کئے گے سکردو کی جانب روانہ
بلتستان کے علاقے خپلو ،کھرمنگ،روندو، کچورہ ، میں بھی احتجاج جاری دسیوں ہزار خواتین کا ایک قافلہ سکردو شہر سے گمبہ سکردو آغا علی کے استقبال کے لئے روانہ
سیمینار میں حزب اللہ لبنان کے سیاسی امور کے انچارج ڈاکٹر احمد ملی القدس کمیٹی کے انچارج حیدر دقماق کی خصوصی شرکت
مقررین نے فلسطینیوںکی ثابت قدمی، استقامت اور تحر یک آزادی فلسطین میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی
کراچی ( وحدت نیوز) ١ یم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بارگاہ سید فاطمہ زہرا میں اسلامی بیداری سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں حزب اللہ لبنان کے سیاسی امور کے انچارج ڈاکٹر احمد ملی القدس کمیٹی کے انچارج حیدر دقماق اورا لقدس ایسو سی یشن لبنان کے راہنما بو علی نے خصوصی شرکت کی ، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے صدر صابر کربلائی اور آغا صادق رضا تقوی بھی ان کے ہمراہ تھے ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سیاسی امور کے انچارج ڈاکٹر احمد ملی نے تحر یک آزادی فلسطین میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں خواتین مردوں کے شانہ بہَ شانہَ رہی اور ہر قدم پر ان کا ساتھ دے رہی ہیں ہماری دلی آرزو ہے کہ پاکستانی خواتین بھی تحریک آزادی فلسطین میں اپنا کردار ادا کریں ا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہم سے کئی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ،اسے 2006میں جو عبرتناک شکست ہوئی وہ اس کو کبھی نہیں بھولے گی،اسرائیل سمجھ رہا تھا کہ لببان خطے کے اعتبار سے چھوٹاہے اور یہاں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں لہٰذا وہ اپنی مکاریوں سے ان کے درمیان اختلاف پیدا کر کے انہیںاسرائیل سے صلح کرنے پر مجبور کردے گا یہ اس کے وہم و گمان بیں بھی نہیں تھا کہ لبنان اس کے لیئے اتنا بڑا خطرہ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم کو یہ قوت کربلا سے ملی اور ہم کو بیدار کرنے والے رہبر کبیرآیت اللہ خمینی ہیں جنھوں نے یہ پیغام دیا تھا کہ اگر کامیابی چاہتے ہوں تو کربلائی انداز میں سوچو اور عمل کرو، ڈاکٹر احمد ملی نے کہا کہ رہبر کبیر کی وجہ سے ہم کو شعور اور بیداری کا درس ملا اور آج یہ شعور اور بیداری لبنان سے نکل کر شام تک جا پہنچی ہے مگر اس بار جمہوریت اور آزادی کے نا م پر اسرائیل فتنة اٹھا رہا ہے ، انھوںنے کہا کہ ہم رحم کی اپیل نہیں کرتے ہمارا مقصد یہ ہے کہ عالم اسلام کو آگاہ کریں کہ سر زمین فلسطین سے ف فلسطینی مسلمانوں کو بے داخل کیا جارہا ہے ،پاکستان ،افغانستان،برما،بحرین میں جو کچھ ہورہا ہے ان سب کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اور پاکستانی عوام نے اسرائیل کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ سیمینار سے لبنان کی القدس کمیٹی کے انچارج حیدر دقماق نے بھی خطاب کیا انہوں نے اپنے مختصرخطاب میں اسرائیل کی بربریت اور فلسطینوں کی ثابت قدمی اور استقامت پر روشنی ڈالی، سیمینار کے دوران آغاصادق رضا تقوی نے مترجم کے فرائض سر انجام دیئے انجام دیئے جبکہ صابر کربلائی نے حزب اللہ لبنان کے وفد کا تعارف کرایا،ختمام پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدرخواہر زہراہ نجفی نے فلسطین فانڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سمینار میںایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے تمام یونٹس کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس شعبہ طالبات نے بھرپورشرکت ک