The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جامع مسجد الحسین اچھرہ ماربل مارکیٹ لاہور میں اجتماعی،تربیتی،معرفتی خواتین کے لیئے اعتکاف کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دوران اعتکاف مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جیس میں مختلف علمائے کرام نے دروس دیئے۔ مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ابوذر مہدوی نے فلسفہ اعتکاف اور اسرار اعتکاف پر جامع درس دیا اور خواتین کی تربیت کو معاشرہ سازی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب آیت اللہ روح اللہ خمینی (رح) نے ماں کی گود کو یونیورسٹی یعنی درس گاہ کا درجہ دیا کیونکہ بچے کی پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہیں بہتریں ماں ہی اعلیٰ معاشرے کی تکمیل کیلئے کردار ادا کرتی ہیں۔ معتکفین سے جامع مسجد الحسین کے خطیب علامہ حسن رضا قمی نے عبادات اور دعا کے موضوع پر درس دیتے ہوئے کہا کہ معصومین (ع) کا فرمان ہے کہ دعا مومن کا اسلحہ ہے معاشرے میں بگاڑ کی اصل وجہ مسلمانوں کا دعا و عبادات سے دوری ہیں اگر ہم غیراللہ کے بجائے رب زوالجلال کے سامنے سربسوجود ہوں تو ان تمام خرافات سے معاشرہ پاک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آئے دن آفات جو کبھی دہشت گردی،سیلاب،قحط ذدگی، ناگہانی اموات کا اصل سبب احکامات الہی سے دوری اور دعا و عبادات سے غافل ہونا ہے۔
معتکفین سے خطاب میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خواہر خانم سکینہ مہدوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہیں کہ وہ ملت کی خواتین کی تربیت اور بیداری میں حالات جیسے بھی ہوں کردار ادا کریں الحمد اللہ آج پاکستان میں ملت جعفریہ کے خواتین ملی،مذہبی امور میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہیں چاہے وہ ملک میں ہونے والے سانحات میں دشمن کے خلاف ہونے والے مظاہروں،دھرنوں،امدادی کاموں،یا تربیتی و تبلیغی امور ہوں ہر جگہ خواتیں صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ اجتماعی اعتکاف میں نوجوان بچیوں کی بڑی تعداد شریک تھیں۔ لاہور شہر میں خواتین کی اجتماعی اعتکاف کا پہلا منظم اور پر وقار اجتماع تھا جو قابل تعریف اور قابل تقلید پروگراموں میں سے تھا۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما تقوی کی بھی اس روح پرور پروگرام کی انعقاد میں گراں قدر خدمات سر انجام دیے۔
وحدت نیوز(کراچی)۔ امریکہ ، اسرائیل و سعودیہ کان کھول کر سن لیں اگر دوبارہ تم نہ حرم مطہر جناب سیدہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو دنیا بھر سے کنیزان زینب (س ) حرم کے دفاع کے لئے صف اول میں کھڑی ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم لیڈیز ونگ صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے کراچی پریس کلب پر حرم جناب سیدہ (س) پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
خانم زہرہ نجفی نے کہا کہ پیروان زینب (س) آج تکفیری دہشتگردوں کی ان کارروائیوں پر سراپا احتجاج ہیں کہ جو انہوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر حملہ کرکے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مقامات مقدسہ پر تکفیری دہشتگروں کے حملوں کے بعد دنیا جان چکی ہے کہ یہ دہشتگرد شام میں عوام کی نہیں بلکہ امریکی و اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، لیکن امت مسلمہ ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے اور دنیا بھر کے شیعہ و سنی عوام ان کی سازشوں کے خلاف متحد و منظم ہیں اور اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ہم نے تمہاری جانب امت میں دراڑ ڈالنے کی پالیسی کو پہچان لیا اور اب ہم اپنے اتحاد سے تمہاری ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، مزارات مقدسہ پر حملہ کرنے والوں نے توہین رسالت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے، نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کے خلاف شیعہ و سنی مسلمانوں نے احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کے نام پر صیہونیت کے پیدا کردہ لوگ ہیں جن کا مقصد فقط عالم اسلام کو انتشار کا شکار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے تحت شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر باغی تکفیریوں کی جانب سے دہشتگردانہ حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی اور صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی شامل تھیں۔ احتجاجی مظاہرے میں پیروان زینب (س) کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیروان زینب (س) تکفیری قوتوں کی جانب سے اسلام کے مقدسات کے توہین کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گی اور اپنی صدائے احتجاج کو بلند کریں گی۔ اس موقع پر شرکاءنے لبیک یاسول اللہ (ص)، لبیک یا زینب (س) ، امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت دہشت گردی کے خلاف شعار بلند کئے۔
علامہ اعجاز بہشتی نے شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شام میں نواسی رسول بی بی زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے روضہ جات کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کے باغیرت انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،تکفیریت کے پروردہ سامراجی ایجنٹوں نے مقامات مقدسہ پر حملہ کرکے امت محمدی کے جگر کو پارہ پارہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زینب (س) کا روضہ آج بھی ظالم قوتوں کے خلاف ایک مظبوط للکار ہے جو ہمیشہ ہر مظلوم کو طاقت فراہم کرتا ہے اور اسے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی بی زینب (س) کے اس ہی پیغام سے خوفزدہ ہوکر اسلام کا کلمہ پڑھنے والوں نے اپنے جد امجد یزید کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ظلم کی وہ تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک ہر باضمیر شخص کے لئے ایک دردناک یاد ہے، لیکن بی بی زینب (س) کے پیغام پر عمل کرنے والے ہمیشہ کردار زینبی ادا کریں گے اور ہر ظالم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کریں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ شام میں محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس بہادر بی بی نے واقعہ کربلا کے بعد فوج یذید اور یذیدی سوچ کو شکست دی، آج بھی اولاد یذید بی بی زینب (س) سے خوفزدہ ہے۔
سرزمین پاکستان سے ہم زینبیات حرم سیدہ زینب (س) کی حفاظت کے لئے اپنے حزب الہیٰ بھائیوں کے شانہ بشانہ دفاع اور حفاظت کے لئے تیار ہیں ۔
آج کا یزید ملعون بھی جناب سیدہ زینب (س) کے جلال و جمال سے خوف ذدہ ہے ۔
وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کی جانب سے راکٹ حملہ کے خلاف ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد الزہراء ہال اسکردو میں ہوا۔ احتجاجی مجلس سے خطاب ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنماء معلمہ سیدہ عصمت رضوی نے کہا کہ شام میں حضرت زینب کبری س کی روضہ اقدس پر حملہ یزید وقت کی کارستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ظالم طاقتیں فکر کربلائی اور سفیر کربلا کی فکر سے پریشان ہیں۔ روضہ زینب (س) پر حملہ دراصل خانواندہ نبوت و وحی پر حملہ ہے۔
عصمت رضوی نے کہا کہ رسول مکرم (ص) کی نواسی، علی کی بیٹی اور ثانی زہراء نے امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد شام و کوفہ کے درباروں میں جا کر یزید اور یزید کے پیروکاروں کے تخت و تاج کو جس بہادری اور شجاعت کے ساتھ روند ڈالا وہ قیام قیامت تک کے یزیدیوں کے منہ پر طمانچہ اور یزیدیت کی شکست کی بین علامت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابوجہل و یزید کے فرزندوں سے چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی خانوادہ رسالت سے بغض و عناد ختم نہیں ہوا اور اب بھی اہلبیت ع کے شعار کو مٹانے کے درپے ہیں۔ یزیدی طاقتوں کو یہ واضح ہو جانا چاہیے کہ اہل بیت ع کا نور کفر کی ہواوں سے بجھنے والا نہیں ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے پنجاب اسمبلی کی رکن نگہت شیخ کے بس ہوسٹس پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا وحیدہ شاہ اور نگہت شیخ میں فرق صرف پارٹی کا ہے، وحیدہ شاہ کے تھیٹر پر سوموٹو ایکشن لینے والے منصف آج قوم کی ایک بیٹی پر رکن صوبائی اسمبلی کے تشدد اور بھیرہ پولیس کی جانب سے بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے پر خاموش کیوں ہے؟ سوموٹو ایکشن لینے والا قاضی اس واقعے پر کیوں سو رہا ہے؟ اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ یہاں انصاف صرف مخصوص پارٹی اور طبقے کو ہی ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولائے متقیان کا قول ہے کہ اقتدار اور دولت ملنے سے لوگ بدلتے نہیں بلکہ بے نقاب ہوتے ہیں اور یاد رکھیں حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خانم سکینہ مہدوی نے فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران خواتین پر پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ابھی ایک ہفتہ بھی اقتدار سنبھالے نہیں گذرا اور عوام خصوصاً خواتین پر تشدد کرکے اپنی کارکردگی میں ایک سیاہ باب رقم کر دیا۔ انہوں نے کہا چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے جمہوریت کے راگ الاپنے والوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کر دی، الیکشن میں کئے گئے بلند و بانگ وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشرے میں خواتین پر ظلم و تشدد روز کا معمول بنتا جا رہا ہے، حکمران طبقہ محض زبانی یا اخباروں میں مذمتی بیان دے کر واقعے کو سرد خانوں کی نذر کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد واقعے سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، عوام بالخصوص خواتین کو اپنا حق مانگنے کی اتنی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، ایسے واقعات تو غیر مسلم معاشروں میں بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اِس گھناؤنے جرم میں ملوث سرکاری ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر قوم کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہونگی۔
وحدت نیوز (لاہور )مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام جشن مرج البحرین کانفرنس قصر نور ہال فیروز پور روڈ کلمہ چوک لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (کراچی ) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے " یوم خواتین" اور "ولادت شہزادی کونین، جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،" کے سلسلے میں میلاد "المحسن ہال "میں منعقد کیا گیا. جسمیں شہر کے مختلف علاقوں سے ناسازگار حالات کے باوجود خواتین کی کثیر تعداد نے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 151سید اسد عباس شاہ کے حلقہ کی خواتین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیدوار صوبائی اسمبلی سید اسد عباس شاہ نے کی۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سکینہ مہدوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہر باشعور شہری اپنے ووٹ کو انتقام سمجھ کر استعمال کرے اور ان کرپٹ، چور اور لٹیروں کو بے نقاب کرکے پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔ خانم سکینہ مہدوی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ امام حسین (ع) کی امانت ہے، جسے مکتب کی بنیاد پہ دیا جائے گا۔ 11مئی کو پاکستان کی غیور عوام اپنے حق کا صحیح استعمال کرکے ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ خانم سکینہ مہدوی نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی151 کی خواتین نے آج اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید اسد عباس شاہ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنا مضبوط، مکمل اور جامع منشور رکھتی ہے، جس میں تمام مسالک کو اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسا الائنس ترتیب دے گی، جس سے دہشت گرد عناصر کو کمزور کیا جائے گا