The Latest
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح اسل سال بھی مختلف کچی آبادیوں ، گوٹھوں میں رہائش پزیر 135سے زائد مستحق خانوادگان میں راشن تقسیم کیا گیا، سادہ مگرپروقارتقریب تقسیم راشن ضلعی سیکریٹریٹ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی علامہ نسیم حیدر زیدی اورعلامہ محمد علی فاضل تھے،جبکہ ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس سمیت ثمرزیدی، سعید رضا، اسد علی زیدی ، عارف زیدی ، رضا علی اور دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے، علاوہ ازیں خیر العمل فائونڈیشن کےچیئر مین نثارعلی فیضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس کو مسلسل چا ربرس سے جاری رمضان راشن پروجیکٹ کے اس برس بھی مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک تماوں کا اظہا رکیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی کا صوبائی سیکریڑی فلاح بہبود تہور عباس کے ہمراہ شاہداؤ ڈی آئی خان ھاؤسنگ کا لونی کا دورہ انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کالونی کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی۔ علامہ اقبال کالونی کمیتہ امداد امام خمینی کے تعاون سے تعمیر کی جارہی ہے جس میں ۳۰ مستحق خاندانوں کو گھر الاٹ کر دیے گئے ہیں اس وقت اسکی تعمیر اپنے آخر ی مراحل میں ہے۔کالونی کے رہائشی مستحق افراد سے ملاقات کرتے ہوئے گفتگو میں چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اسکی اولین ترجیح معاشرے کے بے سہارا اور محروم طبقوں کی خدمت کرنا اوران کے حقوق کی جنگ لڑناہے۔ایک ایسے ملک میں جہاں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے ۔ دولت کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے افراد پسماندگی اور محرومیت کی دلدل میں دھنس چکے ہیں خیرالعمل فاؤنڈیشن مسا ئل اور وسائل کوآمنے سامنے رکھ کر انہیں حل کرنا چاہتی ہے اس وقت بشمول ڈیرہ اسماعیل خان،گلگت اور لیہ میں ۱۰۰ گھرتعمیر کیے جارہے ہیں جو ان مفلس اور درد مندخاندانوں کے دکھوں پر مرہم کا کام کریں گے،فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے عوام الناس فطرے کی رقوم ایم ڈبلیوایم کےرفاحی شعبے خیر العمل فاؤنڈیشن کو عطیہ کریں۔
وحدت نیوز(حویلیاں) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود و چیئرمین خیرالعمل فائونڈیشن نثارعلی فیضی نے کہا کہ پوری دنیا میں صاف پانی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے پاکستان میں گلگت بلتستان سے لیکر کراچی جیسے بڑے شہر میں بھی پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی حکمرانوں کی گڈ گورننس کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے حکمرانوں کے پاس اس غریب عوام کو سوائے جھوٹے وعدوں کے دینے کے لیے اب کچھ نہیں بچا اقتدار مال وزر کی جمع آوری سے زیادہ کچھ نہیں اس لوٹ کھسوٹ کا نتیجہ ہے کہ تمام ادارے بشمول پانی،بجلی،صنعت،سیاحت،تعلیم اور صحت دیوالیہ ہوتے چلے جا رہے ہیں اور عوام ان سہولیات سے محروم کبھی بھوک کبھی پیاس اور کبھی بجلی نہ ملنے سے موت کی نیند سو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں پانی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید کاظمی اور صوبائی سیکر ٹری فلاح و بہبود سید تہور عباس بھی موجود تھے ۔
معزین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، محروموں اور مستضعفوں کو ان کا حق دلوانے کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے اور اس جدو جہد کے ذریعے سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی ہو سکے ۔ پانی کے منصوبے پر عملدرآمد پر علاقے کے معززین نے خیرالعمل فائونڈیشن اور خصو صا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور نثار علی فیضی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے اقدامات سے اس علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثار علی فیضی نے صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مسرت کاظمی کے ہمراہ معروف ذاکر سید ریاض حسین شاہ رتوال سے پنڈی بھٹیاں میں ملاقات کی اور زیر تعمیر جنت البقیع کمپلیکس کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سید ریاض حسین شاہ رتوال نے کہا کہ اھل بیتؑ کی تعلیمات کا پرچارامن اور استحکام کی ضمانت ہے خدمت انسانیت اھل بیت ؑ کی سیرت کا عملی اتباہ ہے وحدت و اخوت کے داعیوں کو انسانیت کی خدمت کو اپنا طرہ امتیاز بنانا ہو گا مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ فلاح وبہبود خیرالعمل فاؤنڈیشن اس فکر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلامی دنیا میں آل سعود اس وقت ایک سرطان کی صورت اختیار کر چکے ہیں اور مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے مقامات مقدسہ کی توہین سے لیکر معصوم انسانوں کے قتل وخون میں سرگرم ہیں پنڈی بھٹیاں میں جنت البقیع کمپلیکس بی بی سیدہ زہرا کے روزہ کی شبیہ ہو گی اور اسکی تعمیر جنت البقیع کے انہدام اورا سکی یادہ کو زندہ رکھے گی ۔خیرالعمل فاؤندیشن کی جانب سے اس کمپلیکس میں مسجد نبوی کی طرز پر مسجد کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔
وحدت نیوز (ہالا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے حالہ میں جشن ولادت امام زمانہ منعقد کیا گیا جسمیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی جعفری،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہراء نجفی کے علاوہ آغا رضامحمد سعیدی (مدرس مرکز تبلیغات و تحقیقات اسلامی )نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی جعفری نے شرکاء جشن سے ’’ غیبت امام عصر میں خواتین کےکردار‘‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کا انقلاب عالمی انقلاب ہو گا لہذا امام ؑ کی حکومت پوری دنیا پر ہوگی اس کا احاطہ نہایت وصی پیمانے پر ہوگا لہذا اس لحاظ سے منتظر کی ذمداریاں بھی ذیادہ ہو گی لحاظ ہمارا اس جہانی اور عالمی انقلاب میں ہمارا کیا کردار ہو سکتا ہے اسکے لیے امام معصومﷺم ؑ فرماتے ہیں ’’ یہ وہ انقلاب ہوگا جس سے اسلام اور اہل اسلام کو غلبہ حا صل ہوگا‘‘ امام معصوم ؑ ایک منتظر کی ذمہ داریاں بیان فرما رہےہیں کہ حکومت ِامام عصر میں نفاق اقر اہل نفاق کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا ہوگا دعائے افتتاح میں امام فرماتے ہیں کہ پروردگار ہمیں اطا عت امام فرماتے ہوئے اس انقلاب عصر اور حکومت عصر کی طرف دعوت دینے کی توفیق عطا فرما۔
انہوں نے کہ لہذا ہماری ذمہ داری پھر کیا بنتی ہے جب ایک ایسی ہستی کے منتظر ہیں جو ہر چیز کو اسکے حاصل مقام دیں گے تو پھر ہماری سب سے پہلی ذمہ داری ایسے میں کیا ہے کہ ہم خود دیکھے کے ہمارے وجود میں ہمارے اعمال میں ہماری زندگیوں میں ہر چیز اسکے اصل مقام پر ہے یعنی نماز ہے تو آیا وہ اس انداز سے ہے جیسی ہونی چاہیے ہماری زندگی کے دیگر اعمال ہم اس انداز میں انجام دیں رہے ہیں جیسے دینے چاہیے لہذا سب سے پہلے ہمیں اپنی ذات میں اپنی زندگیوں میں ایک منتظرامام عصرکو سب سے پہلے اپنی زندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔لشکر امام میں خواتین بھی ہوگی ان کا کردار کیا ہوگا؟ جسطرح رسول اللہﷺ کے دور میں روایت ملتی ہے کے جسطرح رسول اللہﷺکے سپاہی جب زخمی ہوتے تو وہ خواتین زخمیوں کی مرہم پٹی کرتی تھیں لہذا امام عصر کے دورحکومت میں بھی خواتین کو نہایت اہم ذمہ داریاں دی جائے گی جیسے کہ مسلمانوں کی فلاح کے متعلق جو بڑے اہم امور ہوگے ان میں بھی امام انکو شامل کرئیں گے۔لہذا یہاں یہ بات واضح ہو جاتی ہے کے خواتین کا بھی سیاسی اور اجتماعی معاملات میں اہم کردار ہے اسلیئے ہمیں ابھی سے سیاسی اور اجتماعی میدان میں اپنی ذمدایوں کو ادا کرنا ہوں گی ابھی سے عصر امام کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا جیسے ابھی بلدیاتی الیکشن آنے والے ہیں آپ میں سے کوئی خاتون اگر یہ سمجھتی ہے کہ میں اسطرح ذیادہ بہتر انداز میں لوگوں کی مظلوموں کی مدد کر سکتی ہوں تو اس چاہیے کہ وہ آگے آئے یوں ہی تو تیاری ہوگی عالمی انقلاب کی مگر ہم کو اسلامی شرعی اصولوں کی پابندی کا خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے گھر سے اپنے معاشرے سے ہی اٹھانا ہوگا تاکہ ہم بہتر ین انداز سے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ انقلاب امام حجت کا استقبال کر سکے۔ ہم اپنے ملک کے آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ ہیں ہم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا خواتین وہ جو گھر کے نظام کو بہتر بناتی ہے ا س کا کردار معاشرئے کے نظام کو بہتر بنانے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اسلامی حجاب میں رہتے ہوئے ،فرائض و واجبات کی پابندی کرنے کے ساتھ اگر وہ سیاسی اور معاشرتی ذمہ داریاں بھی ادا کرئے تو معاشرے کو بہترین بنانے میں ان سے بہتر کوئی اپنا کردار ادا نہیں کر سکتا ۔خواتین اسلامی وحدت کا پرچار سب سے بہتر انداز میں کرسکتی ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ مردوں کہ مقابل خواتین روابط کو قائم رکھنے میں ذیادہ فعال ہوتی ہیں لہذا عالمی انقلاب کو اور اسکے پیغام کو دوسرے مکتب فکر تک پہچانے میں پہچائے اپنی مجالس،جشن کی محافل جو امام حجت سے متعلق ہوں تاکہ دوسروں کو بھی معلوم ہو کہ وہ بے سہارا نہیں امام حجت صرف ہمارے نہیں ان کے بھی امام ہیں تاکہ وہ بھی محسوس کر سکے کہ وہ بھی بے سہارا نہیں انکا ولی و سرپرست موجود ہے تاکہ وہ بھی خود کو آمدہ کرسکے امام حجت کے انقلاب کے لیے عقیدت انکے دلوں میں بھی موجود ہے بس ہمارا کام اس محبت کو اس قدر کرنا ہے کے وہ نکھر کر سامنے آجائے،آخر میں خانم ہما مہدی جعفری نےکہاکے بس ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم جس جگہ بھی ہو جو د ہوں کوئی بھی مقام و منصب رکھتے ہوں جہاں کہی بھی ہوں اپنے منتظر ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں ۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبی سندھ کی سیکر ٹری جنرل خواہر یما مہدی جعفری کی ہدایت کے مطابق سندھ کے مختلگ اضلاع میں بچت بازار لگائے گئے ۔حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے درگاہ شریف یونٹ 4 میں بچت فیسٹیول لگایا گیا اس فیسٹیول میں استعمال شدہ اشیاء کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر نہایت کم قیمت میں فروخت کیا گیا۔اس استعمال شدہ اسیائ کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا تھا ان اشیاء میں شامل کپڑے،آرٹی فیشل جیولئری ،برتن، الیکڑونکس وغیرہ کی اشیاہ شامل تھیں۔ اسکے علاہ بھی مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے بہت سے اسٹالز لگائے گئے ۔اس بچت بازار کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی جعفری کا کہنا تھاکے ہمارا اس بچت بازار لگانے کا مقصد یہ تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں ہرطرف مہنگائی اپنے زور پر ہے اور ایک غریب انسان کے لیےنہایت مشکل ہوتا ہےکے وہ رمضان اور عید کی خوشیاں منا سکے اور خریداری کر سکے اور اپنے بچوں کو وہ خوشیاں دے سکے جو انکا حق ہے لہذا ہم نے کو شیش کی کہ ہم وہ استعمال شدہ جمع کریں جوقابل استعمال ہوں حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین نے چار دنو ں میں ان اشیاء کو منتخب کیا جو کے بہتر حالت میں تھیں اسکے بعد ان تمام چیزوں کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے میں حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین نے نہایت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پھر ان تمام چیزوں کو اس بچت بازار میں بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔
صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی جعفری اس بچت بازار کی سب سے نمایاں خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس میں آنے والے کوئی بھی خالی ہاتھ نہیں گئے کیوں کے ہم نے قیمت کے بجائے اس ماہ مبارک میں مہنگائی کے ستائے لوگوں میں خوشیاں باٹنے کو ترجیح دی۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے خصوصی طور پر بچت بازار میں شیعہ ایکشن کمیٹی،پیام اسلامی فاونڈیشن اور مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد ڈویژن کے سیکرٹری جنرل آغا امداد نسیمی کو دعوت دی گئی جنہوں نے بچت بازار کا دورہ کیا اور ایک منفرد بچت بازار کے انعقاد پر بارکباد پیش کرتے ہوئے اسطرح کے مزید منفرد پروگرامز کرتے رہنے کی تا کید کی۔اسکے علاوہ شیعہ ایکشن کمیٹی کے عہدیدار عزادار نقوی نے بھی بچت بازار کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کو منفرد پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) دعائے زہراہ ویلفیئر آرگنازیشن حیدرآباد کی جانب سے ماہانہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایام ماہ رمضان کی ٖٖفضیلت کے حوالے سے خطاب کیلئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی جنرل سیکریٹری خانم ہما مہدی جعفری کو مدعوکیا گیاتھا۔آپ نےکہا کہ ماہ رمضان برکت و رحمت اور طلب مغفرت والا مہینہ ہے یہ مہینہ تمام مہینوں سے افضل ہے یہ وہ مہینہ ہے جسمیں ہم اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اس ماہ مبارک میں ہماری سانسیں تسبیح شمار ہوتی ہیں ہماری دعائیں مستجاب ہوتی ہیں،خواہر ہما مہدی جعفری نے خطبہ شعبا نیہ کے چند نکات پیش کیے آپ نے کہاکے رسول خدا نے فرمایا کہ"اے لوگو!یقینا تمھارے نفوس تمھارے اعمال کے بدلے گروی ہیں انہیں استغفار کے بدلے آزاد کروالو،تمھاری کمر گناہوں کے بدلے بوجھ سے خمیدہ ہو چکی ہے سجدوں کو طوک دے کر اپنی پشت کو ہلکا کرو۔
آخر میں آپ نےکہا کہ یہ ماہ مبارک جس میں ہمارا ہر نیک عمل افضل ترین عبادت کا مقام رکھتا ہے تو اگر اس ماہ مبارک میں ہم کسی محتاج کی حاجت پوری کرتے ہیں جیسے کسی مستحق کو راشن دینا تو یہ عمل یہ عبادت صرف افضل ہی نہیں بلکہ یہ طرز عمل تو پروردگار کے عاشقوں کا ہیں لہذا اس ماہ مبارک میں جو ان اعمال کو انجام دیتا ہے یقینا پروردگار اس کا شمار بھی اپنے محبوب بندوں میں کرتا ہے۔نشست کے آخر میں سوال و جواب کاسیشن رکھا گیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹرایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خواہر تحسین شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان روز جمعہ امریکی و سلفی اسلام کے پیروکاروں کا حالت سجدہ میں اسلام ناب محمدی کے پیروکاروں کو خون میں نہلا دینے کا عمل جہاں داعش،القاعدہ کی بربریت پر مبنی سوچ کا مظہر ہے وہاں پوری ملت اسلامیہ کو باطل و حقیقی اسلام مخالف قوتوں کے خلاف یکجا کردینے کا باعث بنا ہے جس کا حقیقی مظاہرہ سنی و شیعہ کو یت کے مسلمانوں نے عملی یکجہتی کا اظہا رکر کے کیااسلام کا نقاب اوڑھے اسلام مخالف قوتوں کو صرف اور صرف ملت اسلامیہ اتحاد اور شجاعت کی قوت سے لیس ہو کر ختم کر سکتی ہے ۔سجدوں میں خون میں نہانا سنت شبیری و حیدری ہے یہ جذبوں کو تو انا تر کر سکتی ہے کم نہیں شہداء کویت یقیناً بلند مقام پر فائز ہوں گے اور ان کے خانوادگان ہمارے لئے باعث برکت ہیں۔کویت کے مظلوم شیعہ نمازیوں کا خون مسلمانوں کی بیداری اور داعش کی نابودی کا باعث بنے گا۔
وحدت نیوز (گلگت) گلگت کے ایک غریب اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی بی بی سلیمہ مجلس وحدت مسلمین کےپلیٹ فارم سے رکن صوبائی اسمبلی نامزد ہونے والی پہلی خاتون قرار پائی ہیں، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی مجموعی تعداد 3ہو گئی،بی بی سلیمہ انتہائی ہونہار، قابل خاتون ہو نے کے ساتھ ساتھ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، جن کے ممبر اسمبلی بننے سے ایم ڈبلیوایم نے ثابت کردیاکہ الہیٰ جماعت میں منصب ، شہرت اور دولت نہیں بلکہ کردار ، سیرت اور قابلت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود وخیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کویت میں مسجد امام صادق ؑ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش اور سعودیہ اسلام کے لبادے میں یہودی عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ ماہ صیام کی حرمت کو پامال کر کے روزہ دار نمازیوں کو شہید کرنے والے مسلمان تو دور انسان بھی کہلانے کے لائق نہیں ہیں ،خلیجی ممالک میں داعش کی بڑھتی ہوئی اسلام و انسان دشمن سفاکیت پر پوری عالمی برادری کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔داعش اسلام کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے لیے خطرہ ہیں جو کہ اسلام کے نام پرسفاکیت کی ترویج کررہے ہیں ۔ان خیا لات کا انہوں نے اٹک میں الزہراؑ ٹیکنیکل سینٹرکے دورہ اور افطار ڈنر کے موقع پر تنظیمی ورکروں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نثار علی فیضی نے کہا کہ قطیف اور دمام کے بعد کویت میں خود کش حملے لمحہ فکریہ ہیں سلفیت اور خارجیت کی تعلیم دینے والے سعودی عرب اور داعش ایسے واقعات کو اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ اسلام بیداری کی لہر سے خائف صہونیوں نے اسلام کے چہرے کو بگاڑنے کی سازش کو جاری رکھا ہوا ہے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ اس کام کے لیے انہیں ہر سطح کے جاہل ، نفس پسند اور شدت پسند مزدورہر ملک میں آسانی سے مل جاتے ہیں ۔ یمن کے بمباری معصوم بچوں کی ہلاکت سے لیکر داعش کے ہاتھوں بیدردی کے ساتھ آئے دن افراد کے قتل عام کے مناظر بربریت و سفاکیت کی ایک تاریخ رقم کررہے ہیں ۔تقریب سے مرکزی مسؤل آفس علامہ اصغر عسکری ،صوبائی سیکرٹری فلاح بہبود مسرت عباس کاظمی اور سید توصیف الحسن نے بھی خطاب کیا۔