The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن کے خوا تین ونگ کے زیراہتمام کا رکنوں کے لئے ایک تر بیتی اور تعلیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پا رٹی کے خوا تین ونگ کے عہدے دا ران اور کارکنوں نے بڑی تعدا د میں شر کت کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے مجلس وحدت خو اتین ونگ کے رہنما وں نے کہا کہ معا شرے میں مثبت تبدیلی اور اسکی تعمیر و تر قی میں خوا تین کا کر دا ر انتہائی اہم ہے جس سے انکار ممکن نہیں عوام میں شعو ر اور آگا ہی میں خو اتین کا اہم رول ہے پارٹی میں خواتین کی کارکر دگی کے حو الے سے با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ڈیڑ ھ سا ل میں معاشرے کے اندر جو بیداری آئی ہے اُس میں معا شر ے کے ہر فر د کے سا تھ سا تھ خواتین نے انتہائی اہم کر دار ادا کر تے ہوئے معا شرے میں ایک نئے جو ش و ولولے کو ایجا د کیا اور اس میں پارٹی کار کنوں نے جومثبت کر دار ادا کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں سیاسی حوالے سے قوم کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو قا بل ستائش ہے او ر پارٹی اس کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے اس سلسلے میں شعبہ خواتین کی ذمہ دا ری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ پارٹی پیغا م کوگھر گھر پہنچا ئے اور پا رٹی کے بنیا د ی یونٹس کو مزید فعال بنا ئے تاکہ آنے والے پارٹی انتخا با ت میں وہ بہتر ین قیا دت کو سا منے لاسکیں جواس شعبے کو مزید فعال بنانے میں بہتر کردار ادا کر سکے اس ضمن میں پارٹی کے ہر کارکن پر بھاری ذمے دا ر ی عا ئد ہو تی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت دختر رسول خدا (ص)جناب فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سالہائےگذشتہ کی طرح امسال بھی عظیم الشان جشن مرج البحرین کا انعقاد کیا گیا ، الحمراہال لاہور میں منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ ابوزر مہدوی،معروف مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری صاحبہ ، مرکزی سیکریٹری ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خانم سکینہ مہدوی، مہتمم جامعہ نعیمیہ مفتی راغب حسین نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما سعید رضوی ، معروف منقبت خواں اور ذاکر اہل بیت ع مقدس شاہ کاظمی اور عیسائی برادری کے صدر ڈاکٹرکنول فیروز،پہلی وومن پائلٹ شہناز لغاری اور معزز مہمانان گرامی نےبھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نےخصوصی شرکت کی ۔اس تقریب سعید میں اہل تشیع علماء و عوام کے علاوہ اہل سنت علمائے کرام اور خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس عظیم الشان جشن مرج البحرین میں مختلف نعت ومنقبت خواں حضرات نے بارگاہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جب کہ جشن کے اختتام پر علامہ امین شہیدی نےبذریعہ قراندازی پانچ خوش نصیب خواتین وحضرات میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیئے اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمی خواہران میں ایوارڈ بھی تقسیم کیئے گئے۔
وحدت نیوز(قم المقدسہ) شہزادی کونین، ام ابیہا، حضرت فاطمۃ الزہرا (س) اور انکے باشرف فرزند، بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے قم کی مقدس سرزمین پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جشن کا یہ پروگرام مدرسہ زینبیہ (س) میں منعقد ہوا، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بابرکت محفل میں خطباء نے بی بی دو عالم (س) کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی اور امام خمینی (رہ) کو سیرت فاطمیہ کا روشن نمونہ قرار دیا۔ اس محفل کے مہمان خصوصی مدرسہ امام خمینی (رہ) قم کے مسئول امور فرہنگی حجت الاسلام والمسلمین امیر حسین حسینی تھے۔ حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے اپنے صدارتی خطاب میں حضرت زہرا (س) کی سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت فاطمہ (س) نہ فقط خواتین کے لئے بلکہ مردوں کے لئے بھی اسوہ حسنہ ہیں۔ جشن کے اختتام پر مہمانان خصوصی کے ذریعے "خطبہ فدکیہ" کے انعامی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنی والی خواتین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے آفس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرانجفی کے ساتھ شعبہ خواتین کراچی ڈویژن و یونٹس کی میٹنگ کا انعقادکیا گیاجسمیں خانم زہرانے کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پورے پاکستان میں ہمیں خا ص کر کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی آئے دن ہماری ملت کے سرمائے کو دہشگرد گولیوں کا نشانہ بناں رہے ہیں آپ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ شاہد اللہ شاہد جو اب یہ کہہ رہے ہیں کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا حرام ہے تو اب یہ خیال کیسے آگیا؟ ہم سب نے دیکھا کہ سعودیہ سے فنڈز آنے کے بعد پورے ملک میں خا ص کر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مزید تیزی آ گئ ہے۔ایسے میں ہماری ذمہ داری کیا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے جوانوں کو ہماری ملت کے سرما ئے کبھی کوئی پروفیسر،ڈاکٹر، انجینئر تو کبھی کوئی وکیل چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے ان کا جرم ایک تو یہ ہے کہ یہ شیعہ ہیں دوسرے یہ کے یہ اپنے وطن کی خدمت اور اس کی ترقی کی ضمانت ہیں ایسے میں خاموشی ایک جرم ہے ہماری موجودہ حکومت ہماری قاتل بھی ہیں اور مجرم بھی۔خانم زہرانے کراچی ڈویژن اور تما م یونٹس کو تاکید کی کے وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کے لیے پروگرامز مرتب کر یں ملت میں وحدت کی فضاء پیدا کریں یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں یہ ملت کی دفاع کا وقت ہے یہ وحدت کا وقت ہے آپس میں روابط کو مضبوط کرئے اختلافات کو دورکریں صرف اپنے مکتب فکر سے ہی نہیں بلکہ اپنے پروگرامز میں ودسرے مکاتب فکر کے لوگوں کو بھی دعوت دیں۔
خانم زہرہ نے خطاب کے بعد نماز جماعت ادا کی گئی۔ نماز با جماعت کے بعد کا بینہ کے ساتھ ایک نشست کا انعقاد کیا گیاجسمیں خانم زہرانے کابینہ کو اپنی فعالیت کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں ہم کو مزید قوت۔طاقت،خلوص،لگن اور ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔یہ ہمارا شریعئ فریضہ ہے کہ ہم نے جو ذمہ داری قبول کی ہے اورجوعہد اپنے امام زمانہ عج سے کیا ہے۔اسے بخوبی انجام دیں۔خانم زہرانے شعبہ خواتین میڈیا کی کارکردگی اور ان کے کام کو سہراتے ہو ئے انھیں مزید فعال پونے کی تاکید فرمائی۔خانم کا کہنا تھا کہ بے شک ابھی ہمارے پاس وسائل کی کمی ہےمگرجومخلص افراد ہوتے ان کے لیےوسا ئل کی کمی نہ ہی کوئی روکاٹ ثابت ہوتی ہے اور نا ہی انکو کبھی بھی ہدف کے حصول سے دور نہیں کرتی ہےلہذا ہم پروردگار عالم سے دعا کرتے ہیں کہ خدایا" تو ہمیشہ ہمیں راہ حق پر کامزن رکھنا اور راہ حق میں ہر آنے والی روکاوٹ سے ہمیں باخوبی طور پر عبور کرنے کی توفیق عطا فرمانا بے شک تو حق پر چلنے والوں کی مدد ضرور فرماتا ہے۔نشست کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین لیڈیز وونگ کے صوبائی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے ملک کو غیر مستحکم کر نے کی سازش ہے ، کراچی انسانی خون کا کنواں بن چکا ہے ، روزانہ ایک درجن سے زائد بے گناہ شہریوں کا قتل معمول بن چکا ہے، حکمرانوں کی بے حسی ملک کو مذید نقصان پہنچا رہی ہے جنہوں نے ملک کے کسی شہری کی جان نہیں بخشی حکمران ان سے اپنے اقتدار کی بخشش کی بھیک مانگ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پرایم ڈبلیوایم خواتین ونگ کراچی کے زیر اہتمام ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے افراد کے لواحقین سمیت خواتین کارکنان اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہرے میں شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نامنظور نا منظور دہشت گردی نا منظور ، ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرو، امریکہ مردہ ، طالبان مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور مذاکرات نامنظور کے نعرے درج تھے۔
خانم زہرا نجفی نے کہا کہ وطن عزیز کو کسی بیرونی نہیں بلکہ داخلی دشمن سے خطرہ ہے، طالبان اور ان کے پشت پناہ سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے زہر قاتل ہیں ، ایک منظم پلاننگ کے تحت ملک کو غیر ملکی ایجنڈے پر دہشت گردوں کے سپرد کیا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کو اسلامی مقاومت کے ہاتھوں ہو نے والی تاریخی شکست کے بعد پاکستان تکفیری دہشت گردوں کے آقاؤں کا تختہ مشق بننے جا رہا ہے ، پاکستان کے نا عاقبت اندیش حکمران محض چند ڈالروں اور ریالوں کے خاطر قومی سالمیت اور استحکام کو داؤپر لگانے میں مصروف ہیں ،انہوں نے مذید کہا کہ کراچی میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ خصوصاً شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی اندہوناک قتل و غارت گری بے حس حکمرانوں ، قانون نافذ کر نے والے اداروں اور عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، شدید مالی پریشانیوں ، تنگ دستیوں اور معاشی مشکلات کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر، انجینئر اور وکیل بننے والے افراد کو بلاجواز دن دھاڑے قتل کر دیا جانا قومی المیے کا سبب بننے گا، یہ تمام کاروائیاں ملک کو پڑھے لکھے لوگوں سے نجات دلاکر جاہل انپڑھ دہشت گردوں کو مسلط کر نے کے لئے کی جارہی ہیں ۔روزانہ کی بنیاد پر شہید ہو نے والے بے گناہ شہریوں کے معصوم بچوں ، بیواؤں ، بوڑھی ماؤں کی آہیں اور سسکیاں بے حس حکمرانوں کے قتدار کے زوال کو سبب بنیں گی۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام کو متنبہ کیا کے اگر ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور گرفتار دہشت گردوں کو فوری سزا دینے میں مذید سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیاتو ایم ڈبلیو ایم شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہو گی اور پھر ہمارا احتجاج دہشت گردوں اور نا اہل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔
وحدت نیوز(خیر پور) ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی کابینہ نے خیرپور میں 16 مارچ کو منعقد ہونے والے" لبیک یا رسول الله (صلی الله علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس " کے حوالےسے خیرپور میں اپنے دورے کا آغاز کردیا ہے.اور انتہائی جوش اور جذبے ہکے ساتھ عوامی رابطہ مہم جاری و ساری ہے. خواتین کو اس پروگرام کے حوالے سے شعور اور آگہی دی جا رہی ہے.اور خواتین کا اس کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے جذبہ ایمانی اور جوش و خروش انتہائی بلندیوں پہ ہے. کردار فاطمیہ (علیہ سلام) اور جذبہ زینبی (علیہ سلام) سےسرشار خواتین نے اعلان کیاہے کہ چاہے کیسے بھی حالات ہوں ، خواتین اس مقدس اور پاکیزہ اجتماع میں اپنے بچوں کیساتھ ، بلا کسی خوف و خطر اور ہر روکاوٹ کو دور کرتے ہوے مردوں کے شانہ بشانہ شرکت کریں گی۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا المناک واقعہ مذاکرات کی حامی طاقتوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ایوان اقتدار سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر اس طرح کی کاروائی سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ راولپنڈی کی سیکریٹری جنرل خانم رباب زیدی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کچہری کے واقعہ فوج کے بعد اب عدلیہ کے لیے جارحانہ للکار ہے۔دہشت گرد عناصر اپنے حلقہ اثر کی وسعت دکھانے کے لیے ایسی کاروائیوں میں مشغول ہیں حکومت کو ان کے خاتمے میں سنجیدگی دکھانا ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے دارالحکومت میں سیکورٹی پر اطمنان کا اظہار ان کی دانستہ کوتاہی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام افواج پاکستان اور شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پیامِ شہداء و اتحادِ امت کانفرنس منعقد ہوئی،اس عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام لبرٹی کیسل مین بلیووارڈ گلبرگ میں کیا گیا تھا ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، مرکزی مسئول شعبہ خواتین محترمہ سکینہ مہدوی، منہاج القرآن کے ناظم اعلٰی خرم گنڈا پور، علامہ ابوزر مہدوی، علامہ حسن ہمدانی، مولانا ہاشم موسوی، ممبر بلوچستان اسمبلی آغا سید رضا، مسیحی برادری سے بشپ نذیر عالم نے شرکت کی جبکہ کوئٹہ سے خانوادہ شہداءکو خصوصی طور پر اس ، پی این ایس مہران پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہو ئے جام شہادت نوش کر نے والے لیفٹینٹ یاسر عباس کے والد کرنل (ر)جعفر عباس نے بھی خصوصی شرکت کی ۔شہداء کے اہل خانہ نے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیارے شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ، شہید وقار کی والدہ کے خطاب کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،شہید کی والدہ نے جب شہید کے حالات ِ زندگی بیان کئے تو ہر آنکھ اشک بار تھی ،خواتین دھاڑے مار مار کر رو رہی تھیں ، کانفرنس سے خطاب میں مرکزی ترجمان اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج ان کی یاد منائی جا رہی ہے جن کے بارے میں یہ سوال ہے کہ کس جرم میں مارے گئے، اگر میں کہوں کہ پاکستان میں شریعت کے تحت حکومت قائم کی جائے تو کوئی غیر مسلم بھی انکار نہیں کرے گا، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اسلام امن کا دین ہے، آج اسلام کے نام پر جو تماشہ کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے لوگ شریعت سے ڈر رہے ہیں، یہ بزدل حکومت اپنے پانچ سال پورے کرنے کیلئے حیلے بہانے بنا رہی ہے، نام نہاد اسلامی جماعتوں کے رہنماء طالبان کی محبت میں اتنا گر گئے کہ یہ کہہ گئے کہ کربلا میں دونوں طرف صحابی تھے، یہ بغض چودہ سو سال سے ان کے دلوں میں تھا، قاتل و مقتول کی تمیز بھول گئے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) پاکستان دہشتگردوں کے نرغے میں ہے اور حکومت سمیت سیاسی قیادت تماشائی بنی ہوئی ہے، عوام طالبانی شریعت کو مسترد کرتے ہیں، پاکستانی عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر طالبان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حاضر ہیں، پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی اور راست اقدام سے دریغ نہیں کریں گے، امریکا، اسرائیل اور انکی پٹھو عرب ریاستیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، سنی اتحاد کونسل کراچی کے صدر مولانا فیصل عزیزی، تحریک منہاج القرآن کراچی شعبہ خواتین کی صدر تسبیہہ شفیق، جمعیت علماء پاکستان سندھ خواتین کی صدر ڈاکٹر بلقیس صدیقی اور ایم ڈبلیو ایم سندھ شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل زہرا نجفی نے کراچی آرٹس کونسل میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ ”محفل میلاد “ اور ”سیرت نبوی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیرت نبوی کانفرنس مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت ماب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
”سیرت نبوی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اتحاد کا مظہر ہے جبکہ عالمی استعمار اور پاکستان کی مخالف قوتیں امریکا، اسکی ناجائز اولاد اسرائیل اور انکی پٹھو عرب ریاستیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار امریکا اور صیہونی قوتیں براہ راست تعلیمات نبوی (ص) پر یلغار کر رہی ہیں اور دنیا بھر میں دہشتگردوں کی مدد اور دہشتگردی کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہیں۔ علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے اور طالبان دہشتگردوں کو ہرگز یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے عوام کو قتل کریں اور پھر معصوم بن کر مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریعت کی تمام حدود کی پائمالی کرنے والے طالبان دہشتگردوں کی جانب سے شریعت کا مطالبہ دراصل شریعت محمدی کی توہین ہے۔
علامہ احمد اقبال نے کہا کہ حکومت ایک طرف طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے تو دوسری طرف طالبان دہشت گرد سکیورٹی فورسز سمیت اعلٰی افسران اور پاکستان کے عوام کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر طالبان دہشت گردوں کی نامزد کردہ کمیٹی کو گرفتار کرکے ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرے کیونکہ طالبان دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کی نامزد کردہ کمیٹی دراصل پاکستانیوں کے خون اور قتل و غارت میں برابر ملوث ہے۔
سنی اتحاد کونسل کراچی کے صدر مولانا فیصل عزیزی نے کہا کہ پاکستان خطرے میں ہے اور حکومت سمیت سیاسی قائدین خواب غفلت میں ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں طالبان دہشتگردوں کے فتنے کو خوارج کے فتنے سے تشبہیہ دیتے ہوئے ان تمام طالبان حمایتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ فوجی آپریشن کیا جائے اور پاکستانی عوام کو طالبانی فتنے سے نجات دلوائی جائے۔ مولانا فیصل عزیزی نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردوں کے حمایتی نام نہاد مذہبی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے میڈیا میں معصوم پاکستانی عوام کو طالبان کی جانب سے دہشتگردی سے ڈرانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر خواتین کی جانب سے نعت خوانی اور قصیدہ خوانی بھی کی گئی اور شان رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ایک میٹنگ بلائی گئ جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سندھ اور کراچی کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرە نجفی نے کی. آپ نے آنے والے اہم پروگرامز کے حوالے سے ایجنڈا پیش کیا . اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے خواہر زرین نے کیا.ایجنڈے کے مختلف امور کے بارے میں گفتگو اور مشاورت کرتے ہوۓ پروگرامز کو حتمی شکل دی گئ، میٹنگ میں خصوصیت کے ساتھ ربیع الاول کے مبارک مہینے کے حوالے سے ایک متبرک محفل میلاد کے انعقاد کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا.محفل میلاد کی تاریخ و جگہ وغیرہ کو حتمی شکل دی گئ.جو کہ إنشاٴالله February 16th کو آرٹس کونسل میں ہونا طے پایا. محفل میلاد میں اسوہ رسالت صلی الله علیہ وآلہ وسلم اور اسوہ وحدت کے حوالے سے روشنی ڈالنے کہ لیے شعیہ مکاتب فکر کے ساتھ ساتھ اہل سنت مکاتب فکر کو بھی دعوت خصوصی دی جاۓ گی.اور اسکے علاوہ بارگاہ رسالتمآب صلی الله علیہ وآلہ وسلم میں نزرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف نعت خواں اور منقبت خواں کو بھی دعوت دی جاۓ گی۔
خصوصیت کے ساتھ شہدائے ناموس رسالت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے خانودہٴ کو مدعو کیا جاۓ گا.میٹنگ میں اس پروگرام کے حوالے سے مختلف امود ترتیب دیے گیے.ساتھ ہی ڈویژن ممبران کے درمیان زمہ داریاں بھی پروگرام کے حوالے سے تقسیم کی گئیں ،اس کے علاوہ شعبہ خواتین کے حوالے سے ہونے والے دیگر پروگرامزپر بھی گفتگو اور مشاورت کی گئ، میٹنگ کا اختتام دعاۓ سلامتی امام زمانہ علیہ سلام سے کیا گیا۔