The Latest
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد، ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اٹک کی جانب سے عید غدیر کی مناسبت سے بچوں میں ولایت امیر المومنین علیہ سلام کی آگاہی پیدا کرنے کے لیے دلچسپ مقابلہ جات کروائے گئے 8 سال سے 22 سال تک کی بچیوں میں تلاوت قرآن ، مصوری ، منقبت خوانی ، کیلیگرافی ، کوئز اور تقریری مقابلے کروائے گئے جس کے بعد بچوں میں انعامات اور عید غدیر کی عیدی تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلسِ وحدت شعبہ جوان کے زیر اہتمام بی بی پاکدامن مسافر خانہ میں شب بیداری رکھی گئی۔جس میں جشن عید غدیر ،اسلامی مووی،حالات حاضرہ پر مشتمل سوالات و جوابات ،دعا و مناجات ،تنظیمی امور پر گفتگو، نماز فجر کے بعد طعام کا بھی اہتمام تھا جس کو منعقد کروانے میں سماجی رہنما سیٹھ عدنان صاحب کا مکمل تعاون شامل تھا نشست میں علامہ حسن رضا ہمدانی صاحب نے جوانان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ۔
علامہ راجہ مصطفیٰ حیدر صاحب نے خدا کے ساتھ معاہدہ پر جوانوں سے خطاب کیا پروگرام میں ضلع لاہور کے صدر نجم خان صاحب ، نائب صدر رانا کاظم علی صاحب،رانا آصف صاحب ،کاظمی صاحب،ایڈووکیٹ فخر حسنین رضوی صاحب، تصدق عباس صاحب، اسد زلفی صاحب، سجاد نقوی صاحب اور لاہور ڈویژن کے دوستوں سمیت مختلف ٹاؤن کے دوستوں نے شرکت کی ۔ آخر میں نقی حیدر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر نے تمام دوستوں کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا اور دربار بی بی پاکدامن کے سائے میں ہمیں ایسی خوبصورت نشست منعقد کروانے پر سیٹھ عدنان صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ آئندہ بھی ایسی خوبصورت نشست لاہور میں منعقد کروائی جائیں گی ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے لاہور میں سالانہ جشن عید غدیر کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی جشن سعید سے رکن شوری اعلی ایم ڈبلیو ایم حجۃ الاسلام جناب مولانا مبارک علی موسوی ، حجتہ الاسلام جناب مولانا علی حلیمی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم برادر اسد عباس نقوی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی اور مرکزی سیکریٹری عالمات و ذاکرات ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ عصمت بتول نے خطاب کیا۔
غدیر کے فلسفے اور مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا عید سعید غدیر کے موقع پر تمام مسلمانوں کی روح میں ولایت کے بیج کو بویا گیا ہے غدیر نے حضرت علی علیہ السلام کو اہمیت اور فضیلت نہیں بخشی بلکہ امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ اسلام نے غدیر کو عظیم بنایا ہے، غدیر حضرت علی کی وجہ سے وجود میں آئی ہے۔غدیر یعنی عدالت، غدیر انسان کو ظلم اور نا انصافی سے نجات دلانے والا دن ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ہزارہ ٹاون کی جانب سے عید غدیر آگاہی مہم چلائی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ ہزارہ ٹاون کابینہ ممبران نے عید غدیر کے دن پیغام غدیر کو عام کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی ۔ اس سلسلے میں مختلف شعبوں کے محنت کشوں کو جو رزق حلال کمانے کے لیے دن رات سخت محنت کرتے ہیں نیاز عید غدیر ہدیہ کی اور غدیر کا پیغام عام کرنے کی غرض سے ولایت امیر المومنین علیہ السلام کی بابت سوالات کیے۔
وحدت نیوز(لاہور) عید غدیر کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ روز عید غدیر روز تکمیل دین ہے یہ وہ عید ہے کہ جس دن پروردگار نے اپنے حبیب ختمی مرتبت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو سلسلہ ہدایت باقی رکھنے کے لئے رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جانشین منتخب کیا۔
انہوں نے کہا کہ غدیر اسلامی ممالک کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے، غدیر کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسلامی حکومت کی ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے کیونکہ حکومت کا مطلب عدالت کا قائم کرنا ہے، اسی وجہ سے پروردگار نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام کو عدالت کے اجرا کے لئے انتخاب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا عید غدیر کی اہمیت کے اظہار کے لیے روایات میں اس دن کے چھوٹے سے چھوٹے سے نیک عمل کے بدلے بے شمار اجر و ثواب حتی کہ انبیاء و صدیقین کے ہمراہ ہونے جیسا عظیم اجر ذکر کیا گیا ہے جس سے اس بابرکت دن کی عظمت و فضیلت کا اظہار ہوتا ہے اس دن خدا کی حمد و شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے ہمیں کائنات کی سب سے عظیم نعمت یعنی ولایت مولا علی ابن ابی طالب علیہ سلام سے متمسک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے جہاں عید غدیر شان و شوکت سے منائی جائے وہیں اسکی تشہیر اور اسکے پیغام کو عام کرنے کی زمہ داری سے غفلت نہ برتیں اور اپنے اخلاق و کردار اور حقیقی معنوں میں پیروان ولایت امیرالمومنین علیہ سلام بن کر دنیا کو اس سلسلہ ھدایت کی طرف جذب کرنے والا کردار بھی پیش کریں۔
وحدت نیوز(کراچی)وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل یوتھ کونسل اجلاس بعنوان یارانِ امام کا انعقاد ڈویژنل صدر برادر حسن رضا کی زیر صدارت 22 جون کو صوبائی سیکرٹریٹ، سولجر بازار میں کیا گیا۔
اجلاس میں نگران کونسل کے رکن مولانا باقر عباس زیدی، مرکزی نائب صدر برادر راجہ مصطفیٰ حیدر، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے صدر رضی حیدر رضوی، ڈویژنل کابینہ سمیت ٹاؤن صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کی منظوری سمیت سہ ماہی پروگرامات کی منظوری کو زیر بحث لایا گیا. اجلاس میں کراچی ڈویژن کے تمام تر ٹاؤنز نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی. اجلاس کا اختتام دعائے وحدت کی تلاوت کیساتھ کیا گیا۔
وحدت نیوز(جہلم)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع جہلم کی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی اور پرنسپل جامعہ بعثت و رکن نگران کونسل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ مولانا مہدی کاظمی صاحب نے خصوصی خطاب کیا ضلعی صدر محترمہ تحسین زہرا کی دعوت پر ٹوبہ کے علاقے کی ذاکرات نے کانفرنس میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی سیکریٹری تحفظ عزاداری فہیمہ زینب نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا مقررین نے محرم الحرام میں مقصد قیام امام حسین علیہ السلام اور ام المصائب جناب زینب بنت علی سلام اللہ علیھا کے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور حالات حاضرہ سے مجمع کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ منبر امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرنے والے کے کاندھوں پر تمام مجمع کے افکار اور شعور کو بیدار کرنے کی ذمہ داری ہوتی ہے ذاکرات و معلمات کو داد و تحسین اور بانیان کی رضا و خوشی حاصل کرنے کے بجائے خداوند متعال و امام حسین علیہ السلام کی خوشنودی کے طلبگار بننا چاہئے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ماشاءاللہ ایک کامیاب کیمپ کا انعقاد جو ایک ٹیم کے ورک کا نتیجہ ہے اس میں الحمدللہ ساڑھے تین سو سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ اور ان کو ادویات فراہم کی گئی 50 سے زائد الٹرا ساؤنڈ اور 50 سے زائد ای سی جی بھی کیے گئے 40 مریضوں کی ہیپاٹائٹس سی کی کٹ استعمال کی گئی اس کے علاوہ خصوصی بات کہ بلڈ گروپنگ کے حوالے سے بھی کام کیا گیا اور 213 افراد کی فہرست الحمدللہ تیار ہو چکی ہے اگر ہم تمام افراد انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کا دست و بازو بننا پڑے گا ۔
قران کا ارشاد ہے خیر الناس من ینفع الناس تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے امید کرتے ہیں کہ وہ افراد جو درد دل رکھتے ہیں ائندہ ہمارے ساتھ مل کر اپنے علاقہ کے ان پسے ہوئے طبقات کی خدمت کریں گے بہت شکریہ اس میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات پیش کرنے والے ہر جوان کو میرا سلام بالخصوص ائی ایس او کے جوانوں کو جنہوں نے پورا دن گرمی میں سخت مشقت کی لوگوں کو سہولیات فراہم کی اور یونٹ صدر صاحب نے ایک لمحے کے لیے بھی اپنی تھکاوٹ کا احساس نہیں ہونے دیا اللہ تعالی ہم سب کو انسانیت کی خدمت کرنے کی سچی توفیق دے جزاک اللہ
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر تمام مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔عید الاضحی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک و ملت کیلئےبڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے جزبہ قربانی اور اطاعت پروردگار کی جو مثال قائم وہ قیامت تک کے لیےمشعل راہ اور تسلیم و رضا کی یادگار مثال ہے۔
ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالاے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا عید قربان کے موقع پر فلسطین کے شہداء اور مظلومین کو ہر گز فراموش نہ کریں انہیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں عید سادگی سے منائیں خداوند سبحان سے دعا ہے کہ دنیا سے ظالمین کے خاتمے اور مظلومین کی فتح کو نزدیک کر دے اور امام مھدی علیہ السلام کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(پشاور)کنیزانِ زہرا پشاور کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی ، ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی رابطہ سیکریٹری محترمہ زینب بنت الھدی اور پرنسپل عسکری سول چکوال محترمہ چمن فاطمہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کی اہمیت اور اس کے انعقاد کے اجر و ثواب سے تو ہم سب واقف ہیں لیکن اس کا اہم نکتہ یعنی مقصد عزاداری کو ہم بھلا بیٹھے ہیں۔ واقعہ کربلا کے بعد سیدہ زینب سلام اللہ علیھا نے کس قدر کٹھن و دشوار ترین مراحل طے کیے اور پیغام کربلا کو عام کیا ، مقصد شہادت ِ امام حسین علیہ السلام سے دنیا کو آگاہ کیا
ان کا کہنا تھا جناب زینب سلام اللہ علیھا نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کی بنیاد رکھی تاکہ قیامت تاکہ آنے والی نسلیں اس عزاداری سے حقیقی پیام کربلا سن سکیں ۔آج ہم سب کو سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے با مقصد عزاداری کو فروغ دینا ہے۔ محترمہ چمن فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطیب کو معاشرے کی ضرورت کا احساس ہونا چاہیے کیونکہ ان کی گفتگو مجمع کے اذہان و افکار کو متاثر کرتی ہے منبر حسینی سے خطاب کرنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سامعین کے سامنے معاشرے کے اصلاحی پہلو ، ان کے مسائل اور قرآن و اہلبیت کی روشنی میں ان کا حل پیش کرے۔