The Latest

وحدت نیوز(لاہور)پچیس محرم الحرام یوم شہادت امام علی زین العابدین علیہ سلام کے المناک موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا لاکھوں سلام امام زین العابدین علیہ سلام کے صبر عظیم اور جہد مسلسل کو کہ جس کی وجہ سے کوچہ و بازار میں یزیدیت رسوا ہو رہی ہے جب کہ حسینیت کا پیغام پوری جاہ و جلالت کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے امام علیہ السلام نے کربلا سے کوفہ، کوفہ سے شام اور زندان سے رہائی تک ہر موقع پر اپنے خطبوں کے ذریعے جہاں قیام حسینی علیہ السلام کے اصولوں اور فلسفے سے لوگوں کو آگاہ فرمایا وہیں اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے اسلام کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کرنے والی ناپاک حکومت کا مکروہ چہرہ بھی بےنقاب فرمایا انہوں نے کہا ہر دور میں یزیدی افکار و کردار کی نابودی کے لیے سیرت امام سجاد علیہ سلام کی پیروی کرنا ہم سب پر لازم ہے ۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی وفد کے ہمراہ جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، کے مختلف علاقوں کا تنظیمی دورہ کیا نوجوانوں اور معزز شخصيات سے ملاقاتیں کی وحدت یوتھ کے زیر اہتمام جیکب آباد میں ہونے والی شہدائے کربلا و شہید حسینی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا گیا۔

 خصوصی طور پر ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار، ضلع لاڑکانہ کے صدر مولانا عمران علی چانڈیو سے بھی ملاقات کی اور شرکت کی استدعا کی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شکارپور کے دوستوں سمیت دیگر نوجوانوں سے ملاقاتیں کرکے شمولیت کی اور کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا، جبکہ اس موقع پر وحدت یوتھ جیکب آباد کے صدر سید کامران علی شاہ، ڈویژن جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(شکارپور)کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ کے نزدیک سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ 33 سے زیادہ افراد شہید، 100 سے زیادہ افراد زخمی، نوابشاہ کے قریب المناک ٹرین حادثے پر وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے کے باعث 33 افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں، جس پر دلی صدمہ پہنچا ہے شہیدوں کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کی جائے اور حقائق عوام کے سامنے لائیں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ زخمیوں کے لئے علاج کے لئے اچھے اقدامات اٹھائے تاکہ مزید قیمتی جانیں بچ جائیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے 35ویں یوم شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید قائد بے یارو مددگار محروموں اور مظلوموں کی ایک گونجتی ہوئی آواز تھے، آپ نےسرزمین پاک پرسب سے پہلے عالمی استکباری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کو للکارا ۔انہوں نے کہا کہ 35 سال گذر جانے کے باوجود قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دشمن نے روحانی فرزند حضرت امام خمینی کو ملت جعفریہ پاکستان سے جسمانی طور پر تو چھین لیا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ شہید قائد کی شہادت کو 35 سال گزر جانے کے باوجود بھی دشمن ہماری دلوں سے نہیں چھین سکا ہے میں ملت جعفریہ پاکستان کے جوانوں کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ زیادہ تر شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی حفظہ اللہ کی زندگی کا مطالعہ کریں اور کو رول ماڈل بنائیں شہید حسینی ایک عظیم شخصیت تھی وہ اتحاد بین المسلمین کے دائی تھے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہید کے معنوی فرزند علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ قائد شہیدکے موقف کےحقیقی ترجمان ہیں۔

وحدت نیوز(وزیر آباد) مجلس وحدت مسلمین کی ایک اور کاوش وزیر آباد جامکے چھٹہ گاوں میں مومنین کرام کےدیرینہ مسائل کو حل کرلیا گیا ہے ۔ جامکے چٹھہ میں میزائل موٹر کی تنصیب سے پانی کی قلت دور ہوگئی مسجد کیلئے اراضی،فری ڈسپنسری اور تجہیز و تکفین کے منصوبہ جات کا آغازدکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ایم ڈیبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کا اظہار خیال معاشرے کے بے سہارا اور محروم طبقوں کی خدمت کرنا مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی نے ضلع گوجرانوالہ کے یونٹ جامکے چٹھہ سے کارکنا ن سے کیا۔انہوں نے جامکے چٹھہ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے450 فٹ گہریں کنویں کی کھدائی اور میزائل موٹر کی تنصیب اور تکمیل سے اہلِ علاقہ کو دیگر مسائل حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

سید حسین زیدی نے کہا کہ کنویں کی کھدائی سے اہلِ علاقہ بلاتفریق مستفید ہوں گے۔انہو ں نے مزید بتایا کہ جامکے چٹھہ میں مرکزی جامع مسجد القائم کی توسیع کے پیش نظر 2 مرلے  اراضی خریدی جس پہ اہلِ علاقہ شکرگزار ہیں۔ مسجد کے قریب فری ڈسپنسری کا منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔مقامی علاقے وزیر آباد میں فوت شدگا ن کیلئے تجہیز و تکفین کے اموربھی ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات اور انکی مخلص مخیرین کی ٹیم  کے تحت انجام دئیے جارہے ہیں۔سید حسین زیدی کا مزید کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ مفلس اور درد مندخاندانوں کے دکھوں پر مرہم کا کام کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم علی اصغر علیہ سلام ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعے کو دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ضلع چینیوٹ، جہلم ، اٹک ، گلگت ، سکھر ، راولپنڈی اور ٹنڈو محمد خان کے مختلف یونٹس میں یوم علی اصغر علیہ سلام منایا گیا جس میں شیر خوار اور کم سن بچوں نے اپنی ماوں کے ہمراہ شرکت کی بچوں نے شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کی یاد میں سبز پوشاکیں پہنیں اور ماتھے پر لبیک یا حسین ، لبیک یا مھدی کی سرخ پٹیاں باندھیں مجلس کے اختتام پر تجدید عہد با امام زمان عج کیا گیا جس میں ماوں نے امام مھدی عج کے حضور  سیرت علی اصغر کی پیروی کرتے ہوئے اپنے بچوں کی قربانی پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امامبارگاہ ٹھٹھی شرقی میں سالانہ ذاکرات و عزاداری ماہ محرم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع چینیوٹ کی ذاکرات اور مومنات نے شرکت کی اس اجلاس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقصد عزاداری ابا عبداللہ الحسین کے عنوان سے خطاب کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا ہمارے لیے بیش بہا خزانہ ہے اور منبر حسینی سے پیغام کربلا کو عام کرنی والی ذاکرات عزاداری کی خدمت کر رہی ہیں مجلس حسین علیہ السلام میں تمام فرقے اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں لھذا تفرقہ انگیزی اور شر پھیلانے والے مواد سے دوری اختیار کرنی چاہیے ذاکرات کو چاہیے کہ فضائل و کمالات اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ علم و پیغام اور سیرت و کردار محمد و آل محمد بھی بیان کیئے جائیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ذاکرات ایسے اشعار مجالس میں عام کریں جو حماسی ہوں اور جوش و ولولے اور فکری حوالے سے انقلابی و تحرک کا باعث بنیں شاعری شرک آمیز اور مبالغہ آرائ سے پاک ہونی چاہیئے محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے جاری کردہ ماہ محرم الحرام شیڈول کی تفصیلات بھی بیان کیں

وحدت نیوز( ڈکھن)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی کی وفد کے ہمراہ یونین کاؤنسل ڈکھن کے چئیرمین شعیب محمود سیال سے ماہ محرم الحرام کے صفائی ستھرائی کے انتظامات بابت ملاقات، اس موقع پر یوتھ سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کاؤنسل میں منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو مکمل کروانے کی عنایت فرمائیں گے۔

یونین کاؤنسل چئرمين شعیب محمود سیال نے یقین دلایا کہ ہم پوری یونین کاؤنسل میں ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کل تک کروا دیں گے اس موقع پر وائیس چئرمين بہادر علی ابڑو، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی،یاسر عباس ابڑو بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(جامکے چٹھہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات نے وزیر آباد کے علاقے جامکے چٹھہ میں یونٹ سازی کی محترمہ نگین زہرا کو یونٹ جامکے چٹھہ وزیر آباد کا صدر منتخب کیا گیا اور کابینہ تشکیل دی گئی اس موقع پر محترمہ بینا شاہ نے تمام یونٹ عہدیداران سے حلف لیا اور محترمہ صدیقہ کائنات نے تنظیم کے اغراض مقاصد سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز(گڑھی یاسین) وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑوکی وفد کے ہمراہ ٹاؤن کمیٹی گڑھی یاسین کےنو منتخب چیئرمین آغا شجاع خان درانی سے ملاقات کی، مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ٹاؤن کمیٹی چیئرمین منتخب ہونے پر اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید ماہ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی چیئرمین آغا شجاع خان درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سٹی گڑھی یاسین میں ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی لائیٹنگ کے انتظامات کو مکمل کروائیں گے۔

جبکہ اس موقع پر ٹاؤن آفیسر گڑھی یاسین دلشاد علی شیخ نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہیں سے بھی آپ کو شکایت ہونے نہیں دیں گے، جبکہ وفد میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن بھی ہمراہ تھے۔

Page 10 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree