The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی مرکزی نگران کونسل کا اجلاس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نگران کونسل کے تمام معزز اراکین نے شرکت ۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیااور خواتین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ البتہ کچھ پالیسی امور کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور خواتین کی کارکردگی کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس سلسلے میں  ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔ مجموعی طور پر نگراں کونسل نے خواتین ونگ کی فعالیت اور اقدامات کی تعریف کی ۔ خواتین ونگ کی نگران کونسل کا اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد ہوتا ۔

ان شاءاللہ اگلا اجلاس ستمبر کے آخر میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے اور کئی اہم امور پر سیر حاصل بحث بھی ہوئی ۔ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی ،سابقہ ایم پی اے و مرکزی صدر خواتین ونگ محترمہ سیدہ زہراء نقوی ، مرکزی جنرل سیکرٹری جناب سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس تقوی ،مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ و ممبر قرآن بورڈ پنجاب جناب سیدہ معصومہ نقوی ، پرنسپل جامعہ بعثت جناب سید مھدی حسن کاظمی ، مرکزی مسئول امور خوتین ونگ ظہیر الحسن کربلائی نے شرکت کی ۔ اجلاس صبح سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہا ۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پشاور کے زیر اہتمام نورِ ولایت تا چراغ ہدایت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے بشریت کی ہدایت کے لیے ہر دور میں اپنے ہادی و رہنما بھیجے  اور ہر دور میں شیطان نے بھی نمرود و شداد و فرعون و یزید کی صورت میں ان ہدایت کے چراغوں کے خلاف محاذ آرائ کی انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل ، امریکہ اور ان کے اتحادی سر زمین انبیاء و بیت المقدس کے مدافع فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا پہاڑ توڑ رہے ہیں شیطان صفت اسرائیل کے سفاکانہ مظالم پر معصوم فلسطینیوں کا صبر و جرات پوری دنیا کے درد دل رکھنے والے ضمیروں کو بیدار کر رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج ان طاغوتی و صہیونی طاقتوں کی ناک رگڑنے اور انہیں ذلت سے دوچار کرنے اور ان کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملانے  والی شخصیت رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور ان کے جانباز سپاہی ہیں۔ کانفرنس سے مرکزی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ زینب بنت الھدی اور محترمہ فائزہ نقوی پرنسپل دی نالج سٹی کالج اٹک نے بھی خطاب کیا مقررین نے کانفرنس کے عنوان نور ولایت تا چراغ ہدایت پر اپنے خطاب کیا کانفرنس میں عید غدیر کی مناسبت سے کوئز اور آرٹ مقابلہ بھی ہوا جسکے بعد انعامات تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور) ملک کے دیگر اضلاع کی طرح لاہور میں بھی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی سیکریٹری عالمات و ذاکرات محترمہ عصمت بتول نے خصوصی شرکت کی ۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض محترمہ حنا کاظمی یونٹ صدر فیصل ٹاون ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور نے انجام دیے کانفرنس میں شریک ذاکرات نے مقصد عزاداریِ ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں جناب مولانا حسن مہدی کاظمی نے تحفظ عزاداری کے موضوع پر اہم نکات بیان کیے اور ذاکرات کو با مقصد و با ہدف عزاداری کے فروغ کے لیے رہنمائ فراہم کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) امام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواہران کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چنیوٹ کی معزز عالمات و ذاکرات اور ایم ڈبلیو ایم کابینہ کی ممبران کے علاوہ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین وممبر پنجاب قرآن بورڈ خانم معصومہ نقوی اور جامعہ بعثت کے پرنسپل آغا مہدی حسن کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔

خانم معصومہ نقوی صاحبہ نے اپنے خطاب میں شرکاء کو تعلیمات اہل بیت علیہ سلام کی روشنی میں ایک معنوی اور عملی ذاکرہ کے حقیقی معنی سمجھائے۔ آپ کا یہ جملہ سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف تھا کہ ایک خاتون جس نے کبھی زندگی میں منبر پہ خطاب نہ کیا ہو۔ اپنے عمل اور اعضاء و جوارح سے الہی فرماں برداری کر کے خدا کی نظر میں حقیقی ذاکرہ کا مقام حاصل کر سکتی ہے۔ جبکہ اپنے عمل سے خدا کی نا فرمانی کرنے والی ذاکرہ درگاہ الہی اور محمد و آل محمد کے نزدیک کبھی بھی حقیقی ذاکرہ کا رتبہ حاصل نہیں کر پائے گی۔

 آغا مہدی حسن کاظمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ " عزاداری کا بنیادی مقصد قیام امام حسین علیہ سلام اور اس کے اہداف کو بیان کرنا ہے۔ جس کے سائے میں علماء کرام و ذاکرین عظام کو امربالمعروف ونہی عن المنکر کا پیغام نہ صرف مکتب تشیع کے پیروکاروں بلکہ پورے عالم انسانیت تک پہنچانا ہو گا۔ جس کی زندہ مثال رہبر معظم سید علی خامنائی کا یورپ کے طلباء و طالبات کو خط لکھنا ہے۔ اس کے علاوہ عزاداری  کی تبلیغات اور عاشورائی درس کو امام زمانہ علیہ سلام کے لئے زمینہ سازی کا بہترین ذدیعہ ہونا چاہییے"۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد، ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اٹک کی جانب سے عید غدیر کی مناسبت سے بچوں میں ولایت امیر المومنین علیہ سلام کی آگاہی  پیدا کرنے کے لیے دلچسپ مقابلہ جات کروائے گئے 8 سال سے 22 سال تک کی بچیوں میں تلاوت قرآن ، مصوری ، منقبت خوانی ، کیلیگرافی ، کوئز اور تقریری مقابلے کروائے گئے جس کے بعد بچوں میں انعامات اور عید غدیر کی عیدی تقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلسِ وحدت شعبہ جوان کے زیر اہتمام بی بی پاکدامن مسافر خانہ میں شب بیداری رکھی گئی۔جس میں جشن عید غدیر ،اسلامی مووی،حالات حاضرہ پر مشتمل سوالات و جوابات ،دعا و مناجات ،تنظیمی امور پر گفتگو، نماز فجر کے بعد طعام کا بھی اہتمام تھا جس کو منعقد کروانے میں سماجی رہنما سیٹھ عدنان صاحب کا مکمل تعاون شامل تھا نشست میں علامہ حسن رضا ہمدانی صاحب نے جوانان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ۔

علامہ راجہ مصطفیٰ حیدر صاحب نے خدا کے ساتھ معاہدہ پر جوانوں سے خطاب کیا پروگرام میں ضلع لاہور کے صدر نجم خان صاحب ، نائب صدر رانا کاظم علی صاحب،رانا آصف صاحب ،کاظمی صاحب،ایڈووکیٹ فخر حسنین رضوی  صاحب، تصدق عباس صاحب، اسد زلفی صاحب، سجاد نقوی صاحب اور لاہور ڈویژن کے دوستوں سمیت مختلف ٹاؤن کے دوستوں نے شرکت کی ۔ آخر میں نقی حیدر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر نے تمام دوستوں کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا اور دربار بی بی پاکدامن کے سائے میں ہمیں ایسی خوبصورت نشست منعقد کروانے پر سیٹھ عدنان صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ آئندہ بھی ایسی خوبصورت نشست لاہور میں منعقد کروائی جائیں گی ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے لاہور میں سالانہ جشن عید غدیر کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی جشن سعید سے رکن شوری اعلی ایم ڈبلیو ایم حجۃ الاسلام جناب مولانا مبارک علی موسوی ،  حجتہ الاسلام جناب مولانا علی حلیمی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم برادر اسد عباس نقوی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی اور مرکزی سیکریٹری عالمات و ذاکرات ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ عصمت بتول نے خطاب کیا۔

 غدیر کے فلسفے اور مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا  عید سعید غدیر کے موقع پر تمام مسلمانوں کی روح میں ولایت کے بیج کو بویا گیا ہے  غدیر نے حضرت علی علیہ السلام کو اہمیت اور فضیلت نہیں بخشی بلکہ امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ اسلام نے غدیر کو عظیم بنایا ہے، غدیر حضرت علی کی وجہ سے وجود میں آئی ہے۔غدیر یعنی عدالت، غدیر انسان کو ظلم اور نا انصافی سے نجات دلانے والا دن ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ہزارہ ٹاون کی جانب سے عید غدیر آگاہی مہم چلائی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ ہزارہ ٹاون کابینہ ممبران نے  عید غدیر کے دن پیغام غدیر کو عام کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی ۔ اس سلسلے میں مختلف شعبوں کے محنت کشوں  کو جو رزق حلال کمانے کے لیے دن رات سخت محنت کرتے ہیں نیاز عید غدیر ہدیہ کی اور غدیر کا پیغام عام کرنے کی غرض سے ولایت امیر المومنین علیہ السلام کی بابت سوالات کیے۔

وحدت نیوز(لاہور) عید غدیر کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے  تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ روز عید غدیر روز تکمیل دین ہے یہ وہ عید ہے کہ جس دن پروردگار نے اپنے حبیب ختمی مرتبت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو سلسلہ ہدایت باقی رکھنے کے لئے رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جانشین منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ غدیر اسلامی ممالک کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے، غدیر کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسلامی حکومت کی ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے کیونکہ حکومت کا مطلب عدالت کا قائم کرنا ہے، اسی وجہ سے پروردگار نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام کو عدالت کے اجرا کے لئے انتخاب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا عید غدیر کی اہمیت کے اظہار کے لیے روایات میں اس دن کے چھوٹے سے چھوٹے سے نیک عمل کے بدلے بے شمار اجر و ثواب حتی کہ  انبیاء و صدیقین کے ہمراہ ہونے جیسا عظیم اجر ذکر کیا گیا ہے جس سے اس بابرکت دن کی عظمت و فضیلت کا اظہار ہوتا ہے اس دن خدا کی حمد و شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے ہمیں کائنات کی سب سے عظیم نعمت یعنی ولایت  مولا علی ابن ابی طالب علیہ سلام سے متمسک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے جہاں عید غدیر شان و شوکت سے منائی جائے وہیں اسکی تشہیر اور اسکے پیغام کو عام کرنے کی زمہ داری سے غفلت نہ برتیں اور اپنے اخلاق و کردار اور حقیقی معنوں میں پیروان ولایت امیرالمومنین علیہ سلام بن کر دنیا کو اس سلسلہ ھدایت کی طرف جذب کرنے والا کردار بھی پیش کریں۔

وحدت نیوز(کراچی)وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل یوتھ کونسل اجلاس بعنوان یارانِ امام کا انعقاد ڈویژنل صدر برادر حسن رضا کی زیر صدارت 22 جون کو صوبائی سیکرٹریٹ، سولجر بازار میں کیا گیا۔

 اجلاس میں نگران کونسل کے رکن مولانا باقر عباس زیدی، مرکزی نائب صدر برادر راجہ مصطفیٰ حیدر، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے صدر رضی حیدر رضوی، ڈویژنل کابینہ سمیت ٹاؤن صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کی منظوری سمیت سہ ماہی پروگرامات کی منظوری کو زیر بحث لایا گیا. اجلاس میں کراچی ڈویژن کے تمام تر ٹاؤنز نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی. اجلاس کا اختتام دعائے وحدت کی تلاوت کیساتھ کیا گیا۔

Page 3 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree