وحدت نیوز (گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نےضلع شکارپورکی   تحصیل گڑھی یاسین  کے سیکریٹری جنرل امتیاز علی خروس ،مستنصر مہدی اور  محمد ملوک چانڈیو کے ہمراہ تحصیل گڑھی یاسین کا ایک روزہ دورہ کیا، جس میں شہداء کمیٹی شکارپور کے رکن مولانا سکندر علی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکریٹری جنرل فدا عباس لاڑک، ڈپٹی سیکریٹری مولانا محبوب علی، سیکریٹری تحفظ عزاداری زوار غوث بخش، طلعت حسین عباسی  بهی ہمراہ تھے ،شہداء شکارپور کی تیسری برسی کے حوالے سے سٹی گڑھی یاسین  ،خداداد ککرانی،ڈلن خروس، ڈری جاکڑی ،ابن اڈو ،علی خان ،ملان چانڈیو، پیر چنڈام ،ترائی،مدئجی ،چھتو منگی ، دین پور ،لونگانی، جاگیر شیخ،ڈتل جلبانی،رتودیرو کے  مومنین سے ملاقاتیں کی اور 29جنوری ڈکہن سے پیدل لبیک یازینب ؑ مارچ اور 30جنوری 2018 کو شکارپور میں تاریخی منعقد ہونے والے اجتماع عظمت شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ،جبکہ ترائی میں 32 بڑی قوموں کے چیف سردار ہمت علی خان کماریو سے ان کے فرزندہ منھال عباس کماریو کی وفات پر تعزیت کی، ن لیگ کے رہنماء سردار اظہر حسین کماریو اور ایڈوکیٹ نعیم عباس کماریو سے ملاقات کی اور برسی میں شرکت کی دعوت دی  سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو  کی اور مدئجی میں رہنماوں کے ہمرا ہ میڈیا سے گفتگوکی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس وحدت ہاوس جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی، صوبائی،ڈویژنل اراکین،ضلعی کابینہ سمیت یونٹ کے سیکرٹری جنرل صاحبان اور ڈپٹی سیکرٹری شریک ہوئےاور اپنی کارکردگی پیش کی،اجلاس میں اگلے تین ماہ کے لئے تنظیمی پروگرامات پیش کئے اس دوران تنظیمی فعالیت اور آمدہ جنرل الیکشن میں بھر پور حصّہ لینے کے لئے تنظیم سازی کے شعبے کو فعال کردار ادا کرنے پر زور دیاگیا،اجلاس سے مرکزی رہنماء مہدی عابدی،صوبائی رہنماء مولانا نشان حیدر ساجدی،ڈویژنل رہنماء مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،ضلعی رہنماء مولانا غلام محمد فاضلی، مولانا گلزار حسین شاھدی اور برادر ثمر عباس نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکریٹری جنرل اور چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان علامہ آغا سید علی رضوی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد قضائے الہیٰ سے انتقال فرماگئیں، مرحومہ کی تجہیز وتکفین ان کے آبائی علاقے سکردو میں انجام پذیر ہوئی، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت شیرازی ،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مختارامامی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ ڈاکٹر یونس حیدری، ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، نثار فیضی، مہدی عابدی، علی احمر زیدی، علی مہدی خان،صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، سیکریٹری جنرل سندھ علامہ مقصودڈومکی، سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ برکت مطہری، سیکریٹری جنرل خیبرپختونخواہ علامہ اقبال بہشتی،سیکریٹری جنرل آزادجموں کشمیر علامہ تصور حسین نقوی اور سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان، عوامی ایکشن کمیٹی کے روح رواں گلگت بلتستان کے عوام کو تمام حقوق دلانے کے لیے پرعزم ،سادہ زیست ،نڈر اور مخلص عالم دین حجت الاسلام آغا علی رضوی صاحب کو ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پرملال پر صمیم قلب سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جوار آئمہ معصومین علیھم السلام میں جگہ عنایت کرے اور آغا صاحب سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل عنایت کرے۔ آمین یارب العالمین

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی نے علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کی بحیثیت مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری  کی مرکزی سیکریٹری امور تربیت نامزدگی کی توثیق کردی ہے، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کو بحیثیت مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری  کو مرکزی سیکریٹری امور تربیت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں شمولیت کیلئے ان کے نام  شوریٰ عالی کے اجلاس میں سربراہ شوریٰ عالی حجتہ الاسلام علامہ شیخ حسن صلاح الدین کو پیش کیئے جنہیں مشاورت کے بعد منظور کرلیا گیااور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے مذکورہ مرکزی رہنماوں کی نئی ذمہ داریوں کی توثیق کردی ہے ، جس کا اعلان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کردیا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان اور ضلعی عہدیداران نے علامہ اعجاز بہشتی اور  ڈاکٹر یونس حیدری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور  امید ظاہر کی ہے کہ دونوں رہنماپہلے سے زیادہ لگن اور توجہ کے ساتھ اپنے اپنے شعبہ جات میں فعالیت انجام دیں گے ، واضح رہے کہ اس سے قبل علامہ اعجاز بہشتی ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں بحیثیت سیکریٹری امور تربیت اور علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے وفدکے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب پرفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے چنیوٹ میں ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی جس میں توسیع تنظیم مہم کو تیز کرنے ، آئندہ قومی انتخابات میں ضلع بھر میں بھر پور سیاسی کردار کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے  رجوعہ سادات میں جامعہ بعثت کے پرنسپل علامہ سید حیدر نقوی سمیت دیگر اساتیذکرام اور  طلبا و طالبات سے ملاقات  بھی کی ، جبکہ سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی نے حالات حاضرہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری کے عنوان پر طلاب ِ جامعہ کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین کویت کے ادبی حلقہ بزم فلسطین کے زیراہتمام ایک طرحی محفل مشاعرہ کا کویت کے ایک معروف ہوٹل میں اہتمام کیا گیا مصرع طرح - *ہر طرح قبلہ اول کی حفاظت ہوگی* دیا گیا تھا جس پر کویت میں موجود معروف شعرائے کرام کے علاوہ پاکستان سے معروف شعرا سیدقمرحیدرقمر اور سید فراست رضوی نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ شعرائے کرام نے اپنے کلام میں دشمن کے مقابل تدبیرو عزم کےساتھ مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ کے درمیان اتحادویگانگت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے خوبصورت انداز میں نظمیں پیش کیں۔

مشاعرے کے اختتام پرفلسطین فاونڈیشن کے سرپرست اوررکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان ایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب کا خصوصی وڈیوپیغام بھی نشر کیاگیا جس میں انہوں نے بیت المقدس  کو فلسطینیوں کا دائمی حق قراردیتے ہوئے ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کو غیرانسانی غیراخلاقی اور غیرمہذب فیصلہ قراردیا اور انہوں نے امت مسلمہ کو صیہونی دشمنوں کی ہرحرکت پر نظررکھنے اور اسکی چالوں کو سمجھ کر مقابلہ کرنے کی نصیحت کی اور مشاعرے کے منتظمین شعرا اور شرکا کو اس دشمن شناس فکری کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس مشاعرے میں پاکستان کی تمام سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں بشمول پیپلزپارٹی کویت ،مسلم لیگ ن لیبرونگ کویت ،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان عوامی سوسائٹی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت،پیغام حق واتباع اہلسنت کویت ،جماعت اہلسنت کویت ،ارباب فکروفن کویت ،بیداری امت مصطفی ص کویت ، مومنین کویت،پنجتن سوسائٹی کویت ، ملت جعفریہ کویت اور دیگرمذہبی سماجی وادبی تنظیموں نے شرکت کی،آخرمیں سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین کویت عرفان کاظمی نے مہانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree