وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دلاور حسین کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ حکومتی دعوں کے باوجود اب تک قاتلوں کو سزانہیں ملی۔ ایم ڈبلیو ایم آفس سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت دلاور عباس کے قتل کیس کو فائل کرے اور فالو کریں۔ دلاور عباس کے قاتلوں کو سزا اور لواحقین کو انصاف نہ دیا گیا تو پورے پنجاب میں گلگت بلتستان اور دوسرے شہروں سے آنے والے طلباء کی زندگیاں خطرے میں ہونگی۔ پنجاب میں تشدد کی پالیسی کو روکنے کے لیے ریاستی اداروں کو فعال ہونے اور اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے کہ پنجاب حکومت دلاور عباس کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پنجاب میں عدم اعتماد کی موجودہ فضاء انتہائی شرمناک اور افسوسناک عمل ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)  گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن ہیں،وہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہیں اور نمائندگی کسی اور کی کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال مسلم لیگ نواز کے دور میں عروج تک پہنچ چکا ہے، ظلم و استحصال کا سلسلہ نہ رکا تو خاموش نہیں رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ نیئر عباس مصطفوی نے سید علی رضوی کے والدہ محترمہ کے انتقال پر وحدت ہائوس گلگت میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے زبانی جمع خرچ پر عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اور مسلم لیگ نواز عوامی حمایت کھو چکی ہے۔عوام کی ملکیتی زمینوں کو خالصہ سرکار کی آڑ میں ہتھیانے کے پیچھے بیرونی سازش کارفرما ہے۔حکومت جان بوجھ کر عوام کو مشتعل کررہی ہے سلسلہ نہ رکا تو عوامی تحریک شروع کرینگے۔سرکاری اداروں کو کرپشن کا گڑھ بنادیا گیا اور ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکرائو نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگادیا ہے، کرپشن عروج پر ہے اور سرکاری ملازمتوں میں اہل افراد کو نظرانداز کرکے من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے۔ٹھیکے میرٹ پر دینے کی بجائے من پسند ٹھیکداروں کو دیئے جاتے ہیں،ترقیاتی منصوبوں کے نام پر مال بنانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عبرت حاصل کرے بصورت دیگر وزیر اعلیٰ پر عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنایا جائیگا۔اس موقع پر سید علی رضوی کے والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ کی گئی تعزیتی ریفرنس میں سید آغا علی رضوی کے والدہ محترمہ کے انتقال پرملال پر غمزدہ خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کی گئی۔اجلاس میں صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ضلعی عہدیدار بھی شریک رہے۔

وحدت نیوز (بھلوال) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب علامہ مبارک موسوی نے وفدکے ہمراہ ضلع سرگودھا کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ترجمان ایم ڈبلیوایم پنجاب راجہ امجد علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، رہنماوں نے ضلع سرگودھا کے اراکین سے بھلوال میں اہم ملاقات کی ، ضلعی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ  لیااور توسیع تنظیم مہم کے تحت تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت  کی  جبکہ آنے والے الیکشن میں ضلع سرگودھا کو سیاسی حکمت عملی بنا کر صوبائی سیکرٹریٹ کوجلد  مطلع کرنے کے احکامات جاری کیئے،مرکزی سیکرٹری سیاسیات و صوبائی سیکرٹری جنرل کا ضلعی کابینہ کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و صوبائی وزیر قانون جناب سید محمد رضا کے ترقیاتی فنڈز سےحلقہ پی بی ٹو میں مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے، آغا رضا کے فنڈ سے  رحمت اللہ روڈ لنک گلی میں سیوریج لائن اور پی سی سی کا کام جاری ہے جس کی نگرانی کونسلر حلقہ نمبر 13 سید نثار شاہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی حسرت اللہ ،کونسلر کربلائی رجب علی اور یونس علی کر رہے ہیں جبکہ  یار محمد گلی نچاری روڈ میں ٹف ٹائل اور سیوریج لائن کا بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے، جس کی نگرانی کونسلر کربلائی رجب علی کر رہے ہیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی کابینہ کے اراکین نے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا غضنفرعباس نقوی کی سربراہی میں مرکزی سیکریٹریٹ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات اسدعباس نقوی سے ملاقات کی اس موقع صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی، تہور عباس شاہ ، تنویر عباس مہدی، اسدزیدی سمیت دیگر بھی موجود تھے، رہنماو ں کے درمیان ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ جوانوں کے اغواء، کوٹلی امام حسین ؑ کی وقف اراضی کی بازیابی اور آئندہ قومی انتخابات میں پارٹی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

وحدت نیوز(گجرانولہ ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخارنقوی اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا دورہ  کیا،اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا،حسن کاظمی نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں گجرانوالہ ضلع سے ایم ڈبلیوایم بھر پور کردار ادا کریگی،ضلعی سیکرٹری جنرل و کابینہ نے صوبائی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree