وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جمعے و ہفتے کی درمیانی شب بعد از نماز مغربین مسجد مدرسہ حجتیہ قم میں انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں علماء کرام، طلاب عزیز اور زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عصر غیبت میں تشیع تین مرحلوں سے گزری ہے۔ محدیثین سے رابطہ، مرجعیت سے رابطہ اور حکومت اسلامی یعنی ولایت فقیہ سے رابطہ۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرا مرحلہ تشیع کی جوانی کا مرحلہ ہے۔ عصر غیبت میں سب سے زیادہ تشیع آج مضبوط ہے، کیونکہ ایک عالم، فقیہ، شجاع، حکیم اور بابصیرت شخصیت کے پاس تشیع کی حکومت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ولایت فقیہ کی محوریت میں دو بنیادی ذمہ داریوں کو انجام دینا ہے، نمبر ایک ظلم اور ظالموں کے خاتمے کیلئے کوشش، نمبر دو عدل و قسط کے قیام کی کوشش، تاکہ لیظھرہ علی الدین کل اور یملا اللہ الارض قسطا وعدلا کما ملئت ظلما و جورا کے قرآنی و روائی اصولوں کو عملی جامہ پہنا سکیں اور پوری دنیا میں قسط و عدل کا عملی قیام ہو۔ اس عظیم عالمگیر حکومت کے قیام کے لئے ہمیں پاکستان کے محاذ میں تعلیمی، تربیتی، ثقافتی، اجتماعی و سیاسی سپشلسٹ افراد کی ضرورت ہے، تاکہ مدمقابل ظالم نظام کا تمام تر شعبوں میں راستہ روکے اور صبغۃ اللہ، یعنی الٰہی سوسائٹی کے قیام کی راہ میں ممد ثابت ہو۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والےمتولی امام بارگاہ محلہ شاہین مطیع اللہ عرف موتی کی نماز جنازہ  ادا کردی گئی، اس موقع  پر مومنین کا شدید احتجاج تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی،مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفر عباس نقوی  نے شہید مطیع اللہ کی نماز جنازہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی سکیورٹی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیرہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں تیزی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہید مطیع اللہ کے قاتلوں نے دن دھاڑے بھرے بازار میں انہیں نشانہ بنایا جس کا ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح موجود ہے اور قاتل بھی قابل شناخت ہیں لیکن تاحال کسی دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ شہید مطیع اللہ سمیت تمام شیعہ مقتولوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔

دوسری جانب انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے بے گناہ شیعہ جوانوں کی بلاجواز جبری گمشدگی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی اور شیعہ جوانوں کے اغواءکا فوری نوٹس لیں ، ریاستی اداروں کا ملت جعفریہ کے ساتھ ظالمانہ رویہ ناقابل برداشت ہے ، شہید بھی ہمارے جوان ہورہے ہیں اور اسیر بھی ہمارے ہی جوانوں کو بنایا جارہاہے ، اگر صورت حال تبدیل نا ہوئی تو جلد ملک بھر میں احتجاج کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا،شہید کی نماز جنازہ شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر کی زیر اقتداء ادا کی گئی اور شہید کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کے ماموں سید ارشاد حسین گیلانی جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے اُن کا نماز جنازہ جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی اقتداء میں ادا کر دیا گیا، نمازجنازہ میں اہل علاقہ اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نمازجنازہ میں علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم ظفر عباس شمسی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، سید دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی، حسنین علی بخاری، سید آصف رضا گردیزی، سید احسن رضا گردیزی، ثقلین نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔

قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی اور دیگر نے علامہ اقتدار نقوی سے اُن کے ماموں کے انتقال پر تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد میت کو آبائی علاقے شورکوٹ میں دفن کر دیا گیا، مرحوم کی رسم سوئم 5فروری کو شورکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

وحدت نیوز (گلگت) خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے ڈی آئی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات وقوع پذیر ہورہے ہیں،مجرموں پر آہنی ہاتھ ڈالا جاتا تو ایسے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا حلقہ بھی ڈی آئی خان میں پڑتا ہے اور مولانا کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر آواز بلند کرتے ویسے تو کے پی کے حکومت کے خلاف سرزنش کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ایک عرصے سے جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر مولانا کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمزور اور غریب کے لئے ملک میں قانون اور ہے اور بڑے لوگوں کے قانون اور ہے.قانون کے دوہرے معیارات نے ملک کو سنگین خطرات سے دوچار کردیا ہے.کراچی میں ہزاروں لوگ قتل ہوئے لیکن کوئی سوموٹو نہیں لیا گیا اور مخصوص افراد جب نشانہ بنتے ہیں تو ساری حکومتی مشینری اور ادارے حرکت میں آتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ملک میں کراچی سے کوٹئہ اور گلگت بلتستان تک ہزاروں کی تعداد میں شیعوں کو نشانہ بنایا گیا اور چن چن کر ڈاکٹرز،انجینئرز،صحافی،پروفیسرز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا لیکن کسی کے سر میں جوں تک نہیں رینگی اور نتیجتا شیعوں کا خون ارزاں سمجھا گیا۔

انہوں نے حکومت کو خاص طور پر کے پی کے حکومت کو متنبہ کیا کہ ڈی آئی خان میں بیگناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک مجرموں کو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے لہذا قانون سب کیلئے برابر ہے اور کسی بھی انسان کی زندگی کو نقصان پہنچانے والے درندے رحم کے قابل نہیں۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی نوری نے ایک بیان میں کراچی سے تعلق رکھنے والے انجینئر سید ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ میں قاتلوں،غنڈوں اور کرپشن مافیا کو عہدوں سے نوازا جاتا ہے جبکہ بے گناہ محب وطن شہریوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا تا ہے۔ سندھ کی حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتری ہوئی ہے اور اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد جبری طور پر گمشدہ ہے۔ جمہوریت کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں جبری طور پر گمشدہ افراد کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرکے جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے جاری بیان میں آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں آئے روز ہونے والی جبری گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور حال ہی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے کراچی کے معروف انجینئر سید ممتاز رضوی کو بازیاب کر کے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں سیکریٹری جنرل ضلع سکردومولانا فداعلی ذیشان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پے درپے ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان کے صوبے میں دوسرے ہفتے میں ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی نوٹس نہیں لیا گیا جو کہ افسوسناک عمل ہے ۔دن دیہاڑے امام بارگاہ کے متولی کا قتل صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان اور سکیورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہاکہ صوبہ خیبر پختوانخواہ میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر افسوسناک ہے عمران خان ان واقعات کا نوٹس لیں اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ امام بارگاہ کے متولی کے قتل کی ویڈیومیں قاتلوں کو چہروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے انکی فوری گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو اس کی ذمہ داری خیبر پختوانخواہ کی حکومت پر عائد ہوگئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree