وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر گلگت بلتستان کے عوام یوم نجات منائیں گے۔نواز شریف کی حمایت میں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کا اخباری بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔چھوٹے بڑے چور آج ملک کے سب سے بڑے چور کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں،اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اس کی فیملی کی تین نسلوں نے ملک کو لوٹا ہے ۔جے آئی ٹی کے ممبران کا جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سخت دبائو اور دھمکیوں کے باوجود ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے آگے سرنہیں جھکایا اور حقائق پر مبنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم ستر سال بعد ایک ایسے موڑ پر کھڑی ہوگئی ہے کہ اسے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلاناہے یا پھر ملک کو کرپٹ مافیا کے چنگل میں دینا ہے۔حفیظ الرحمن نے کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دیکر ثابت کردیا کہ ان کا تعلق بھی کرپٹ مافیا سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے کہ قطری اور عربی گھوڑے نواز شریف کی مدد کو آتے تھے اب عربی شہزادوں کو نواز شریف کا فون سننا بھی گوارا نہیں۔نواز شریف اینڈ فیملی کو عزت و وقار راس نہیں آتا اور وزیر اعظم نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے اپنی تین نسلوں کو چور ثابت کروادیا۔قوم اب نواز شریف اور کرپٹ مافیا سے لوٹی ہوئی قومی دولت کے ایک ایک پائی کا حساب لے گی اور جو مظالم انہوں نے اس ملک کے عوام پر ڈھائے ہیں ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے فیک ڈاکومنٹس پیش کرکے نواز شریف نے اپنی نااہلیت کو خود ہی ثابت کردیا ہے۔نواز شریف کے بچوں کے تابوت میں آخری کیل کیلیبری فونٹ Calibri Font نے ٹھونک دی ہے ستر سال بعد ملک کے عوام کسی طاقتور کا احتساب ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کی صورت میں گلگت بلتستان کے عوام یوم نجات منائیں گے اور نئے پاکستان کی شروعات کا جشن منائیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبائی سندھ کا پولٹیکل کونسل کا اجلاس صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کی سربراہی میں وحدت ہاوس میں منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کے پاس اقتدار سے الگ ہونے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں۔اجلاس میں علامہ نشان حیدر ،تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن ،علام کربالائی ،شفقت لانگا،ندیم جعفری یعقوب حسینی سمیت دیگر ارکین بھی موجود تھے ۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے خاموشی سے گھر چلے جانا ہی وزیر اعظم کے حق میں بہتر ہے۔نواز شریف کے مستعفی ہونے کا نہ صرف اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں بلکہ مسلم لیگ نون کے اندر بھی یہی آواز اٹھ رہی ہے۔اس صورتحال میں بے جا ہٹ دھرمی نواز شریف کی ساکھ کو مزید داغ دار کرے گی۔ جے آئی ٹی کی شفاف تحقیقات پاکستان کی سیاست کا رخ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔پاکستان کی عوام کو کرپٹ اور موروثی سیاست سے نجات ملنے کا مژدہ سنا دیا گیا ہے ۔نواز شریف کا وزارت عظمی سے محض الگ ہونا انصاف کا تقاضہ نہیں بلکہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی واپس منتقلی بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک قرضوں میں جھکڑا ہوا ہے۔عوام غربت کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کا پورا زور اپنی کرپشن کو چھپانے پر لگا ہوا ہے

وحدت نیوز(چکوال) برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی چھ آگست کو اسلام آباد میں مہدیؑ بر حق کانفرنس کے عنوان سے منائی جائے گی چونکہ شہید قائد نے اسلام حقیقی کی حفاظت اور مہدی برحق عج کے لئے زمینہ سازی کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی ہے،  افکار عارف حسین الحسینی کو زندہ رکھنا ہم سب پر فرض ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تعلیم و مرکزی کنوینرمہدی ؑ برحق کانفرنس  نثار علی فیضی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جامعہ مسجد بقیته اللہ جھامرہ میں جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مذید کہنا کہ پاراچنار کے مومنین نے استقامت کا مظاہرہ کر کے وارث شہدا ہونے کا حق ادا کیا ہے اور وطن عزیز کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے میں سلام پیش کرتا ہوں مکتب تشیع کے باشعور علما و جوانوں کو جنہوں نے اس مشکل وقت میں صبر و استقامت اقامت کا مظاہرہ کیا۔ برادر نثار فیضی کا کہنا تھا مہدی برحق کانفرنس وطن عزیز میں موجود مظلومین و وارثین شہداء کے لئے امید کی کرن ہے، مکتب تشیع کا یہ اعجاز ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرتے اور نہ ہی کسی ظالم سے خوف کھاتے ہیں۔ ہم نے ہر دور میں حق کی بات کی ہے اور حق کی خاطر جان و مال کی قربانیاں دی ہیں لیکن کبھی کسی ظالم حکمران کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ مہدی برحق کانفرنس وارثین شہدا کی آواز ہے چوں شہدا کی مشن کو جاری رکھا ہم سب پر فرض ہے اور انشااللہ 6 آگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور آپ تمام عاشقان امام مہدی سے شرکت  کی اپیل ہے۔ بعد از جمعہ برادر نثار فیضی نے جھامرہ میں خواتین کے اجتماع سے بھی خطاب کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور  سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی کا چکوال کے علاقے گاھی میں نماز  جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھ اگست کو وارثین شہداء شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی  کی برسی مہدیؑ بر حق کانفرنس کے عنوان سے منائیں گے اور پیروکاران امام عج ساری دنیا کو تشیع کی عظمت اور زمینہ سازی انقلاب مہدی عج کا پیغام دیں گے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ  اسلام اگر اب تک زندہ و جاوید ہے تو یہ خون شہدا کی وجہ سے ہے اگر امام حسین علیہ اسلام قیام نہ کرتے اور راہ خدا میں اپنے اصحاب و انصار کی قربانی پیش نہیں کرتے تو اسلام وہی پر دفن ہوجاتے۔لیکن شہداء کے بعد سب سے بڑی زمہ داری وارثین شہدا پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس خون ناحق کو رائیگاں جانے نہ دیں اور شہید کی افکار و نظریہ کو زندہ رکھیں۔وارث شہدا شہید کے رشتہ دار نہیں ہے بلکہ کوئی بھی فرد راہ خدا میں دیں کی سربلندی کی خاطر شہید ہوجائے تو پورا مکتب اس کا وارث بن جاتا ہے اور ہم سب پر فرض ہے کہ اس خون کی پاسداری کریں۔ اگر ہم یعنی وارث شہید قائد اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تو زمانے کے طاغوت اپنے منصوبوں میں ناکام ہو جائیں گے۔ انشااللہ ہم 6 اگست کو مہدی بر حق کانفرنس میں یہ بتا دیں گے کہ ابھی وارث شہید زندہ ہے اور انقلاب مہدویت کے لئے زمینہ سازی کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کہ سندھ بھر میں دہشتگردوں کی رہائی اور صوبائی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا سندھ بھر کے جھوٹے بڑے شہروں ،کراچی ،سجاول ،حیدر آباد،نواب شاہ ،جیک آباد ،خیرپور ناتھن شاہ ،دادو،بھان سیدہ،شکارپور ،عمر کوٹ سمیت مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے علما ئے کرام اور رہنماوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس، آرمی چیف اور بلاول بھٹو سانحہ سہون و جیکب آباد کے دہشتگردوں کی رہائی کا فوری نوٹس لیں، سندھ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پورے ملک کے امن کے لیے خطرہ ہیں، سندھ حکومت وارثان شہداء جیکب آباد و شکارپور سے کئے گئے معاہدے پر عملدر آمد کرے، سندھ بھر سے دہشتگردی کے جن مراکز کی نشاندہی کی تھی ان کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے، سندھ میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کو رہا کیا جا رہا ہے، سندھ سمیت ملک بھر دہشت گردوں کے ہمدرد اور سہولت کار پیدا کیے جا رہے ہیں، سانحہ جیکب آباد و سیہون شریف میں ملوث دہشتگردوں کی رہائی باعث تشویش و اضطراب ہے۔

کراچی میں مسجد نور ایمان کے باہر بعد نماز جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیااحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودڈومکی ،علامہ نشان حیدر اور علامہ زاہد ہاشمی نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردوں کو ایک طرف رہا کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف وہ جیلوں سے فرار ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ سمیت پورے ملک میں دہشت گردوں کے ہمدرد اور سہولت کار پیدا کیے جا رہے جن سے دہشت گردی کو تقویت ملی اور واقعات میں اضافہ ہوتا آیا ہے۔جیکب آباد اور سیہون شریف کے سانحات میں ملوث دہشت گردوں کی رہائی نے پوری قوم کو تشویش اور اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔سندھ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پورے ملک کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔سندھ کی سرزمین ہمیشہ محبت و امن کا گہوارہ رہی ہے اس میں نفرتوں اور بدامنی کے بیج بونے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف قوم اور ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ان مراکز اور سہولت کاروں کی نشاندہی ہم مسلسل حکومت اور انتظامیہ سے کرتے رہے مگر اس سنگین مسئلے کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا گیا،سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے عوام کے لئے قیامت صغریٰ سے کم نہ تھا، جس میں 28 معصوم جانیں شہید جبکہ 69افراد زخمی ہوئے۔ ان شہداء میں انیس معصوم بچے بھی شامل تھے، سانحے کے فورا بعد اس وقت کے نا اہل ایس ایس پی کے حکم پر پولیس نے نہتے عوام پر گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں واپڈا ملازم محمد شریف جتوئی شہید ہوگئے، ہماری درخواست کے باوجود آج تک پولیس اس مظلوم شہید کی ایف آئی آر درج کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ جیکب آباد سانحہ میں ملوث بد نام زمانہ دھشت گرد ایک سال کے اندر باعزت بری کر دیے گئے اورآج وہ پھر دندناتے پھر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اورجماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے درمیان وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے پاس اقتدار سے الگ ہونے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں۔ اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے خاموشی سے گھر چلے جانا ہی وزیر اعظم کے حق میں بہتر ہے۔نواز شریف کے مستعفی ہونے کا نہ صرف اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں بلکہ مسلم لیگ نون کے اندر بھی یہی آواز اٹھ رہی ہے۔اس صورتحال میں بے جا ہٹ دھرمی نواز شریف کی ساکھ کو مزید داغ دار کرے گی۔ جے آئی ٹی کی شفاف تحقیقات پاکستان کی سیاست کا رخ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔پاکستان کی عوام کو کرپٹ اور موروثی سیاست سے نجات ملنے کا مژدہ سنا دیا گیا ہے ۔نواز شریف کا وزارت عظمی سے محض الگ ہونا انصاف کا تقاضہ نہیں بلکہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی واپس منتقلی بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک قرضوں میں جھکڑا ہوا ہے۔عوام غربت کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور حکمرانوں کا پورا زور اپنی کرپشن کو چھپانے پر لگا ہوا ہے۔

سینٹر سراج الحق نے جمہوری اقدار کی پاسداری اور کرپشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایشوز پر دونوں مذہبی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔باہمی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔پارا چنار میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک اور وحدت و اخوت کے خلاف مذموم عناصر کی ناپاک سازش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس واقعہ کو پارلیمنٹ میں اٹھا یا جائے گا۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے جس کے بعد ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی بھی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی اس ملاقات میں ناصر شیرازی ڈپٹی سیکریٹری،جنرل ایم ڈبلیوایم ، اسدعباس نقوی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم ، علامہ اقبال بہشتی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخوا، ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل، میاں محمد اسلم نائب امیر جماعت اسلامی اوررکن قومی اسمبلی جماعت اسلامی صاحبزادہ محمد یعقوب بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree