شہید قائد نے اسلام حقیقی کو پاکستان میں متعارف کروایا، شہید کے افکار کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،نثار فیضی

15 جولائی 2017

وحدت نیوز(چکوال) برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی چھ آگست کو اسلام آباد میں مہدیؑ بر حق کانفرنس کے عنوان سے منائی جائے گی چونکہ شہید قائد نے اسلام حقیقی کی حفاظت اور مہدی برحق عج کے لئے زمینہ سازی کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی ہے،  افکار عارف حسین الحسینی کو زندہ رکھنا ہم سب پر فرض ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تعلیم و مرکزی کنوینرمہدی ؑ برحق کانفرنس  نثار علی فیضی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جامعہ مسجد بقیته اللہ جھامرہ میں جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مذید کہنا کہ پاراچنار کے مومنین نے استقامت کا مظاہرہ کر کے وارث شہدا ہونے کا حق ادا کیا ہے اور وطن عزیز کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے میں سلام پیش کرتا ہوں مکتب تشیع کے باشعور علما و جوانوں کو جنہوں نے اس مشکل وقت میں صبر و استقامت اقامت کا مظاہرہ کیا۔ برادر نثار فیضی کا کہنا تھا مہدی برحق کانفرنس وطن عزیز میں موجود مظلومین و وارثین شہداء کے لئے امید کی کرن ہے، مکتب تشیع کا یہ اعجاز ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرتے اور نہ ہی کسی ظالم سے خوف کھاتے ہیں۔ ہم نے ہر دور میں حق کی بات کی ہے اور حق کی خاطر جان و مال کی قربانیاں دی ہیں لیکن کبھی کسی ظالم حکمران کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ مہدی برحق کانفرنس وارثین شہدا کی آواز ہے چوں شہدا کی مشن کو جاری رکھا ہم سب پر فرض ہے اور انشااللہ 6 آگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور آپ تمام عاشقان امام مہدی سے شرکت  کی اپیل ہے۔ بعد از جمعہ برادر نثار فیضی نے جھامرہ میں خواتین کے اجتماع سے بھی خطاب کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree