وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ لاڑکانہ کی جانب سے، مسجد حضرت ابو طالب علیہ السلام میں ڈسٹرکٹ اسمبلی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ صوبہ سندھ کے سکریٹری برادر آصف علی ، سنده بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برادر سلامت علی انقلابی نے شرکت کی،اجلاس میں سالانہ پروگرام پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی،اجلاس کی صدارت سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ لاڑکانہ ،طارق حسین بدوی صاحب نے کی، ان کے علاوه سیکریٹری میڈیا سیل طارق رسول اور سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی بھی پروگرام میں شریک تھے،اجلاس کا اختتام دعا امام زمانہ (ع) سے ہوا.اس سے قبل وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ لاڑکانہ کی جانب سے، سنده بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے سکریٹری نظام الدین شیخ صاحب سے وحدت اسکائوٹس کے صوبائی سیکریٹری برادر آصف علی ،سنده بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برادر سلامت علی انقلابی نے ملاقات کی اور ،وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ لاڑکانہ رجسٹریشن کے حوالے سے گفتگو کی ،اور بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ لاڑکانہ ، برادر محبوب علی کو پرمیشن لیٹر دیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ آج اصولوں کی فتح کا دن ہے۔ گلگت بلتستان کی باشعور عوام نے آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ہماری قوت بن کر یہ ثابت کرنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہی ان کی نمائندہ جماعت ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس خطے کی عوام کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دلانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ راولپنڈی کے میٹرو منصوبے پر خرچ کی جانے والی رقم سے بھی کم ہے۔ یہاں کے لوگوں کو دانستہ طور پر محرومیوں کا شکار رکھا جا رہا ہے۔ ایک طرف یہاں کے لوگوں سے گندم اور نمک سبسڈی بھی چھینی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے اور من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قومی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم یہاں کی عوام کو اس طبقاتی تفریق کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بلاتخصیص ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہماری ترجیحی اہداف ہیں جن پر بلاتعطل عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالے گئے تو پھر ہماری فتح یقینی ہے۔ عوام سیاسی شعبدہ بازوں کی باتوں میں نہ آئے۔ یہ لوگ 8 جون کے بعد اگلے الیکشن تک دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کے سیکریٹری امور تربیت علامہ سید جعفرموسوی گذشتہ روز نجف اشرف میں خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم ملت کا درد رکھنے والے عالم با عمل انسان تھے مرحوم نے زندگی پوری مظلوم ملت کی خدمت میں گزاری ، علامہ جعفرموسوی کی اچانک رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس ، پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعاکی، مرحوم کی تدفین آج نجف اشرف عراق میں قبرستان  وادی السلام میں ہوئی ہے تمام مومنین سے نمازوحشت قبر اور سورہ فاتحہ کی اپیل ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ۵ شیعہ ہزارہ دکانداروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر آج کوئٹہ شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ہے، جبکہ  ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، شیعہ اتحاد کونسل، مسلم لیگ (ن)، پشتونخوا عوامی ملی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیاہے،ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند جب کہ ٹریفک بھی معمول سے رہا۔ دوسری جانب شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز تکفیری دہشت گردوں فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا، جن کی نماز جنازہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ ہاشم موسوی کی زیر اقتدا ءقبرستان بہشت زینب میں ادا کی گئی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی کام روکنے کی دھمکیاں دینے والے سن لیں کہ پاکستان کا خزانہ شریف خاندان کی ملکیت نہیں پاکستانی عوام کی ملکیت ہے، ہم اپنے حقوق ان سیاسی فرعونوں سے چھین کر لیں گے، نواز لیگ نے ہمیشہ دہشت گردوں کی سرپرستی کی، شہباز شریف نے علی الاعلان کہا کہ طالبان اور ہمارے نظریات ایک ہیں، لہذا وہ پنجاب پر حملے نہ کرے، ہم ان دہشت گردوں کے سپورٹرز کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شہیدی کا کہنا تھا کہ آج گلگت بلتستان کے عوام کو سبز باغ دکھانے والے 8 جون کے بعد نظر نہیں آئینگے، مجلس وحدت مسلمین کا ہدف اس سرزمین کو آئین دلانا ہے، ہم اس لئے میدان میں آئے ہیں کہ یہاں کے عوام کو بااختیار بنا سکیں، ہم عوامی حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ مفاد پرستوں کا ہدف صرف اقتدار کا حصول ہے، گلگت بلتستان میں لوگوں کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے، مذہب اور مذہبی رہنماوُں کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں، اب وہ زمانہ گزر گیا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جائے، ہمیں فخر ہیں کہ ہم شیعہ ہیں، لیکن ہم نے سیاست میں قدم رکھتے وقت شعوری طور پر فیصلہ کیا کہ ہم مذہب کے نام پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں گے، حقوق غصب کرنے والے اس لئے کامیاب ہوگئے کہ انہوں نے آپ کو قومیتوں اور مسلکوں میں تقسیم کرکے آپ پر مسلط رہے، پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو کرپشن، اقرباء پروری اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ چالیس سال سے جاری سبسڈی کو نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ختم کیا، گلگت بلتستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بیج پیپلز پارٹی ہی کے دور اقتدار میں بویا گیا، گذشتہ دور میں یہاں کے عوام نے پیپلز پارٹی کے جھوٹے اعلانات پر عمل درآمد کی آس لے کر پیپلز پارٹی کو حکومت دی، لیکن پیپلز پارٹی نے عوامی فلاح و بہود اور حقوق کو جوتے کے نوک پر رکھا اور عوام کو ماموں بنا کر کرپشن کا بازار گرم کئے رکھا۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن نہ کرنے پر محمد علی اختر کو ٹکٹ سے محروم کر دیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور اقتدار میں دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزا کے باوجود ریلیف دیتی رہی، ہم ان ظالموں کو جان چکے ہیں، اب ان کو گلگت بلتستان کے سرزمین پر امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود اور خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی نے کہا کہ 8 جون کو گلگت بلتستان کے عوام اپنی قسمت بدلنے کے لیے خیمے پر مہر لگا ئیں گے وہ ہوشیار اور بیدار ہو چکے ہیں ووٹ کی قدروقیمت کو سمجھتے ہیں اب وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آنے والے باریوں کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دینگے اور ان لوگوں کو اسمبلی میں پہنچائیں گے جو انکی حقیقی معنوں میں خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تاریخی جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے باریوں کی سیاست کرنے ،کرپٹ اور اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کے حق میں دے دیا ہے گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کی رفاہی خدمات نے عوام کو یہ احساس دلایا ہے کہ علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لیئے اسی جماعت کو آگے آنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے تفصیلی دورہ کے بعد واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چیئر مین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثار علی فیضی نے اپنے گلگت بلتستان کے دورہ کے دوران خیرالعمل فاؤنڈیشن کی طرف سے مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل مسؤلین کو کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی نثار علی فیضی نے اپنے دورہ کے دوران طورمک واٹر پروجیکٹ ، ہلدی خپلو میں امام بارگاہ کے پروجیکٹ، شروٹ اور نروٹ گلگت میں مکانات کی تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، صادق آباد گمبہ سکردو میں امام بارگاہ کے پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور نلتر گلگت میں مسجد کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر انہوں نے علاقو ں کے معززین سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں کی عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثار علی فیضی نے معززین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور عوامی خدمت اسکا شعار ہے ہم پچھلے کئی سالوں سے گلگت بلتستان میں عوامی خدمت میں مشغول ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت جی بی کی عوام کو خوشحال اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree