وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان میں یزیدی قوتیں دہشتگردوں کی روپ میں سر اٹھا رہی ہیں ۔ ہر طرف قتل و غارت، دہشتگردی، ظلم و ناانصافی اور بے راہ روی کا دور دورا ہے۔ یہ شیطانی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میں اسلام کا چہرہ مسخ ہو جائے، پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو، پاکستان را اور موساد کی چراگاہ بن جائے، پاکستانی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں اور وطن عزیز خانہ جنگی کیطرف بڑھے یوں وطن عزیز کی سالمیت خطرہ میں پڑ جائے لیکن شاید یزیدی قوتوں کو علم نہیں کہ حسینی پاکستان کی سرزمین میں موجود ہیں۔ہماری فوج اور عوام ان دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ئی ہے۔ کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے ان شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کر کے انکو تاریخی شکست دی جائیگی۔ وہ دن دور نہیں کہ جب ہماری دھرتی امن کا گہورا بنے گا اور امت مسلمہ کی قیادت کرنے کے اہل ہونگے۔ ہم پاکستان  کی سرزمین پر عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ یہاں ظلم وناانصافی کاخاتمہ اور حقوق سے محروم ، غریب ، مستضعف عوام کو انکے حقوق میسر ہوں۔

وحدت نیوز (سکھر) وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر میر ہزارخان بجارانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین شہداء کمیٹی سکندر علی دل، قمرالدین شیخ، بشارت شاہ کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء سید علی حسین نقوی اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر ۲۲ نکاتی معاہدے کی روشنی میں حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد میں حکومتی شخصیات کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ، جس کے باعث عدم اعتماد اور مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ سندہ حکومت ملت جعفریہ اور وارثان شہداء سے کئے گئے وعدوں پر جلد عمل در آمد کرے۔ چار ماہ کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود مسائل کا حل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔حکومتی کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے۔

اس موقعہ پر میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ وہ معاہدے پر عمل در آمد کے حوالے سے سنجیدہ ہیں، اس سلسلے میں جلد کمیٹی کا اجلاس بلا ئیں گے۔ متاٗثرہ امام بارگاہ کی مرمت اور یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر ہوگی۔

وحدت نیوز (دولت پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصودعلی ڈومکی نے دولت پور میں مولانا عطامحمد لانگاہ مرحوم کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی، اور مرحوم کے سوئم کی مجلس ترحیم سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ آل سعود کے زوال کا آغاز ہوچکا اور وہ اس امت کے سامری ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ امت مسلمہ بصیرت کے ساتھ دوست اور دشمن میں تمیز کرے۔

اس موقعہ پر سلسلہ طریقت کے معروف بزرگ صوفی علی نواز قادری نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی خانقاہ میں آنے کی دعوت دی۔ اس موقعہ پر صوبائی رابطہ سیکریٹری سندہ برادر شفقت حسین لانگاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پر پیر علی نواز قادری نے خانقاہ میں قائم دینی مدرسہ ، مسجد، لنگر خانہ کے متعلق علامہ مقصود علی ڈومکی کو تفصیلات بتائیں۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سرپرست مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور حوصلہ افزا نتائج کے لیے پُرامید ہیں۔اس سلسلے میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمیں بھی ہم سے رابطہ کر رہی ہیں ۔الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ہم نے باہمی گفت و شنید سے اہم فیصلے کرنے ہیں۔ ایم ڈ بلیو ایم مرکزی سیکریٹیریٹ میں ضلع راولپنڈی کی تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تنظیم سازی کے لیے ہم نے ٹیکسلا، مری ،چک بیلی سمیت بہت سارے دیگر علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں سے ہمیں خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔سانحہ عاشورہ کے بعد راولپنڈی میں شیعہ امام بارگاہ اور مقدسات جلانے کے الزام میں گرفتار افراد کی رہائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ اس رہائی کے پس پردہ پولیس انتظامیہ کی ناقص تفتیش اور جانبدارنہ رویہ کارفرما ہے۔ہم نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔یونٹ سازی کے عمل کو فعال کرنے کے لیے اور انتظامیہ سے بہترین روابط کے لیے ہم اگلے ہفتے ضلع راولپنڈی میں اہم تبدیلیاں کر رہے ہیں جس سے تنظیم کی ساکھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔

وحدت نیوز (نوشہرو فیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی سیکریٹری وحدت اسکاوٹ عبد الغفور راجپر اور تحصیل سیکریٹری اسد حسینی نے علی آباد لاکھا روڈ میں یونٹ کے دورہ جات کرتے ہوۓ کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو نشان عبرت بنائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پرتشدد سیاست اور انتہا پسندی نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ہر محب وطن شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ملک دہشت گردوں اور ان کے مدد گاروں سے پاک ہو سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرقہ واریت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد و متفق ہونا ہو گا۔ بسورت ملک مکمل طور پر تباہ ہو جاۓ گا اور ان کا ذمیوار حکمران ہونگے رہنماؤں نے اسکاوٹ کے شعبه کو مضبوط کرنے کے ساتھہ سیاسی پلیٹ فارم کے لیے کوشش  کرنے پر زور دیا اس موقعے پر یونٹ سیکریٹری جنرل رمز علی لاشاری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجاہد حسین نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دھانی کروائی۔

وحدت نیوز (اسکردو) عوام کی بیداری کو دیکھتے ہوئے میں یقین رکھتا ہوں کہ اب مسلم لیگ ن کے لئے دھاندلی کرنا محال ہو چکا ہے،تاریخ گواہ ہیں کہ عوام کی بیداری نے بڑے سے بڑے فرعونوں کو جھکنے پر مجبور ہوئے،8 جون کو عوامی بیدار کے ذریعے ڈوگرہ راج کی طرح وائسرائے آف گلگت بلتستان گورنر برجیس طاہر سے آزادی حاصل کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے حلقہ 3 سکردو کے عوام سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لئے اب آزاد اور منصفانہ الیکشن ناگزیر ہو چکے ہیں ،جمہوریت کی بقا کے لئے اب کسی غلطی کی گنجائش نہیں،گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے ہر حکومت حربے کو عوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے،اضلاع کے نام پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کو بیووقف بنایا انشااللہ عوام کی یہ دیرینہ خواہش عوامی جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی حل کریگی ،گلگت بلتستان میںاب من مانی کی سیاست کا دور گذر چکا،یہاں کسی وائسرائے کا نہیں عوام امنگوں کیمطابق کام ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree