وحدت نیوز (کوئٹہ) شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس کا امام جمعہ کوئٹہ و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید عباس علی موسوی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ و نسل کشی، سانحہ مستونگ اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے علامہ سید ہاشم موسوی، رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا اور سید عباس علی موسوی سے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا، جس میں انہوں نے شیعہ رہنماؤں کو کوئٹہ سمیت بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر تعزیت پیش کی، اور کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ و نسل کشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سیرت عباس نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ سیفٹی کے تحت ماضی میں کوئٹہ میں جو سیکیورٹی اقدامات کئے گئے، شہر کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کو شیعہ سیفٹی کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کو شیعہ سیفٹی کی جانب سے ملک بھر میں دی جانے والی سیکیورٹی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی اور تنظیم کے اغراض و مقاصد بھی بیان کئے، جس پر شیعہ رہنماؤں نے شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کی خدمات کو سرہاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور اس نیک عمل کو جاری و ساری رکھنے کی خواہش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے مستونگ میں دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ افراد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اگر عوام کو تحفط فراہم نہیں کر سکتے تو اقتدار کسی ایسے شخص کے حوالے کر دیں جو بلوچستان جیسے حساس صوبہ میں امن و امان کو یقینی بنا سکے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور مستونگ میں دہشت گردی کی تازہ لہر حکومت اور سیکورٹی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ دہشت گردی اب حکومت کے لیے کھلے عام چیلنج کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔دہشت گرد خودکش حملوں کی کھلے عام دھمکیاں دینے میں مصروف ہیں جب کہ بلوچستان حکومت ان سے ملاقاتیں کر کے نہ صرف اپنے آپ کو کمزور ثابت کررہی ہے بلکہ ان مذموم عناصر کے حوصلوں کو بھی تقویت دے رہی ہے۔گزشتہ تین دن میں ہزارہ قبیلے کے پانچ افراد کی جانیں لے لی گئیں اور اب مستونگ میں بے گناہ عوام کو خون میں نہلایا گیا لیکن اب تک کسی ایک بھی ذمہ دار پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا جب کہ اس کے برعکس صدر مملکت کے بیٹے کے قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو اگلے ہی روز گرفتار کر لیا گیا۔ہم یہ امتیازی سلوک قطعاََ برداشت نہیں کریں گے ۔حکومت پاکستانی عوام کے خون کو ارزاں نہ سمجھے۔ ہم محب وطن شہری ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں اس لیے خاموش ہیں۔ہماری اس خاموشی کو بزدلی کے معنوں میں نہ لیاجائے۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے پس پردہ محرکات میں پاک چائنا اقتصادی راہدری کے منصوبے کو ناکام بنانا بھی شامل ہیں۔ ملک دشمن قوتیں ہم مضبوط نہیں دیکھنا چاہیے۔ مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کرنا ہوگا۔اس سلسلے میں حکومت کو باہمت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ میں ایمر جنسی نافذ کریں اور ایف سی دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کرے۔

وحدت نیوز (دنیور) امپھری دنیور میں مجلس وحدت مسلمین کا بول بالا ہوگیا۔ محلہ کے عمائدین اور عوام نے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار علامہ نئیر عباس کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا عمائدین محلہ نے آئندہ انتخابات میں علامہ نئیرعباس کو جتانے کے عزم کا اظہار کیا۔عمائدین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20سالوں سے علاقہ محرومی کا شکار ہے منتخب نمائندوں نے صرف ایک محلے کی ہی نمائندگی کی ہے اور حلقے کے دیگر علاقوں کو نظر انداز رکھا امپھری کے عمائدین نے امید ظاہر کی کہ ایم ڈبلیو ایم اقتدار میں آکر انصاف اور ترقی کو اپنا شعار بنا ئے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں 4 جون کو بلتستان اور 5 جون کو گلگت میں تاریخی انتخابی جلسہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی پوری مرکزی قیادت اس وقت جی بی الیکشن کے سلسلے میں ہر حلقے میں زبرست انتخابی مہم چلا رہی ہے اور لوگوں کو اپنے منشور اور پارٹی کی طرف متوجہ کر رہی ہے۔وحدت نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور مجلس کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 6 جون کی شام تک ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی مہم چلے گی، اس سلسلے کے آخری دو بڑے جلسے ہوں گے، جس کیساتھ ہی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت روک دی جائیگی۔ مہدی عابدی نے بتایا کہ 4 جون کو بلتستان میں سیاسی قوت کا اظہار کیا جائیگا اور 5 جون کو گلگت شہر میں اپنی طاقت کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پہلی بار گلگت بلتستان کے الیکشن میں جا رہی ہے اور عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ اگر عوام نے مجلس پر اعتماد کا اظہار کیا تو اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب کے شہر دمام کی مسجد امام حسینؑ میں دوران نماز جمعہ دہشتگردوں کی جانب سے خود کش بم حملے کی شدید مذمت کی اور واقع میں شہید ہونے والے 4 سے زائد نمازی کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ جمعہ قطیف جامع مسجد امام علی ؑ اورآج دہشتگردوں نے جامع مسجد امام حسین ؑ کو اپنا ہدف بنایا جانا سعودی حکومت کی داعش اور القائدہ کو فراہم کردہ پشت پناہی خودکش حملوں کا باعٖث ہے مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے عناصرکے ہاتھ ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے خون سے تر ہیں۔سعودیہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانے والے یزیدی فکر کے پیرو کار ہیں دہشتگردی کے مسلسل واقعات سعودی حکومت پر سوالیہ نشان ہیں سعودی حکومت نے اپنے سیاسی و اقتصادی مفادات کے حصول کے لیے عالم اسلام کو شدید خطرات سے دوچار کررکھا ہے۔ تکفیری گروہوں کی سعودی پشت پناہی ان کے حوصلے بلند کرنے میں لگی ہوئی ہے جو دنیا بھر میں دہشت کی علامت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی اولین شرط تکفیری سوچ کو شکست دینا ہے جس کی جڑوں کی آبیاری سعودیہ میں ہو رہی ہے اور شاخیں ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔مسلمان کا مسلمان کے ہاتھوں نعرہ تکبیر کے ساتھ قتل قہر خداوندی کو دعوت کے سوا کچھ نہیں عرب بادشاہوں نے جن ثانپ نما مجاہدوں کوپاکستان ، افغانستان، ایران ، عراق، شام، لبنان کیلئے دودھ پلا کر پالا تھا آج وہی سانپ سعودیہ عرب میں عوام کو ڈس رہے ہیں ۔ جب تک سعودی حکومت ان عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی نہیں کرتی تھی تب تک دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے اقوام عالم سے بالعموم اور امت مسلمہ سے بالخصوص مطالبہ کیا کہ وہ عالمی امن وامان کے قیام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حکومت پر دباو ڈالے کہ وہ ان عناصر کی معاونت ترک کرے جو اسلام کے نام پر قتل و غارت کے مرتکب ہو کر دنیا بھر میں مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

وحدت نیوز(شگر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن شگر کے زیراہتمام الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی شگر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی ، اس ریلی میں ہزاروں کارکنان اور مجلس وحدت مسلمین کے ووٹرز موجود تھے ۔ ریلی کئی کلومیٹرز پر مشتمل تھی اور شرکائے ریلی کے عزم و ارادے اور حوصلے سے اندازہ ہو رہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ 6شگر میں مجلس وحدت کے امیدوار لیکچرار فد ا علی شگری بھاری اکثریت سے فاتح قرار پائیں گے۔ پاور شو کے لیے نکالی جانے والی ریلی شگر تسر سے شگر مل تک پھیلی ہوئی ہے اور شگر کی فضا مجلس وحدت کے کارکنان کے صداوں سے گونجتی رہی ۔ اس موقع پر حلقہ شگر کے امیدوار فدا علی شگری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت کے پرچم تلے گلگت بلتستان میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ عوام کی حمایت سے مجلس وحدت گلگت بلتستان کو روشن اور بااختیار بنا کر دم لے گی اور ظالم حکمرانون کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اس تعمیر و ترقی کے لیے عوام کو قربانی دینے کی ضرورت ہے ۔ وفاقی جماعتوں نے گلگت بلتستان میں عوام کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور یہ وفاقی جماعتیں کبھی گلگت بلتستان سے مخلص نہیں رہی ہے اور اب وہ دور آچکا ہے کہ ہم ان وفاقی خیانت کرنے والی جماعتوں کو دوبارہ گلگت بلتستان میں گھسنے اور عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی اجازت نہیں دے گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام مجلس وحدت کے نمائندہ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، ہمیں اگر حکومت کا موقع ملتا ہے تو ہم بتادیں گے حکومت کس طرح کی جاتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree