ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام شگر میں تاریخی ریلی، مخالفین شدید دباؤ کا شکار

29 مئی 2015

وحدت نیوز(شگر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن شگر کے زیراہتمام الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی شگر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی ، اس ریلی میں ہزاروں کارکنان اور مجلس وحدت مسلمین کے ووٹرز موجود تھے ۔ ریلی کئی کلومیٹرز پر مشتمل تھی اور شرکائے ریلی کے عزم و ارادے اور حوصلے سے اندازہ ہو رہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ 6شگر میں مجلس وحدت کے امیدوار لیکچرار فد ا علی شگری بھاری اکثریت سے فاتح قرار پائیں گے۔ پاور شو کے لیے نکالی جانے والی ریلی شگر تسر سے شگر مل تک پھیلی ہوئی ہے اور شگر کی فضا مجلس وحدت کے کارکنان کے صداوں سے گونجتی رہی ۔ اس موقع پر حلقہ شگر کے امیدوار فدا علی شگری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت کے پرچم تلے گلگت بلتستان میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ عوام کی حمایت سے مجلس وحدت گلگت بلتستان کو روشن اور بااختیار بنا کر دم لے گی اور ظالم حکمرانون کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اس تعمیر و ترقی کے لیے عوام کو قربانی دینے کی ضرورت ہے ۔ وفاقی جماعتوں نے گلگت بلتستان میں عوام کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور یہ وفاقی جماعتیں کبھی گلگت بلتستان سے مخلص نہیں رہی ہے اور اب وہ دور آچکا ہے کہ ہم ان وفاقی خیانت کرنے والی جماعتوں کو دوبارہ گلگت بلتستان میں گھسنے اور عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی اجازت نہیں دے گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام مجلس وحدت کے نمائندہ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، ہمیں اگر حکومت کا موقع ملتا ہے تو ہم بتادیں گے حکومت کس طرح کی جاتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree