وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کویت میں مسجد امام صادق ؑ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو اس دہشت گردی کا ذمہ دارقرار دیا ہے۔انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اُن جہادی گروہوں کی بھرپورمالی معاونت کررہا ہے جو شیعہ نسل کشی میں مصروف ہیں اور مساجد کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔اسی نوعیت کے دو خودکش حملے گزشتہ ماہ سعودیہ میں بھی جمعہ کی نمازوں کے دوران کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ کویت کی مسجد امام صادق ؑ میں ہونے والی حالیہ بربریت اس حقیقت کو واضح کر رہی ہیں کہ دہشت گرد وں نے اپنی مذموم کاروائیوں کو کامیاب بنانے کے لیے اب اپنا رُخ پُرامن خلیجی ریاستوں کی طرف موڑ لیا ہے ۔دنیا بھر کے مسلم ممالک میں بدامنی پھیلانے کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بصورت دیگر دہشت گردی کی آڑ میں امت مسلمہ کے ان ممالک کو تباہ حال کرنے کے منصوبے پرکام شروع ہو چکا ہے جنہیں معدنی وسائل اور تیل کی دولت سے مالا مال ہونے کا سبب اقتصادی و معاشرتی طور پر اقوام عالم میں ایک مقام حاصل ہے۔ سعودی کی اسلام دشمنی کے خلاف متحد ہونے کا اب وقت آ گیا ہے۔اس وقت تک امت مسلمہ کے بیس لاکھ سے زائد افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔جو عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے ماہ صیام میں سعودی عرب کی جانب سے یمن پر تازہ حملوں کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے معصوم روزہ داروں پر حملے کر کے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے۔ حرمت والے مہینے میں بھی جنگ بندی نہیں کی گئی۔ جب کہ ہر جنگ کے اصول ہوتے ہیں حتی کفار بھی قبل از اسلام حرمت والے مہینوں کا خیال رکھتے تھے۔ ماہ خدا کی بے حرمتی درا صل آل سعود کی اسلام و مسلم دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ خود کو عالم اسلام کا ٹھیکہ دار کہنے والا سعودیہ آج دنیا کے اندر رسوا ہو چکا ہے۔ آل سعود کی مسلم دنیا میں خارجہ پالیسی نے سب کچھ آشکار کر دیا ہے۔ امریکہ و اسرائیل کے اشاروں پر چلنے والے سعودی حکمران مشرق وسطی میں معصوم مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن وہ دن دور نہیں  جب مظلوم و مستضعف لوگ اٹھیں گے اور مستکبرین کا تختہ الٹ دیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ اعجاز بہشتی نے کویت میں 34نمازیوں کی شہادت پر نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے ماہ مبارک رمضان میں بے گناہوں نمازیوں کو شہید کر کے بزدلی اور اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور ایک دفعہ پھر ابن ملجم کی سنت کو دہرایا ہے۔

علامہ اعجاز کا کہنا تھا کہ آل سعود کے کارندے یہ جان لیں ہم کھبی بھی موت کے خوف سے افکار کربلا سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ یزیدیت کے طاقت سے خوف زدہ ہوں گے ،کیونکہ خوف زدہ وہ  ہوتے ہیں جن کو انجام کا پتہ نہ ہو ہمیں اپنے انجام کا پتہ ہے، ہم ہی شیعتہ اللہ، انصار اللہ ، اعوان اللہ ہیں جن کے بارے میں رسول اسلام ؐ نے فرمایا’علی تیرے شیعہ ہی کامیاب ہونگے‘ قسم ہے محمد ؐ کی ذات کی ہم کامیاب ہوئے ہم شہید ہوئے آج جنہوں نے روزہ کی حالت میں رسول اللہ ؐ سے ملاقات کی علی ؑ کے مہمان بنے یہی ہماری کامیابی ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت عبدالمتین آخونزادہ صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان منعقد ہوا ،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی، مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مولانا انوارالحق حقانی، جماعۃالدعوہ کے صوبائی امیر مفتی محمد قاسم ، تنظیم اسلامی کے عبدالسلام عمر، خطبائے جمعہ کمیشن کے انچارج ڈاکٹر عطاء الرحمن ، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحق ہاشمی، معروف دانشور امان اللہ شادیزئی ، و دیگر شریک ہوئے۔

ٓٓاس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالمتین آخونزادہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل پر ہمیں ضرور سوچنا چاہیے۔مگر اس مسئلہ ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے۔اب بات اختلاف اور فتویٰ سے بڑھ کر قتل و غارت گری تک پہنچی ہے۔اس میں نقصان تواہل دین کا ہے۔بے دین طبقہ یہ بات کہتا ہے کہ یہ قتل و غارت مسجد و مدرسہ اور امامبارگاہ کے باعث ہے۔ماہ مبارک رمضان کو برما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہئے۔

اس موقعہ پرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں دھشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دھشت گردی ملک کا سنگین مسئلہ بن چکی ہے ۔دھشت گردی اور نفرتوں کے خاتمہ کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خاموش تماشائی بننے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سالانہ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں اجلاس کے شرکاء کو دعوت دی۔

عبدالقدوس سا سولی صوبائی سینئر نائب صدر MYC نے کہا کہ دینی جماعتوں کے قائدین جب مل بیٹھتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔امت مسلمہ کے انتشارکے باعث ہم کمزور ہیں ۔آراء مختلف ہونے کے باوجود ہم اتحادامت کے نکتے پر متفق ہیں۔پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہیے اس کے بعد عالمی حالات ،سازشی عناصر کے لئے ہمارے اختلافات بہترین موقع ہیں۔کچھ گروہ شدت پسندی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔قتل و غارت اور جلاؤ گھیراؤان کا وطیرہ ہے۔ ہم نے کبھی کھل کر ان کی مذمت بھی نہیں کی ہم اس کا ذمہ دار سامراج کو قرار دیتے رہے۔ان کا ایجنڈاپہلے شیعہ کافر اور اب بریلوی کافر کے نعرے لکھے جارہے ہیں۔میرے خلاف نہیں تو خیر ہے کارویہ ٹھیک نہیں ہمیں خوف خدا کے ساتھ حق بات کہنی چاہیے۔جوتباہی 5سال بعد آنی ہے اسے روکنا چاہئے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں سیکرٹری جنرل سید عباس آغا ، علامہ ہاشم موسوی اور علامہ ولایت جعفری نے کہا ہے کہ کراچی میں قیامت خیز گرمی اور بد ترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں خاص طور پر روزہ داروں کو تڑپا کر رکھ دیا ،لوگوں نے حکومتی اور مقتدر حلقوں کی جانب سے ا بتک نوٹس نہ لیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت اور منتخب نمائندے بھی صرف بیانات تک محدود ہے ۔ عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے جس کا مطلب یہ ہوا کہ شہری آئندہ دنوں میں بھی اس صورتحال کا سامنا کرتے رہینگے۔ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ اچانک بڑھ گئی ہے۔ اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ سرکاری آفت ہے۔ اس کی بڑی وجہ سرکار کی نااہلی ہے۔ سرکار کی نااہلی کے باعث واپڈامیں لائن مین سے لیکر ایس ڈی او تک سب کرپشن کے لیے بدنام ہیں۔ سحری و افطاری میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ کاروباری طبقہ بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مالی مشکلات سے دوچار ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے شہروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جو کہ ظلم و ناانصافی ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی سے بُری طرح پس رہے ہیں۔ مگر ہمارے حکمران ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر غریب عوام کے دکھوں کو کیسے سمجھ سکتے ہیں۔ قوم کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے قسمت بدل لی ہے۔ وزارتوں ، مراعات اور مفادات کے چکر میں قوم کو بھول گئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین گرمی اور لوڈشیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہ ہے سعودیہ کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں یمن کے بیگناہ اور معصوم لوگوں پر حملوں سے باز رہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور دس لاکھ سے زیادہ افراد کواپنا گھر بار چھوڑ نا پڑا ہے جو امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا ماہ صیام امن و سلامتی کا مہینہ ہے۔یہ مہینہ ہمیں برداشت، صبراور رواداری کا درس دیتا ہے۔سعودی عرب کی طرف سے ماہ صیام میں یمن پر گولہ باری کر کے سو سے زائد مسلمانوں کو شہید کرنا اس مبارک مہینے کے احترام کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔مسلم ممالک پر واجب ہے کہ وہ مہینے کے احترام کوملحوظ خاطر رکھیں ۔طاقت کے بل بوتے کی کسی بھی ملک کی خودمختاری کو چیلنج کرنا نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اخلاقی اقدار کے بھی برعکس ہے۔ سعودی عرب نے اپنی ہٹ دھرمی کے سبب امت مسلمہ کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔اب یہ حقیقت روز روشن کی طرح آشکار ہو چکی ہے کہ مذہب کے نام پر امت مسلمہ کو گروہوں میں تقسیم کرنے کی سازش کا مرکزی کردار سعودی عرب ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں برما اور یمن کے مسلمانوں کی تکلیفوں کو فراموش نہ کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو ان کی مدد کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree