وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم ولادت امام حسن علیہ السلام کے موقعہ پر راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے اعزاز میں افطار ی دی۔جس میں نامور مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر نے کہا کہ پاکستان کے حکمران آئین پاکستان کی رو سے اقتدار کے لیے نا اہل ہیں۔آئین میں واضح طور پر تحریر ہے کہ پارلیمنٹ کے نمائندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ نیک ،دیندار، باکردار اور دیانتدارہوں۔کرپٹ اور بے ایمان لوگ کی حکمرانی دراصل آئین پاکستان کے بنیادی نکات سے انحراف ہے۔اس وقت جو ظالم طبقہ تخت نشین ہے وہ دھاندلی ،بد کردار لوگوں کی معاونت اور چور دروازے کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوا ہے۔دنیا کے ہر ملک میں بحرانوں سے نکلنے اور اقتدار کو اہل افراد کو منتقل کر نے کے لیے شفاف انتخابات کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں الیکشن مزید بحرانوں کا سبب بنتے ہیں۔جب تک ظالموں کی طرفداری کو عملی طور پر مسترد نہیں کیا جاتا تب تک ہم ایسے ہی بدکردار گروہوں کی گرفت میں پھنسے رہیں گے۔ہمیں مل کر تہیہ کر نا ہو گا کہ حسینی کردار ادا کرتے ہوئے ظالم کی کبھی حمایت نہیں کرنی۔ یہ ملک ہمارا مادر وطن ہے اس کی حفاظت ہم پر واجب ہے۔ ہم نے ظالموں کے چنگل سے اسے آزاد کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

وحدت نیوز (جامشورو) سندھ کی معروف دینی درسگاہ مرکزتحقیقات وتبلیغات اسلامی جامشورومیں تاریخی خمسہ فہم اسلام سیمینار کا اہتمام گیا گیا، بزرگ عالم دین ، شہید قائد کے رفیق خاص علامہ حیدر علی جوادی کی خصوصی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا ، مقامی اور روز دراز سے آئے ہوئے مومنین کی بڑی تعداد نے سیمینارز میں شرکت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ جن حالات کا ہمیں سامنا ہے اس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہترین طرز حکمرانی سے اس نظام حکومت کو مضبوط بنائیں۔ محض کھوکھلے نعروں اور الیکشنز میں حاصل کیے گئے عوامی مینڈیٹ کی بنیاد پر کرپشن ، جرائم اور خراب طرز حکمرانی کی کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی ۔ یہ ٹھیک ہے کہ جمہوریت ہی ایک مثالی نظام حکومت ہے جس میں عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان جمہوریت کو حکومت کی مدت پوری کرنے سے تعبیر کرتے ہیں۔ حالانکہ جمہوریت ڈلیوری کانام ہے۔ لوگ جمہوریت میں گڈ گورننس دیکھنا چاہتے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ ہمارے جمہوری حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد سیاہ و سفید کے مالک ہو گئے ہیں اور کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہیں۔ جمہوری حکمران عوام کی امیدوں اور خواہشوں پر پورا نہیں اترے لوگوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی کہ اچھی حکمرانی ہو ، انہیں روزگار ملے اور ان کے مسائل حل ہوں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کو امن بھی میسئر نہیں آسکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو وفاق کی یکجہتی کی علامت ہونا چاہیے تھا لیکن تمام سیاسی جماعتیں علاقائی دائروں میں محدود ہو گئی ہے۔ دہشت گردی ، کرپشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے سے لیکر علاقائی اور عالمی سیاست تک ہماری سیاسی قیادت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ کرپشن ختم کیے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان داخلی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے۔ اس تناظر میں پورے ملک میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچنے دیا جائے یہی سب کے لیے بہتر ہوگا۔

وحدت نیوز (خپلو) گزشتہ ہفتے کویت کی مسجد امام صادق ؑ میں ہونے والےخودکش حملے کےنتیجے میں شہید ہونے والے ایک پاکستانی نمازی غلام حسن کی نماز جنازہ بلتستان کےتحصیل خپلو میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی زیر اقتداء ادا کردی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ ماہ مقد س میں حالت نماز میں شہادت نوش فرما کر غلام حسن نے سیرت امام علی ؑ کی عملی اتباء کی ان کی شہادت پورے خاندان کیلئےباعث صد افتخار اور صد شکر ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم حکومتی نا اہلی کے باعث اکثر امراض علاج سرکاری اسپتالوں میں ممکن نہیں جس کے باعث لوگ نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نجی اداروں میں مریضوں کی کھال اتاری جارہی ہے جبکہ غریب افراد کا مفت علاج کرنے کا دعویٰ کرنے والے ملک کے معروف کینسر اسپتال کا معیار بھی نہایت گر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی شخص کینسر کا علاج کروانا چاہتا ہے تو پہلے اس کو مہنگے ترین ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں جوکہ ایک عام آمی کی پہنچ سے دور ہیں اس کے بعد مشکل ترین مراحل سے گزر کر اس کو داخلہ ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر افراد کو داخلہ دینے سے ہی انکار کر دیا جاتا ہے جس کے بعد ان کے پاس ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں رہتا۔ علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ اپنے ذکوٰة اورعطیات ایسے اسپتالوں اور اداروں  کو دیے جائیں جوکہ مریضوں کا علاج کریں ناکہ ان کاانکار کردیں۔ زکوٰة کی ادائیگی کے فریضہ میں نہایت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ زکوٰة کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتاایسا نہ ہوکہ آپ خدا کی رضا اور خوشنودی کے لئے زکواۃ نکالیں اور وہ کسی دہشت گرد تنظیم، کسی نام نہاد فلاحی ادارے کے ہتھے چڑھ جائے۔  فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد بینک کے ذریعہ زکوٰة دینا اسی لئے جائز نہیں سمجھتے تاکہ زکوٰة دینے کا یہ فریضہ انسان اپنے ہاتھ سے سرانجام دے اور وہ مستحق تک پہنچ جائے ۔ 

وحدت نیوز (لاہور) مہنگائی ،بے روزگاری ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پروفاقی حکمرانوں کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر ظلم ہے،ن لیگ کی حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے کچھ بھی کر گذرنے کو تیار نظر آتی ہے،کاروباری لوگ ملک کو نہیں چلاسکتے،عوام بجلی کی عدم دستیابی سے لقمہ اجل بن رہی ہے،ایسے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی خوشنودی کے لئے حکومتی اداروں کی نجی کاری اور ہزاروں مزدورں کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دینگے،زرعی،معدنی،آبی،اور ہر طرح سے قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان کو نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے برباد کر کے رکھ دیا ہے،شریف برادران اور زرداری ٹولہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،جب تک ان دونوں خاندانوں کے خلاف بے رحمانہ احتساب نہیں ہوتے ،ملک سے کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ناممکن ہے،پاکستانی عوام اب اس دو خاندانوں کی سیاست سے تنگ آچکی ہے،ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو خونی انقلاب کو کوئی روک نہیں سکے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree