وحدت نیوز(اسلا م آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ان کا کسی دین و مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔یہ ملک دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں اور مذہب کے نام پر قتل و غارت کر کے دین اسلام کے احکامات کی صریحاََ نفی کر رہے ہیں۔ساری قوم کا یہ مطالبہ ہے کہآخری دہشت گرد کے خاتمے اور ان کی کمین گاہوں کو ملیامیٹ کرنے تک آپریشن کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہیے ۔ مظفر گڑھ میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز اور پولیس کی کامیاب کاروائی قابل ستائش ہے۔کالعدم تنظیم کے ان دہشت گردوں کے ہاتھ سینکڑوں بے گناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے تھے۔ان مذموم عناصر کی ہلاکت وطن عزیز کے امن کے لیے نیک شگون ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کے سنجیدہ اقدامات حوصلہ افزا اور مثبت اہداف کی طرف بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔۔دہشت گردوں کی مالی و فکری معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی بھرپوراور فوری ایکشن کی اشد ضرورت ہے۔جب تک دہشت گرد ساز فیکٹریاں بند نہیں ہوتیں تب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔علامہ ناصر نے حکومت اور افواج پاک سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کریں تاکہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو اور ارض پاک پر بسنے والے پُر امن زندگی گزار سکیں۔

وحدت نیوز( سیالکوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ضلعی کابینہ سیالکوٹ کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلہ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت جناب آغا قیصر نواز (سیکرٹری جنرل سیالکوٹ) نے کی جس میں کابینہ کی جانب سے انہدامِ جنت البقیع کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی۔ قرار داد میں سعودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مزاراتِ مقدسہ کی فوری تعمیر کی جائے۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رُکن جناب سجاد حسین بیگ صاحب نے خصوصی شرکت کی اور کابینہ کے تعمیری اقدامات کو سراہا۔نیز اجلاس کے دوران برسی شھید قائد عارف الحسینی کے اجتماع میں شرکت اور اجتماع کو رونق بخشنے کے لئے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت شہر کے پرامن ماحول کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بیگناہ لوگوں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنا بد ترین دہشت گردی ہے حکومت کیلئے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے حکومتی اقدامات شرمناک ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کو کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ لینے کی چنداں ضرورت نہیں وقت بتائے گا کہ پاکستان کا وفادار کون ہے اور غدار کون۔ کل تک ایمپاورمنٹ آرڈر کی نفی کرنے والے آج اسی سیاسی پیکیج سے استفادہ کررہے ہیں۔ یمن کے مظلوموں کی حمایت میں نکالی جانیوالی ریلی سے حکمران جماعت کے درپردہ سازشیں بے نقاب ہوگئیں اور نواز لیگ کی سعودی عرب فوج بھیجنے کی خواہش پوری نہ ہوئی جس پر مجلس کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کی ریلی مظلوم کی حمایت اور جارح کی مذمت کیلئے تھی جس میں ریاست کے خلاف نہ تو کوئی تقریر ہوئی ہے اور نہ ہی پاکستان کے خلاف کوئی نعرے بازی ،جبکہ اس ریلی میں افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت اور بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا جس سے متنازعہ گورنر برجیس طاہر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بے بنیاد مقدمات قائم کروانے پر اتر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے مسئلے کو چھیڑنے اور گلگت بلتستان کو اکنامک کوریڈور میں مناسب حصہ دینے کے مطالبے پر مسلم لیگی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اس آواز کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دیئے بغیر یہ منصوبہ تکمیل تک نہیں پہنچے گا اور اگر گلگت بلتستان کے عوام کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی تو ایم ڈبلیو ایم راستے کا دیوار بن جائیگی اور اس سلسلے میں اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قرارداد بھی جمع کروائی جائیگی۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے صوبائی وحدت سیکرٹریٹ میں ایک سیمینار منعقدہوا جس سے بزرگ عالم دین اور رکن شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی، ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی hyd sem 2اور ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد نسیمی نے  خطاب کیاجبکہ کارکنان کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔hyd sem 3

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کی جانب سے وحدت ہاؤس سی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اس موقعہ پر ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز علی ممنائی مولانا اطہر علی مطہری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جنت البقیع وہ قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرم (ص) کے اجداد ،اہل بیت (ع) ، اُمّہات المومنین، جلیل القدر اصحاب، تابعین اوردوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ جنہیں 90 سال قبل آل سعود نے منہدم کر دیا کہ اُن میں سے تو اکثر قبور کی پہچان اور اُن کے صحیح مقام کی شناخت ممکن نہیں یہ روحانی اور معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اِس عظیم نوعیت کے قبرستان کی کہ جس کی فضیلت میں روایات موجو دہیں ٨/ شوال تایخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب چھیاسی سال قبل ١٣٤٤ ہجری کو وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کومنہدم و مسمارکر دیا تھا۔یہ دن تاریخ اسلام میں ''یوم انہدام ''کے نام سے معروف ہے ،یعنی وہ دن کہ جب بقیع نامی تاریخی اور اسلامی شخصیات کے مدفن اور مزاروں کو ڈھا کر اُسے خا ک میں ملا دیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خانم ہما مہدی جعفری نے انہدام  8شوال انہدام جنت البقیع کو تاریخ اسلام کا وه سیاه ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،8شوال جس روز آل سعود نے اھلبیت ع اور اصحاب رض کے مزارات کو اپنے یہودی آقاؤن کی ایماء پر شہید کردیا.اس دن تمام عاشقان اھلبیت ع کا غم تازه ہوجاتا ہے اور نگاہوں میں اس اجڑی ہوئی جنت کی تصویر پھرنے لگتی ہے۔

افسوس کا مقام ہے کہ نصف صدی سے زیاده کا عرصه گذر جانے کے باوجود ان مقدس مقامات کی تعمیرنو ممکن نہ ہوسکی ،جس کی اہم وجہ اہل اسلام کا اس مسئلے کو کما حقہ اہمیت نہ  دینا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تعمیر بقیع کیلئے عالمگیر تحریک چلائی  جاۓ اور اس حوالے سے سعودی حکومت پردباؤ ڈالا جاۓ،برادران اهلسنت سے اس حوالے سے خصوصی تعاون کی درخواست کی جاۓ تاکه آل سعود کے اس ظلم جو که عراق و شام مین مزارات اصحاب رض اور مساجد کے انہدام کی صورت مین ظاہر ہوا ہے، راسته روکا جاسکے.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree