وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حکام پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ اچھے، منصفانہ اور باعزت معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مقننہ، مجریہ اور عدلیہ کے سربراہوں نیز اعلٰی سول اور فوجی حکام نے منگل کی شام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف عائد تمام پابندیاں سمجھوتے پر دستخط ہوتے ہی اٹھا لی جانی چاہئے اور پابندیوں کے خاتمے کے معاملے کو ایران کی جانب سے معاہدے پر عملدر آمد سے مشروط نہیں کرنا چاہئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ایران کی ریڈ لائنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کی ایٹمی صنعت کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں ایران کے سبھی حکام اپنی ریڈ لائنوں پر تاکید کرتے ہوئے ایک اچھے، منصفانہ اور عزتمندانہ معاہدے کی تلاش میں ہیں۔ آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کے اصرار کے بر خلاف، ہمیں سمجھوتے کی مدت، دس یا بارہ سال قبول نہیں ہے اور جو قابل قبول مدت ہے اس کے بارے میں ہم نے ان کو مطلع کر دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے حتٰی سمجھوتے کی مدت کے دوران بھی اپنے تحقیقاتی امور اور ترقی و پیشرفت جاری رہنے کو ایران کی دوسری ریڈ لائن قرار دیا اور کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ یہ بات حد سے زیادہ منہ زوری اور غلط بیانی ہے کہ ہم بارہ سال کی مدت تک ایٹمی شعبے میں تحقیق و ترقی کا کوئی کام نہ کریں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے تیسری ایٹمی ریڈ لائن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی، تجارتی اور بینکاری سے متعلق جو پابندیاں ہیں، چاہے وہ سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی گئی ہوں یا امریکی کانگریس کی طرف سے اور چاہے امریکی حکومت کی طرف سے، ان تمام پابندیوں کو سمجھوتے کے وقت ہی فوراً ختم ہونا چاہئے اور بقیہ پابندیاں بھی مناسب اوقات میں اٹھالی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، پابندیوں کے بارے میں ایک پیچیدہ اور عجیب و غریب فارمولہ پیش کر رہا ہے، جس سے معلوم نہیں کیا حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن ہم واضح طور پر اپنے مطالبات کو بیان کرچکے ہیں۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ایٹمی مذاکرات کی ریڈ لائنوں کے بارے میں مزید کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کو ایران کی جانب سے معاہدوں پر عملدر آمد سے مشروط نہ کیا جائے، یہ نہ کہا جائے کہ آپ پہلے وعدوں پر عمل کریں، پھر جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے، اس کی گواہی دے، پھر ہم پابندیاں منسوخ کریں گے، ہمیں یہ بات ہرگز قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی منسوخی پر عمل در آمد، ایران کی جانب سے وعدوں پر عمل در آمد کے ساتھ ہونا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہم سمجھوتے پر عمل در آمد کو آئی اے ای اے کی رپورٹ سے مشروط کرنے کے مخالف ہیں، کیونکہ آئی اے ای نے بارہا یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ آزاد، بااختیار اور منصف ادارہ نہیں ہے اور ہم اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کو ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے کا اطمئنان ہونا چاہئے، انتہائی احمقانہ اور نامعقول بات ہے، کیونکہ یہ ایجنسی کیسے اطمئنان پیدا کرسکتی ہے، جب تک کہ اس سرزمین کا چپہ چپہ نہ چھان مارے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کا غیر روایتی طریقوں سے معائنہ کرنے، ایران کے سائنسدانوں سے باز پرس اور فوجی مراکز کے معائنے کو، ایران کی ایک اور ایٹمی ریڈ لائن قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی حقوق کی بازیابی، ملک اور معاشرے کی ضروریات کی فراہمی، حکومت کی دو ترجیحات ہیں۔ حسن روحانی نے کہا کہ وہ چیز جو بڑی طاقتوں کو مذاکرات کی میز تک لائی ہے، وہ بدخواہوں کے دباؤ اور پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت و پائیداری ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویثرن کی جانب سے شہر قائد میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے1200سے زائد افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ملک بھر میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویثرن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرا کیا گیا جس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا اصل زمہ دار وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ کو ٹھرایا ۔احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مبشر حسن ،حسن ہاشمی ،علامہ علی انور،علی حسین نقوی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال سمیت ڈاکٹر مدثر حسین،آصف صفوی،ناصر حسینی،حیدر زیدی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شہر میں جاری حالیہ توائی بحران پر کے الیکٹرک کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے ۔مظاہرین نے کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس میں گو نواز گو کا نعرے لگائے گئے ۔

مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ شہر میں بارہ سو سے زائدمرنے والے افراد کی اموات کی زمہ داری وفاقی وزیر خواجہ آصف و عابد شیرعلی پرعائد ہوتی ہے ۔وفاقی حکومت ایک منظم سازش کے تحت معاشی حب کراچی کو مفلوج کررہی ہے۔ شہر میں توانائی بحران در اصل نواز حکومت شہر قائد سے تعصب نکال رہی ہے معاشی حب کا ریوینیو اس شہر پر لگایا جاتا تو آج بجلی بندش کا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔650میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی دعویدار حکومت بتائے کے روشنیوں کا شہر کراچی کو تاریخیوں میں کیوں دھکیلا جا رہا ہے ۔ اور ملکی معیشت کا پیہ چلانے والے اس شہر کی بجلی کی رسد کو کیوں نہیں پورا کیا جاتا۔ شہر میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتاجا رہا ہے لوگ بجلی بندش کے سبب جان لیوا گرمی سے مر رہے ہیں مگر حل کیلئے حکومت جھوٹے دعوئے کر رہی ہیں گزشتہ8روز میں بارہ سو سے زائد افراد گرمی وبجلی بندش کی وجہ سے حلاق ہوگئے مگر وفاقی حکمرانوں کی صحت پر کوئی اثر نہیں بڑھ رہا دوسری جانب قومی اسمبلی میں بیٹھ وفاقی وزیر خو اجہ آصف و عابد شیر علی لمبی لمبی تقریریں کر کے کے الیکٹرک کی سفائیاں پیش کر رہے ہیں اور عوام کو مسلسل دھوکا رہے ہیں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے وفاقی وزراء وکے الیکڑک کی انتظامیہ کے خلاف بہت جلدپٹیشن داخل کرائی جائے گی۔مظاہرین سے خطاب میں دیگر مقرریں نے حالیہ توانائی بحران کے خلاف وفاقی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں بجلی بحران کے الیکٹرک اورفاقی حکومت کا پیدا کر دا ہے جو دریقیناًمعاشی حب کراچی کو نقصان پہچانے کی سازش ہے ۔ ایک نجی کمپنی آپریشن برق کے نام پر سکیورٹی اداروں کوکس بنیاد پر استعمال کر کے عوا م کو ہراساں کر رہی ہے ۔کے الیکٹرک نے شہر کی عوام کو یر غمال بنا لیا آپریشن برق کی آڑ میں شہر میں بجلی کی کمی کے نام پر مصنوئی بحران پیداکیا گیا۔بجلی کی موجود گی کے باوجود کراچی شہر میں کے الیکٹرک کی اپنی منفی پالیسیوں کی وجہ سے بجلی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شہر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ہوئی اورقیمتی عوامی جانوں سمیت کراچی کی انڈسٹریز کوبڑا نقصا ن پہنچا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حالیہ توانائی کے بحران سے ہونے والی اموات کے اصل زمہ دار وفاقی وزیر خواجہ آصف وعابد شیر علی اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف سو موٹو ایکشن لیا جائے فوری بر طرف کیا جائے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔کراچی کی عوام ملک کی سب سے مہنگی بجلی خرید رہی ہیں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔عوام سے اضافی بلز اور خطیر منافع کمانے والی کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف سرکاری کمیشن بنایا جائے ۔ نجی کمپنی کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے پیچھے شیئز ہولڈرزکا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ شہر کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور شہر میں فوری ایمر جنسی نافذکر کے 3ماہ تک بلا طاطعل بجلی فراہم کی جائے وفاقی حکومت الزامات کی سیاست سے باز رہیں اورتوانائی بحران کا فوری خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کو مذید بہتر بنایا جائے ۔ہیٹ اسٹروک سے متا ثرہ مریضوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراؤں پرعارضی میڈیکل ٹریٹمنٹ کمیپسلگائے جائیں جس سے مریضوں کی فوری مدد کی جاسکے ۔ شہر میں سرکاری سطح پر فوری سرد خانہ تیار کئے جائیں ۔ کے الیکٹرک کو حکومتی دائرے میں واپس لیا جائے نجکاری کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے ۔وفاقی وزیر خواجہ آصف اور عابد شیر علی سے فوری وزارتیں واپس لی جائیں ۔ایم ڈبلیو ایم اور عوام نے کے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ کے خلاف آپریشن برق کا آغاز کر دیا ہے اگر وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کی مجرم انتظامیہ اور بجلی بندش کے حل کی فوری کوشش نہیں کی گئی تو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی کال دی جائے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) مسلم لیگ نواز نے گلگت بلتستان میں حکومت سنبھالنے کے پہلے ہی روز دہشت گردی کا مظاہر کرتے ہوئے جدید آتشیں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرکے گلگت شہر کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل خاموش نظر آئے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسمبلی میں اپوزیشن کا بھرپور رول ادا کریگی، متحدہ اپوزیشن کے ذریعے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کے لئے باقاعدہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ ہوا تھا اور دیگر جماعتوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کیا تاہم مجلس وحدت نے اپنے ممبران اسمبلی کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر ہوائی فائرنگ کرکے ثابت کردیا کہ ان کے پاس قانون کا کوئی احترام نہیں۔ ہم اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے ورنہ آئندہ کیلئے یہ ایک قانون بن جائیگا اور جیتنے والے قانون کا مذاق اڑاتے ہوئے شہریوں کو ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوفزدہ کرتے رہیں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا کوئی جواز نہیں رہ جائیگا۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین  پاکستان ضلع نوشہرو فیروز  کے سیکریٹری جنرل جنرل اعجاز علی ممنائی نے کہا ہے کہ حضرت بیبی خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا قریش کے ایک شریف اور عزت دار خاندان سے تعلق رکھنے والی عورت تھیں انکا خاندان دانشمند اہل علم اور خانہ کعبه کی حفاظت کرنے والے تھے انہوں نے  یہ بات کنڈیارو یونٹ میں کابینہ میں خطاب کرتے ہوۓ کی انہوں نے کہا کہ بی بی خدیجہ الکبریٰ نے اپنی تمام دولت اسلام پر صرف کردی  اور خود بھوک اور پیاس میں رہ کر اسلام کا نام روشن کیا  ہمارے لئے ایک سیرت ہے جس پر عمل کر کے آج بھی پوری دنیا پر اسلام کا پرچم  سربلند کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ، خطیب جامع مسجد و امام بارگاہ باب العلم کراچی ، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلیفون ، ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت ۔ مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعاکی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ امین شہیدی اور سید ناصر شیرازی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات رونما کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اس طرح کی انتقامی کاروائیاں ناقابل برداشت ہے۔ سنی اتحاد کونسل ملک کی ایک بڑی اور پُرامن مذہبی جماعت ہے ۔ اس کے سربراہ پر حملہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ملک کے سیکورٹی ادارے بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صاحبزادہ حامد رضا کو موثر سیکورٹی فراہم کریں۔ اگر دوبارہ اس طرح کو کوئی واقعہ رونما ہوا تو پھراس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree