وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمیعت الوفاق ملی بحرین کے سربراہ علامہ شیخ علی سلمان کی غیر منصفانہ 4سال قید کی سزا کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ آل خلیفہ اقتدار کے نشے میں چور ہوکر عوامی حقوق  کی موثر آواز کو دبانہ چاہتے ہیں ، شیخ سلمان کی بلاجواز گرفتاری حریت پسند بحرینی عوام کی تحریک کے راستے کی دیوار نہیں بنے گی۔

 دوسری جانب بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ میں ثابت قدم رہوں گا، رپورٹ کے مطابق بحرین کی عدالت سے چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شیخ علی سلمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شاہی حکومت کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک ایسا ہونا چاہئے کہ جس میں عدل و انصاف اور عالمی قوانین کی بنیاد پر حکومت قائم ہو، انتخابات کرائے جائیں اور جہاں لوگوں کو شہر بدر یا ملک بدر نہ کیا جائے۔ شیخ علی سلمان نے بحرینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔ قابل ذکر ہے کہ شیخ علی سلمان کو مقامی تھانے سے بحرین کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی آمد کے بعد بحرین کی سینٹرل جیل میں موجود سیاسی قیدیوں کا حوصلہ اور بھی بلند ہو گیا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں سید اسد عباس نقوی و دیگر رہنماوُں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چنیوٹ سے حالیہ دنوں گرفتار کیے جانے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا جائے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن شیرازی اور سید عاشق بخاری کو محض سیاسی بنیادوں پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے،  پنجاب میں ن لیگ کی جانب سے ملت جعفریہ کو چن چن کر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت عوام میں دن بدن کم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں میٹرو ٹرین چلانے کے لئے مومن پورہ کے قدیمی قبرستان کومسمار کرنے کی تیاری کی جارہی جس کو شیعہ قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ مومن پورہ قبرستان آٹھ سو سال پرانا قبرستان ہے جس میں فقہ جعفریہ تعلق رکھنے والے بڑے بڑے علماء دفن ہیں اور سانحہ مومن پورہ کے شہداء کو بھی یہیں دفن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے روٹ میں ردو بدل کیا جائے کہ شہباز شریف اپنا شوق پوراکرنے کے لئے ایک تاریخی جگہ کو ہی مسمار کردیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کور کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم تمام تر سازشوں کے باوجود دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے انہوں نے کہ ایک ابھی مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی سفر کا آغاز ہے وہ وقت دور انہیں جب ان تمام سیاسی لٹیروں کا احتساب کیا جائے گا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ کو کیفرکردارتک پہنچانے اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مظلومین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے۔انہوں نے کہا اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں ۔وہ روزداروں کیے مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں۔ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے ۔انہوں نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں۔ روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے شہر قائد کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے خلاف آپریشن کریں ماہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے کے الیکٹرک کے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں لوڈشیڈنگ کی کمی اور سحری و افطار کے دوران میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے یکم رمضان سحر ی میں ہی شہر شب کی تاریخی میں ڈوب گیا افسوس زرائع ابلاغ اور اعلی حکام کی خاموشی پر بھی تشویش ہے و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری و ایٹمی طاقت ہونے کے بعد بھی ہم زمانہ قدیم میں زندگی گزار رہیں ہیں عوامی نمائندگان بھی صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں اپنی جیبیں بھر کر سرمایہ داروں کی صف میں بیٹھ گئے ہیں شہر میں حالیہ گرمی کی لہر اس پر بجلی بندش کا عذاب سے ہر شہری زہنی اذیت کا شکار ہے بد قسمتی سے اس شہر کے عوام کے ہر سطح پر حقوق غضب کئے جارہے ہیں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر عوام سزا کی مستحق قرار پاتی ہے لیکن اگر کوئی ادارہ عوام ان کا جائز اور قانونی حق نہ دے تو ان کو کوئی سزاء نہیں۔عوام اگر بل کی ادائیگی نہ کرے بے جا اضافی بل کی رقم ادا نہ کرے تو ان کے خلاف آپریشن برق ،خطیر جرمانہ اور قانونی کاروائی اور جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ایسا لگتا ہے ایسا لگتا ہے کے ریاستی اداروں نے کسی اہم دہشتگرد کو گرفتار کر لیامگر کے الیکٹرک اپنے صارفین کو بجلی نہ دے اور کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرے اضافی بل بھیجئے تب یہ قانون نافذ کرنے والے اد اروں سمیت حکمرانوں و عدلیہ سمیت دیگر حکام بلا کے مہ پر چپ کے تالے کیوں لگ جاتے ہیں آخر ان جرائم پر کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی عمل میں کیوں نہیں لائی جاتی۔حسن ہاشمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کے ماہ رمضان میں کے الیکٹرک کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس نا اہل ادارے میں بیٹھے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے حکومتی سطح پر موجودہ کے الیکٹرک کے نظام کو سرکاری سطح پر ہنگامی بنیادوں پر واپس اہل افراد کے حوالے کیا جائے عوام کو ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا جائے حسن ہاشمی نے عوام سے بھی اپیل کی کے وہ کے الیکٹرک کی جانب سے سحر افطار میں کئی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،ایکسسز بلنگ ،وولٹیج کی کمی کے خلاف آپریشن برق کا آغا ز شروع کریں شہر کے ہر حصہ میں احتجاج کیا جائے بجلی بندش پر کے الیکٹرک کی انتظامیہ اور ان سیاسی افرادو جماعتوں کے خلاف بھی عوامی احتجاج کیا جائے جو ان کی حمایت میں شہر کی عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر کوئٹہ تشریف لائے انھوں نے مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویژن اور اجتماعی شادی کمیٹی کے زیر اہتمام آٹھویں اجتماعی شادی میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس پروقار تقریب جس میں21 اہل تشیع اور اہل سنت جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا یزدان خان ماڈل ہائی سکول کے سبزہ زار پر اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔ ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ جس کا عملی ثبوت آج کی یہ پر وقار شادی کی تقریب ہے جس میں تمام برادر اقوام سے تعلق رکھنے والے جوڑے شامل ہیں۔ اسلام ہمیں سادگی کا درس دیتا ہے اس کو اپناتے ہوئے ہمیں غلط رسومات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی تا کہ لوگ بآسانی اپنی رسومات کو ادا کر سکیں ۔ ہم مستقبل میں بھی اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اسی قسم کی تقریبات کا اہتمام کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے تقریبات کے انعقاد سے شہر میں برادر اقوام کے درمیان بھائی چارہ گی کی فضاء قائم ہوگی اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے برادر اقوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس پروقار تقریب میں علامہ ہاشم موسوی ، ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا ، اراکین اسمبلی ، کونسلران ، معززین شہر اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، ضلعی شوری کے اجلاس میں تمام یونٹس کے سیکرٹری جنرل اور اُن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ تین ماہ کا پروگرام پیش کیا گیا جسے بعض ترامیم کے بعد متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ ضلعی شوری کے اجلاس میں مرکز کی جانب سے سید مسرت عباس کاظمی، صوبے کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی اور اُستادذوالفقار حسین اسدی نے شرکت کی۔ شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں ملت تشیع کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھری ہے، گلگت بلتستان میں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا جس کے باوجود بھی ہم دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین الیکشن ٹربیونل میں جائے گی اور اپنے حق کی آواز بلند کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اقدار کی سیاست کرے گی اقتدار کی نہیں۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا ثقلین نقوی، وسیم زیدی، مہر سخاوت علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree