وحدت نیوز(سکردو)تکریم و شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک عظیم الشان کارنر میٹنگ کا انعقاد گمبہ سکردو میں ہوا۔ اجلاس میں صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی مجاہد ملت آغا علی رضوی، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم ،صدر مکتب علمائے اہلبیت شیخ علی محمد کریمی، رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی رہنما ابراہیم آزاد،
رہنما ایم ڈبلیو ایم مولانا عباس امیری کے علاوہ گمبہ سکردو، شگری کلاں، تندل، چنداہ،کھربو،تنجوس، رنگاہ، رزسنا، کواردو، کچورا اور دیگر علاقوں کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔کارنر میٹنگ میں کانفرنس کی تیاریوں کے جائزہ کے علاوہ گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر آغا علی رضوی نے خطاب میں کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد اخلاقی اور دینی اہداف کا حصول، خدمت انسانی، مظلومین کی حمایت اور باعزت زندگی کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ وہ راستہ جو شہداء چھوڑ گئے تھے ان کو زندہ رکھنا اور معاشرتی ارتقاء و تکامل ہے۔ یہ کانفرنس بھی مظلومین کے لیے نوید ثابت ہوگی۔