یکم جون کو بلتستان کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہوگا،شیخ محمدجان حیدری

26 May 2025

وحدت نیوز(سکردو) یکم جون کو منعقدہ عظمت شھداء کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمد جان حیدری نے کہا کہ اس سال یادگار شھداء کا اجتماع تاریخ ساز ہوگا  شھید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شھادت کا سال پوری ملت اسلامیہ کے لئے بیداری کا سال ہے کیونکہ کربلا انسان کو بیدار کرتی ہے عصر حاضر کے کربلا کا حقیقی سپہ سالار شھید مقاومت ہیں۔

انشاء اللہ یکم جون کے عظیم اجتماع کے ذریعے ہم عالم اسلام ملت پاکستان اور خطہ گلگت بلتستان کو درپیش چلیجز کا مقابلہ کرینگے۔اور دشمنوں کو یہ پیغام دینگے کہ راھیان کربلا کا قافلہ اپنی تابناک ماضی کیساتھ روشن مستقبل کی طرف روا دواں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree