مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام سے ملاقات، زائرین کے مسائل کے حل پر پیش رفت

20 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری برائے دعوہ و زیارات جناب احمد ندیم خان سے اہم ملاقات کی، جس میں زائرین کو درپیش مسائل، گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن، میزبان ممالک کی طرف سے زیارتی ویزہ پالیسی میں تاخیر اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب اقرار حسین ملک نے کی، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ضیغم عباس بھی ہمراہ تھے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری برائے دعوہ و زیارت جناب احمد ندیم خان، ڈپٹی سیکرٹری دعوہ و زیارت جناب صاحبزادہ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

وفد نے زائرین کو درپیش ویزہ، ٹرانسپورٹ، سرحدی سہولیات اور انتظامی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران حکومتی پالیسیوں کے بعض پہلوؤں سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

جوائنٹ سیکرٹری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ زائرین کے مقدس سفر کو آسان، باوقار اور محفوظ بنانے کے لیے ایک جامع، شفاف اور خدشات سے پاک پالیسی مرتب کی جائے گی، جس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی رائے اور مشاورت کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین نے حکومت کی سنجیدگی، زائرین کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں اور تمام متعلقہ فریقین کو مشاورت میں شامل کرنے کے فیصلے کو سراہا۔

حکومتی نمائندوں نے زائرین کے لیے زیارت کے عمل کو بہتر بنانے سے متعلق وفد کی تجاویز کو اہم اور قابلِ غور قرار دیا اور ان پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کا عمل جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

وفد نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات زیارات کے عمل کو سہل اور مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے کوشش جاری رکھی جائیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree