پورا گلگت بلتستان سیلابی تباہ کاریوں کا شکار ہے اور روای چین کی بھانسری بجانے میں مصروف ہے، اپوزیشن لیڈرکاظم میثم

22 July 2025

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کاظم نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ  پورا گلگت بلتستان سیلابی تباہ کاریوں کا شکار ہے اور روای چین کی بھانسری بجانے میں مصروف ہے۔

حکومت فوری ہنگامی اجلاس طلب کرے اور سیلابی تباہ کاریوں پر اقدامات اٹھائیں۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا ادارہ مفلوج ہوکر رہا گیا ہے اور ان کا کام تباہ کاریوں کے بعد واویلا مچانا رہ گیا ہے۔
جی بی ڈی ایم اے کو بااختیار اور فعال نہیں رہنے دینا ہے تو اسے ختم کرکے تجہیز و تکفین کمیٹی بنائی جائے۔
جی بی ڈی ایم اے خود فائنینشل کراسز کی ڈسزاسٹر کا شکار ہے تو وہ کیسے ڈراسٹر پرون جی بی کی ڈزاسٹر کو منیج کرسکے گی۔

 
سکردو میں سدپارہ، برگے، گیول، شگری بالا اور دیگر علاقوں میں سیلابی متاثرین کو سیلاب کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ 
گانچھے میں بھی سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں،اور بے آسرا ہیں۔
تھک سیلاب کی زد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر دکھ ہے۔
سکردو میں متاثرین سیلاب پر بندوق تاننے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
سیلاب متاثرین جو اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والوں کو سنگین دھمکیاں ناقابل برداشت ہے۔
تمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے انکی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree