وحدت نیوز(خوشاب)12 جون 2025ء کو سرگودھا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شمالی پنجاب کے تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں یہ طے پایا کہ پہلے مرحلے میں شمالی پنجاب کے تین اضلاع — منڈی بہاؤالدین، خوشاب اور گجرات — پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جہاں کمزور فعالیت کی بنا پر نئے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل ضروری قرار پائی۔
ضلع منڈی بہاؤالدین میں تنظیم نو 14 جون کو مکمل ہوچکی ہے، جبکہ ضلع خوشاب میں فعالیت کا آغاز گزشتہ ہفتے سے کیا گیا ہے تاکہ مقامی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں آج جوہرآباد میں مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے ڈپٹی صدر علامہ سید ملازم حسین نقوی اور برادر ذوالفقار اسدی کی سرپرستی میں ایک اہم ملاقات ظہیر کربلائی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ اس نشست میں دستہ قمر بنی ہاشم کے سالار اور ضلع خوشاب کے باصلاحیت و تعلیم یافتہ عزادار جناب سید زین عباس سے ملاقات کی گئی، جنہیں ضلعی ذمہ داریاں سونپنے کے لیے قائل کیا گیا۔ جناب زین عباس نے اس الٰہی فریضے کو قبول کرتے ہوئے مورخہ 23 جولائی 2025ء بروز بدھ شام 5 بجے جوہرآباد میں ایک باوقار تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس میں نئے تنظیمی سیٹ اپ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
اس ملاقات میں برادر ذوالفقار اسدی (ضلعی صدر سرگودھا)، برادر شجاع عباس، برادر طیب اور مولانا ظہیر کربلائی بھی شریک تھے۔