وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم کی صدارت میں جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی ثقلین نقوی اور سید جواد رضا جعفری نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلہ جات کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پہلے مرحلے میں ملتان ضلع میں 10یونٹ کا قیام عمل میں لایاجائے گا، اس کے ساتھ ساتھ تحصیل شجاع آباد اور جلال پور میں تحصیل سیٹ اپ قائم کر کے تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائے گا۔