مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم پاکستان سید اسدعباس نقوی نے 8 رکنی پولیٹیکل کونسل کا اعلان کردیا

18 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی نے مرکزی پولیٹیکل کونسل کے معزز اراکین کے اسماء گرامی کا باقاعدہ اعلان فرمایا۔ 8 رکنی کونسل کے اراکین کے نام درج ذیل ہیں:

1۔ علامہ حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکریٹری )2۔ انجینئر حمید حسین (ممبرقومی اسمبلی )3۔ اسد عباس نمبردار(ممبر پنجاب اسمبلی)4۔ مزمل حسین فصیح (تحصیل میئرپاراچنار )5۔ میثم کاظم (اپوزیشن لیڈرجی بی اسمبلی )6۔ آغا سید محمد رضا (سابق وزیر قانون بلوچستان )7۔ سید محسن شہریار (بطور سیکرٹری روابط)8۔ سید عارف رضا زیدی

اس پُرمعنویت موقع پر جناب اسد عباس نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہایت امید و یقین کے ساتھ کہا کہ پولیٹیکل کونسل کے یہ باصلاحیت اراکین اپنی خداداد فکری و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتِ مظلوم کی مشکلات کا مداوا کرنے اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ کونسل پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی ریاست کے سانچے میں ڈھالنے، نیز اسے ترقی و استحکام کی راہوں پر گامزن کرنے کے مقدس مشن میں ایک مجاہدانہ و بیدار کردار ادا کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree