خضدار ، آرمی پبلک اسکول کی بس پر حملے اور معصوم بچوں کی شہادت میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہیں، ایم ڈبلیوایم سندھ

22 May 2025

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی  ،علامہ صادق جعفری اورعلامہ مبشر حسن  نے خضدار معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزدلانہ کاروائی میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہیں۔ اس سے قبل بھی پشاورسانحہ آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بلوچستان میں مسلسل دہشتگری پھیلا کر ہر طبقات میں خوف کی فضاء پیدا کی جارہی ہے۔ بھارت و اسرائیل ہمیشہ عالمی میڈیا میں پاکستان کو ایک ایسی غیر محفوظ ریاست جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کی مزموم سازشیں کرتے رہےہیں۔ماضی میں سانحہ پشاور اور آج خضدار میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہوئی۔

رہنماؤں نے کہا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھناچاہتے ہیں بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگردجماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیے جانا از حد ضروری ہے۔آج ملک و اسلام دشمن عناصر کی ہار کا دن ہے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ننھے پھولوں کی قربانی رائے گاہ نہیں جائیں گی۔ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے۔ خضدار بس میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاء کے ساتھ عوام سے ان کی صحتیابی کی دعاء کی اپیل کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree