The Latest
وحدت نیوز(سکردو) جی بی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف بلتستان کے زیر اہتمام یوم آزادی گلگت بلتستان کے پروگرام سے رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری، رہنما مجلس وحدت مسلمین شیخ محمد جان حیدری،پرنسپل کالج سید کامران اور دیگر نے خطاب کیا۔
رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ ہم نے جس خلوص کیساتھ گلگت بلتستان کو آزاد کرکے الحاق کیا کیا ریاست پاکستان نے ہمیں اس کا صلہ دیا؟گلگت بلتستان بائی چوائس پاکستانی ہے باقی بائی چانس پاکستانی ہیں۔آج تک گلگت بلتستان کو نہ تعلیمی حقوق ملیں۔نہ آئینی نہ شہری اور نہ ہی دیگر شعبوں میں۔آج یکم نومبر 2024 کو ریاست سے ہمارا سوال ہے کہ 76 سالوں میں ہمیں حقوق سے محروم کیوں رکھا گیا ہے؟بجلی صحت پانی تعلیم سمیت کوئی بنیادی حقوق نہیں ہے۔اسٹبلشمنٹ بیوروکریسیمافیاز کو سہولیات دیا لیکن آزادی دلانے والے عوام کو نہیں۔الحاق سے آج تک ریاست نے ہم سے وفا نہیں کیا۔دریائے سندھ کی رائلٹی ریاست کے رہی ہے۔لیکن ہمیں بجلی میسر نہیں اب زمینوں اور پہاڑوں پر قبضہ کرکے نئے ڈوگرے راج کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ہمیں آج بھی آزادی کی جنگ لڑنے کی ضرورت ہےکل ہم ڈوگروں اور ہندوستان کے غلام تھے آج ظالم ستمگر ریاست کے غلام ہیں۔
شیخ محمدجان حیدری نے کہاکہ باقی تمام صوبے بائی چانس پاکستانی ہیں ہم گلگت بلتستان والے بائی چوائس پاکستانی ہیں1948 میں ہم نے مقپون داس سے دشمنوں کو بھگایا تھا 1988 میں ہم پر اسی جگہ لشکر کشی کی گئی آج 2024 میں 76سال ہونے کے باوجود نہ ہمیں آئینی حقوق دیں ہیں اور نہ بنیادی انسانی حقوق۔گلگت بلتستان کے سٹوڈنس میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ٹینیکل سائنس،سوشل سائنس کیساتھ آنے والے چلنجز سے نمٹنے کےلئے آرٹیفشل انٹلیجنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے رکن کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ ہمیں بلتستان یونیورسٹی سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں بلتستان کے مثالی دینی ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیم کیساتھ تربیت پر توجہ دینا نہایت لازمی ہے۔آج دشمن فیملی اخلاق اور خواتین کی شخصیت کو فمینزم کے نا پر متاثر کرنے کے درپے ہیں ہمیں اسلامی تربیت کی مادر گرامی حضرت خدیجہ الکبری ع اور سیدہ کائنات حضرت زہرائے مرضیہ کی پاکیزہ زندگی سے درس لینے کی ضرورت ہے ۔تعلیم کیساتھ تہزیب اور تربیت نہایت ضروری ہے۔تزکیہ اور تربیت کے بعد آرٹیفشل ایجوکیشن انسانیت کش ہے عصر حاضر کی ماڈرن جاہلیت پر مشتمل تہزیب یعنی صہیونیزم اپنی تعلیم کے بل بوتے انسانیت کا قاتل ہے بچوں اور خواتین کا قاتل ہے لہذا ہمیں تعلیم کیساتھ اپنی نسل نو کی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز (سیہون شریف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے دانشگاہ امام علی رضا علیہ السلام سیہون شریف میں مدیر مدرسہ اساتذہ اور طلاب کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام سے گفتگو کی اور طلاب سے خطاب کیا۔ جناب علامہ غلام قاسم تسنیمی نے انہیں مختلف کتب میزان الحکمہ، الکافی، تفسیر نمونہ نہج البلاغہ کے حوالے سے اردو سافٹ وئیر سے متعلق خدمات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر دانشگاہ جعفریہ، واگھریجی کے پرنسپل بزرگ عالم دین علامہ محمد محسن مہدوی بھی موجود تھے۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق علوم قرآن کریم اور تعلیمات آل محمد ﷺ کی ترویج اور اردو ترجمہ کے ساتھ اردو سافٹ وئیر کا اجراء احسن اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدراس دینیہ علوم قرآن اور تعلیمات اہل بیت کا مرکز ہیں۔ ہر دور میں حوزات علمیہ میں ایسے عظیم انسانوں نے تربیت پائی جو عالم اسلام اور انسانیت کا سرمایہ قرار پائے۔ عصر حاضر میں حضرت امام خمینی رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای آیت اللہ شہید سید محمد باقر الصدر آیت اللہ شہید مرتضیٰ مطہری جیسی نابغہ روزگار شخصیات مدارس دینیہ کے فارغ التحصیل ہیں۔طلاب کرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک طالب علم کو علم و تقوی کے حصول کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ سے آگاہ رہنا چاہیے ۔ موجودہ حالات میں حق و باطل کی درست شناخت کرتے ہوئے ہمیں حق اور اہل حق کا ساتھ دینا چاہیے اور باطل اور اہل باطل کے شیطانی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے دانشگاہ امام علی رضا علیہ السلام کے موسس بزرگ عالم دین مرحوم علامہ اصغر نجفی کی دینی اور تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی والدہ محترمہ مختصر علالت کےبعد داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ مرحومہ و مغفورہ کے انتقال پر ملال پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی ، تمام اراکین مرکزی کابینہ ،صوبائی صدور ، ضلعی ویونٹ مسئولین نے علامہ سید احمد اقبال رضوی و دیگر اہل خانہ سے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں قائدین نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا فراق سب سے بڑا نقصان تصور کیا جاتا ہے، یہ انسان پر مصیبتوں ، بلاؤں ، پریشانیوں کو ٹالنے والی سب سے بڑی ڈال ہوتی ہے ۔ لیکن مشیت الہیٰ کے آگے کسی کا زور نہیں چلتا۔ اس دنیا میں جوآیا ہے اس نے ایک دن ضرور جانا ہے ۔
مرحومہ ومغفورہ ایک انتہائی مومنہ اور مجاہدہ خاتون تھیں، وہ زمانے سے باخبر حالات کا ادراک رکھتی تھیں، پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کے مسائل سے آگاہ خاتون تھیں، مظلومین جہاں کے لیئے اپنے دل میں درد کا احساس رکھتی تھیں، انہوں نے اپنے اولاد کی اسلامی و انقلابی خطوط پرتربیت کا شاندار فریضہ بھی بحسن وخوبی انجام دیااور لائق اور قابل نسل کی پرورش کی ۔
خدا وند متعال سے دست بادعاہیں کہ وہ مرحومہ کو جوار جناب صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا میں جگہ عنایت فرمائے، ان کے تمام گناہان کبیرہ و صغیرہ کو معاف فرمائے اور آقائے احمد اقبال رضوی سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز (پشاور) قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع کرم کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم این اے انجینئر حمید حسین نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع کرم کی اہم شاہراہوں پر مسافروں کے قتل و غارت کے واقعات رونماء ہو رہے ہیں، جن میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں، جن میں بچے و خواتین شامل ہیں۔ ایسے واقعات منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں۔ ان دہشتگردی کے واقعات کے بعد ٹل، پاراچنار مین شاہراہ سمیت ضلع کرم کی اہم سڑکیں بند ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹل پاراچنار روڈ پچھلے 18 دنوں سے بند ہے۔ چونکہ یہ ضلع کرم کی آمدورفت کی واحد شاہراہ ہے، اس کی بندش کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، گھریلو سلنڈر وغیرہ ناپید ہو چکے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں، ضلع کرم کے طلباء جو ملک کے دوسرے علاقوں کے کالجز و یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، باہر ممالک جانے والے مسافروں کے ویزے ختم ہو رہے ہیں، شدید مریضوں کو علاج کے لئے پشاور منتقل کرنا ناممکن ہے۔
چیف سیکرٹری نے ایم این اے انجینئر حمید حسین کو یقین دلایا کہ ضلع کرم کے عوام کی مشکلات جلد از جلد حل کی جائیں گی، ٹل، پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جن کے اثرات ایک دو دن میں نظر آئیں گے۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے ضلع کرم کے زمینی تنازعات و دیگر مسائل کے حل کے لئے طریقہ کار و تجاویز طلب کیں۔ واضح رہے کہ ملاقات کے شروع میں چیف سیکرٹری کے آفس کے مطابق ضلع کرم میں حالات بالکل نارمل بتائے گئے اور یہ بھی کہا گیا کہ ٹل پاراچنار مین شاہراہ آمدورفت کے لئے مکمل طور پر کھلی ہے اور عوام کو ضلع کرم میں آنے جانے میں کوئی مشکل نہیں ہے اور نہ ہی ضروریات زندگی کی کوئی کمی ہے۔ ایم این اے انجینئر حمید حسین نے ضلع کرم سے غلط رپورٹنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور چیف سیکرٹری سے کہا گیا کہ ضلع کرم میں جاری بدامنی و دہشتگردی کے واقعات میں مقامی انتظامیہ مکمل طور پر ملوث ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ملت جعفریہ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزاء بسلسلہ چہلم شہید مقاومت سردار سید حسن نصراللہؒ کے حوالے سے مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان برادر ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی و اسلام آباد وومن ونگ کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میںفلسطین، لبنان اور پاراچنار کی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور سوال جواب کئے گئے اس موقع پر 10 نومبر مرکزی مجلس عزاء کے حوالے سے وومن ونگ کو زمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور اب تک کی فعالیت سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل و دیگر رہنماؤں کے خلاف جعلی مقدمات اور سابق رکن اسمبلی اختر حسین لانگو کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر صوبے بھر میں 30 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن اور 2 نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں علامہ علی حسنین حسینی اور علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ناقص پالیسیوں پر تنقید کرنے والی جماعتوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکمران بخوبی جانتے ہیں کہ بی این پی رہنماؤں نے کوئی غیر قانونی فعل سرانجام نہیں دیا ہے، تاہم جمہوری دور میں آمرانہ رویہ اختیار کرکے جمہوریت کی ساکھ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی سیاسی و آئینی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ آئین کی بحالی ہی ملک کے مسائل کا حل اور ملک و قوم کے بہتر مستقبل کا راستہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مخالف جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالنے اور طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں اور قائدین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان صوبے بھر میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تیس اکتوبر کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دو نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتی ہے۔
وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے فاطمہ جناح ویمن کالج اور گرلز ڈگری کالج کے زیراہتمام عالمی یوم ذہنی صحت کے حوالے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت جسمانی صحت سے زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ خیالات، طرز عمل اوررویوں کا تعین کرتی ہے۔ ذہنی صحت کی جتنی اہمیت ہے اسکو اتنا ہی نظر انداز کیا گیا ہے۔ ذہنی طور پر انسان اسی صورت میں صحت مند رہ سکتا ہے کہ اگر تحمل اور صرف نظر سے انسان کام لے۔ تعلیمی ادارہ ہو یا دیگر ادارے ذہنی صحت کے مراکز ہمیشہ نظر انداز رہے ہیں۔ یہ ایک طرح سے ٹیبو بھی بنا رہا ہے۔ ذہنی صحت کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی طور پر صحت مند کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسکی اجماعی شعور کتنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم دن اور مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد دونوں اداروں کا قابل تحسین عمل ہے۔ ذہنی صحت کے حوالے سے اجتماعی شعور کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(شیخوپورہ) جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت ضلع شیخوپورہ کی ضلعی کابینہ کی ضلع شیخوپورہ کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے اہم میٹنگ کا انعقاد ۔
حجۃ الاسلام والمسلمین جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ، جناب مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔
ضلعی صدر جناب سید عرفان نقوی اور ان کی 12 رکنی ضلعی کابینہ کے علاوہ یگر4افراد(ماتمی دستوں کے سالاربھی) مبصر کی حیثیت سے شریک تھے ۔ میٹنگ بہت ہی اچھے انداز میں ہوئی ۔
سید اسد عباس نقوی، علامہ سید علی اکبر کاظمی ، اور سید حسن رضا کاظمی نے اپنی اپنی گفتگو میں تنظیم کی اہمیت ،ضرورت اور فعالیت پر بہت ہی عمدہ مفہوم کے ساتھ بیان فرمایا ۔میٹنگ میں سید عرفان نقوی ضلعی صدر ضلع شیخوپورہ نے اپنے ضلع کی اب تک کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی صوبائی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن مرکزی کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ تنظیمی تربیت اور خدا سے رابطہ سید مقاومت کی بنیادی صفات تھے۔ایک تنظیمی فرد کی کامیابی کا لازمی اور ضروری امر نظم وضبط ہے اسلئے امیر کائنات نے تقوی الہی کیساتھ نظم وضبط کو ایک الہی انسان کےلئے ضروری قرار دیا۔نظم تنظیم کیساتھ غیبی اور الہی امداد پر یقین ایک تنظیمی فرد کےلئے ضروری ہے۔شھید مقاومت کی کتاب امام مھدی اور اخبار غیب کی محوریت میں سید مقاومت کی کامیابی کا ایک لازمی عنصر آپ کا امداد غیب پر یقین کامل ہے۔آپ ایک تقریر میں فرماتے ہیں کہ محصور ہونا ہمیں مکتب میں معنی نہیں رکھتا ہم کھبی کسی کے ہاتھوں محصور نہیں ہوتے کیونکہ کائنات کا ہر موجود ہماری مدد کرتاہے کیونکہ ہمارا رابطہ ہمارے رب سے ہے۔